Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 13:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور ابرامؔ مِصرؔ سے اپنی بِیوی اور اپنے سب مال اور لُوؔط کو ساتھ لے کر کنعانؔ کے جنُوب کی طرف چلا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 چنانچہ اَبرامؔ اَپنی بیوی اَور اَپنے سارے مال و اَسباب سمیت مِصر سے کنعانؔ کے نِیگیوؔ کی طرف روانہ ہویٔے، اَور لَوطؔ اَبرامؔ کے ساتھ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अब्राम अपनी बीवी, लूत और तमाम जायदाद को साथ लेकर मिसर से निकला और कनान के जुनूबी इलाक़े दश्ते-नजब में वापस आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ابرام اپنی بیوی، لوط اور تمام جائیداد کو ساتھ لے کر مصر سے نکلا اور کنعان کے جنوبی علاقے دشتِ نجب میں واپس آیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 13:1
8 حوالہ جات  

سو یشُوع نے سارے مُلک کو یعنی کوہستانی مُلک اور جنُوبی قطعہ اور نشیب کی زمِین اور ڈھلانوں اور وہاں کے سب بادشاہوں کو مارا۔ اُس نے ایک کو بھی جِیتا نہ چھوڑا بلکہ وہاں کے ہر مُتنِفّس کو جَیسا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم کِیا تھا بِالکُل ہلاک کر ڈالا۔


اور وہاں سے صُور کے قلعہ کو اور حوّیوں اور کنعانِؔیوں کے سب شہروں کو گئے اور یہُوداؔہ کے جنُوب میں بیرسبع تک نِکل گئے۔


اکِیس نے پُوچھا کہ آج تُم نے کِدھر لُوٹ مار کی؟ داؤُد نے کہا یہُوداؔہ کے جنُوب اور یرحمییلیوں کے جنُوب اور قینِیوں کے جنُوب میں۔


وہ اُس کے سات حِصّے کریں گے۔ یہُوداؔہ اپنی سرحد میں جنُوب کی طرف اور یُوسفؔ کا خاندان اپنی سرحد میں شِمال کی طرف رہے گا۔


تب ابرہامؔ نے بیرسبعؔ میں جھاؤ کا ایک درخت لگایا اور وہاں اُس نے خُداوند سے جو ابدی خُدا ہے دُعا کی۔


اور ابرہامؔ وہاں سے جنُوب کے مُلک کی طرف چلا اور قادِؔس اور شورؔ کے درمِیان ٹھہرا اور جرارؔ میں قیام کِیا۔


اور مُوسیٰؔ نے اُن کو روانہ کِیا تاکہ مُلکِ کنعاؔن کا حال دریافت کریں اور اُن سے کہا کہ تُم اِدھر جنُوب کی طرف سے جا کر پہاڑوں میں چلے جانا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات