Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 11:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور خُداوند اِس شہر اور بُرج کو جِسے بنی آدمؔ بنانے لگے دیکھنے کو اُترا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 لیکن یَاہوِہ اُس شہر اَور بُرج کو دیکھنے کے لیٔے جسے لوگ بنا رہے تھے نیچے اُتر آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 लेकिन रब उस शहर और बुर्ज को देखने के लिए उतर आया जिसे लोग बना रहे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 لیکن رب اُس شہر اور بُرج کو دیکھنے کے لئے اُتر آیا جسے لوگ بنا رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 11:5
10 حوالہ جات  

اِس لِئے مَیں اب جا کر دیکُھوں گا کہ کیا اُنہوں نے سراسر وَیسا ہی کِیا ہے جَیسا شور میرے کان تک پُہنچا ہے اور اگر نہیں کِیا تو مَیں معلُوم کر لُوں گا۔


اور آسمان پر کوئی نہیں چڑھا سِوا اُس کے جو آسمان سے اُترا یعنی اِبنِ آدمؔ جو آسمان میں ہے۔


اور اُس سے مخلُوقات کی کوئی چِیز چِھپی نہیں بلکہ جِس سے ہم کو کام ہے اُس کی نظروں میں سب چِیزیں کُھلی اور بے پردہ ہیں۔


اور تِیسرے دِن تیّار رہیں کیونکہ خُداوند تِیسرے دِن سب لوگوں کے دیکھتے دیکھتے کوہِ سیناؔ پر اُترے گا۔


خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ خُداوند کا تخت آسمان پر ہے۔ اُس کی آنکھیں بنی آدمؔ کو دیکھتی اور اُس کی پلکیں اُن کو جانچتی ہیں۔


اور خُداوند کوہِ سیناؔ کی چوٹی پر اُترا اور خُداوند نے پہاڑ کی چوٹی پر مُوسیٰؔ کو بُلایا۔ سو مُوسیٰؔ اُوپر چڑھ گیا۔


اور کوہِ سیناؔ اُوپر سے نِیچے تک دُھوئیں سے بھر گیا کیونکہ خُداوند شُعلہ میں ہو کر اُس پر اُترا اور دُھواں تنُور کے دُھوئیں کی طرح اُوپر کو اُٹھ رہا تھا اور وہ سارا پہاڑ زور سے ہل رہا تھا۔


اور مَیں اُترا ہُوں کہ اُن کو مِصریوں کے ہاتھ سے چُھڑاؤُں اور اُس مُلک سے نِکال کر اُن کو ایک اچھّے اور وسِیع مُلک میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے یعنی کنعانیوں اور حِتّیوں اور اموریوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبوسِیوں کے مُلک میں پُہنچاؤُں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات