Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 12:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور ابرامؔ نے اپنی بِیوی سارَیؔ اور اپنے بھتیجے لُوطؔ کو اور سب مال کو جو اُنہوں نے جمع کِیا تھا اور اُن آدمِیوں کو جو اُن کو حارانؔ میں مِل گئے تھے ساتھ لِیا اور وہ مُلکِ کنعانؔ کو روانہ ہُوئے۔ اور مُلکِ کنعانؔ میں آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَبرامؔ اَپنی بیوی سارَیؔ، اَپنے بھتیجے لَوطؔ، اَپنا سَب مال و متاع اَور اُن لوگوں کو جو اُنہُوں نے حارانؔ میں کمایا تھا ساتھ لے کر مُلکِ کنعانؔ کو روانہ ہو گئے اَور وہ سَب وہاں پہُنچ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उसके साथ उस की बीवी सारय और उसका भतीजा लूत थे। वह अपने नौकर-चाकरों समेत अपनी पूरी मिलकियत भी साथ ले गया जो उसने हारान में हासिल की थी। चलते चलते वह कनान पहुँचे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُس کے ساتھ اُس کی بیوی سارئی اور اُس کا بھتیجا لوط تھے۔ وہ اپنے نوکر چاکروں سمیت اپنی پوری ملکیت بھی ساتھ لے گیا جو اُس نے حاران میں حاصل کی تھی۔ چلتے چلتے وہ کنعان پہنچے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 12:5
13 حوالہ جات  

جب ابرامؔ نے سُنا کہ اُس کا بھائی گرِفتار ہُؤا تو اُس نے اپنے تِین سَو اٹھارہ مشّاق خانہ زادوں کو لے کر دان تک اُن کا تعاقُب کِیا۔


اور تارؔح نے اپنے بیٹے ابرامؔ کو اور اپنے پوتے لُوط ؔکو جو حارانؔ کا بیٹا تھا اور اپنی بہُو سارَؔی کو جو اُس کے بیٹے ابرامؔ کی بِیوی تھی ساتھ لِیا اور وہ سب کَسدِیوں کے اُور سے روانہ ہُوئے کہ کنعانؔ کے مُلک میں جائیں اور وہ حارانؔ تک آئے اور وہِیں رہنے لگے۔


اِس پر وہ کَسدِیوں کے مُلک سے نِکل کر حاراؔن میں جا بسا اور وہاں سے اُس کے باپ کے مَرنے کے بعد خُدا نے اُس کو اِس مُلک میں لا کر بسا دِیا جِس میں تُم اب بستے ہو۔


اور سدُوؔم کے بادشاہ نے ابرامؔ سے کہا کہ آدمِیوں کو مُجھے دے دے اور مال اپنے لِئے رکھ لے۔


اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔


اور لُوؔط کے پاس بھی جو ابرامؔ کا ہم سفر تھا بھیڑ بکرِیاں گائے بَیل اور ڈیرے تھے۔


اور اُس مُلک میں اِتنی گُنجایش نہ تھی کہ وہ اِکٹّھے رہیں کیونکہ اُن کے پاس اِتنا مال تھا کہ وہ اِکٹّھے نہیں رہ سکتے تھے۔


اور یعقُوبؔ بیرسبعؔ سے نِکل کر حارانؔ کی طرف چلا۔


اور عیسوؔ اپنی بِیویوں اور بیٹے بیٹِیوں اور اپنے گھر کے سب نوکر چاکروں اور اپنے چَوپایوں اور تمام جانوروں اور اپنے سب مال اسباب کو جو اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کِیا تھا لے کر اپنے بھائی یعقُوبؔ کے پاس سے ایک دُوسرے مُلک کو چلا گیا۔


لیکن وہ جِسے کاہِن نے اپنے زر سے خریدا ہو اُسے کھا سکتا ہے اور وہ جو اُس کے گھر میں پَیدا ہُوئے ہوں وہ بھی اُس کے کھانے میں سے کھائیں۔


اور یہ تارؔح کا نسب نامہ ہے۔ تارحؔ سے ابرامؔ اور نحُورؔ اور حارانؔ پَیدا ہُوئے اور حارانؔ سے لُوؔط پَیدا ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات