Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 13:10 - کِتابِ مُقادّس

10 تب لُوؔط نے آنکھ اُٹھا کر یَردن کی ساری ترائی پر جو ضُغرؔ کی طرف ہے نظر دَوڑائی کیونکہ وہ اِس سے پیشتر کہ خُداوند نے سدُوم ؔاور عمُورؔہ کو تباہ کِیا خُداوند کے باغ اور مِصرؔ کے مُلک کی مانِند خُوب سیراب تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تَب لَوطؔ نے آنکھ اُٹھاکر یردنؔ ندی کے پاس کی ساری ترائی پر اَور اُس کے اطراف ضُعَرؔ تک نظر دَوڑائی کیونکہ وہ (اِس سے پیشتر کہ یَاہوِہ نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کو تباہ کیا) یَاہوِہ کے باغ اَور مِصر کے مُلک کی مانند خُوب سیراب تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 लूत ने अपनी नज़र उठाकर देखा कि दरियाए-यरदन के पूरे इलाक़े में ज़ुग़र तक पानी की कसरत है। वह रब के बाग़ या मुल्के-मिसर की मानिंद था, क्योंकि उस वक़्त रब ने सदूम और अमूरा को तबाह नहीं किया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 لوط نے اپنی نظر اُٹھا کر دیکھا کہ دریائے یردن کے پورے علاقے میں ضُغر تک پانی کی کثرت ہے۔ وہ رب کے باغ یا ملکِ مصر کی مانند تھا، کیونکہ اُس وقت رب نے سدوم اور عمورہ کو تباہ نہیں کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 13:10
26 حوالہ جات  

اور جنُوب کا مُلک اور وادیِ یرِیحُو جو خُرموں کا شہر ہے اُس کی وادی کا مَیدان ضُغر تک اُس کو دِکھایا۔


یقِیناً خُداوند صِیُّون کو تسلّی دے گا۔ وہ اُس کے تمام وِیرانوں کی دِل داری کرے گا۔ وہ اُس کا بیابان عدن کی مانِند اور اُس کا صحرا خُداوند کے باغ کی مانِند بنائے گا۔ خُوشی اور شادمانی اُس میں پائی جائے گی۔ شُکرگُذاری اور گانے کی آواز اُس میں ہو گی۔


تب سدُوؔم کا بادشاہ اور عمُورہؔ کا بادشاہ اور اَدمہؔ کا بادشاہ اور ضبوئِیم ؔکا بادشاہ اور بالَعؔ یعنی ضُغر ؔکا بادشاہ نِکلے اور اُنہوں نے سدّیمؔ کی وادی میں معرکہ آرائی کی۔


گویا اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے اور اُن کے پِیچھے پِیچھے شُعلہ جلاتا جاتا ہے۔ اُن کے آگے زمِین باغِ عدؔن کی مانِند ہے اور اُن کے پِیچھے وِیران بیابان ہے۔ ہاں اُن سے کُچھ نہیں بچتا۔


یُوں ہُؤا کہ اُنہوں نے سدُومؔ کے بادشاہ برَعؔ اور عمُورہؔ کے بادشاہ بِرشعؔ اور اَدمہؔ کے بادشاہ سنیابؔ اور ضبوئِیمؔ کے بادشاہ شمیبرؔ اور بالَعؔ یعنی ضُغر ؔکے بادشاہ سے جنگ کی۔


تُو عدؔن میں باغِ خُدا میں رہا کرتا تھا۔ ہر ایک قِیمتی پتّھر تیری پوشِش کے لِئے تھا مثلاً یاقُوتِ سُرخ اور پُکھراج اور الماس اور فِیروزہ اور سنگِ سُلَیمانی اور زبرجد اور نِیلم اور زمُرّد اور گوہرِ شب چراغ اور سونے سے تُجھ میں خاتِم سازی اور نگِینہ بندی کی صنعت تیری پَیدایش ہی کے روز سے جاری رہی۔


بادشاہ نے اُن سب کو یَردن کے مَیدان میں سُکات اور ضرتاؔن کے بِیچ کی چِکنی مِٹّی والی زمِین میں ڈھالا۔


خُدا کے باغ کے دیودار اُسے چِھپا نہ سکے۔ سرو اُس کی شاخوں اور چنار اُس کی ڈالِیوں کے برابر نہ تھے اور خُدا کے باغ کا کوئی درخت خُوب صُورتی میں اُس کی مانِند نہ تھا۔


حسبوؔن کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الِیعاؔلہ اور یہض تک اور ضُغر سے حوروناؔیم تک۔ عجلت شلیشیاؔہ تک بُلند کرتے ہیں کیونکہ نمرِیم کے چشمے بھی خراب ہو گئے ہیں۔


میرا دِل موآؔب کے لِئے فریاد کرتا ہے۔ اُس کے بھاگنے والے ضُغر تک عجلت شلیشِیاؔہ تک پُہنچے۔ ہاں وہ لُوحیِت کی چڑھائی پر روتے ہُوئے چڑھ جاتے اور حورو نایم کی راہ میں ہلاکت پر واوَیلا کرتے ہیں۔


وہ زرخیز زمِین کو صحرایِ شور کر دیتا ہے۔ اِس لِئے کہ اُس کے باشِندے شرِیر ہیں۔


تو خُدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹِیوں کو دیکھا کہ وہ خُوب صُورت ہیں اور جِن کو اُنہوں نے چُنا اُن سے بیاہ کر لِیا۔


عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لِئے اچھّا اور آنکھوں کو خُوش نُما معلُوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لِئے خُوب ہے تو اُس کے پَھل میں سے لِیا اور کھایا اور اپنے شَوہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔


اور یہ تارؔح کا نسب نامہ ہے۔ تارحؔ سے ابرامؔ اور نحُورؔ اور حارانؔ پَیدا ہُوئے اور حارانؔ سے لُوؔط پَیدا ہُؤا۔


کیا یہ سارا مُلک تیرے سامنے نہیں؟ سو تُو مُجھ سے الگ ہو جا۔ اگر تُو بائیں جائے تو مَیں دہنے جاؤں گا اور اگر تُو دہنے جائے تو مَیں بائیں جاؤں گا۔


سو لُوطؔ نے یَردنؔ کی ساری ترائی کو اپنے لِئے چُن لِیا اور وہ مشرِق کی طرف چلا اور وہ ایک دُوسرے سے جُدا ہو گئے۔


مِصرؔ کا مُلک تیرے آگے پڑا ہے۔ یہاں کے اچھّے سے اچھّے علاقہ میں اپنے باپ اور بھائِیوں کو بسا دے یعنی جشن ہی کے علاقہ میں اُن کو رہنے دے اور اگر تیری دانِست میں اُن میں ہوشیار آدمی بھی ہوں تو اُن کو میرے چَوپایوں پر مقرّر کر دے۔


دیکھ! اگر دریا میں باڑھ ہو تو وہ نہیں کانپتا۔ خواہ یَردؔن اُس کے مُنہ تک چڑھ آئے وہ بے خَوف ہے۔


اور تیری بڑی بہن سامرؔیہ ہے جو تیری بائِیں طرف رہتی ہے۔ وہ اور اُس کی بیٹِیاں اور تیری چھوٹی بہن جو تیری دہنی طرف رہتی ہے سدُوؔم اور اُس کی بیٹِیاں ہیں۔


دیکھ تیری بِہن سدُوؔم کی تقصِیر یہ تھی۔ غرُور اور روٹی کی سیری اور راحت کی کثرت اُس میں اور اُس کی بیٹِیوں میں تھی۔ اُس نے غرِیب اور مُحتاج کی دست گِیری نہ کی۔


مَیں نے اُس کی ڈالِیوں کی فراوانی سے اُسے حُسن بخشا یہاں تک کہ عدن کے سب درختوں کو جو خُدا کے باغ میں تھے اُس پر رشک آتا تھا۔


اور مشرِقی سرحد حَوراؔن اور دمِشق اور جِلعاد کے درمِیان سے اور اِسرائیل کی سرزمِین کے درمِیان سے یَردؔن پر ہو گی۔ شِمالی سرحد سے مشرِقی سمُندر تک ناپنا۔ مشرِقی جانِب یِہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات