Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 1:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور خُدا نے کہا کہ رَوشنی ہو جا اور رَوشنی ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور خُدا نے فرمایا، ”رَوشنی ہو جا،“ اَور رَوشنی ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर अल्लाह ने कहा, “रौशनी हो जाए” तो रौशनी पैदा हो गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر اللہ نے کہا، ”روشنی ہو جائے“ تو روشنی پیدا ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 1:3
22 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ خُدا ہی ہے جِس نے فرمایا کہ تارِیکی میں سے نُور چمکے اور وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ خُدا کے جلال کی پہچان کا نُور یِسُوع مسِیح کے چِہرے سے جلوہ گر ہو۔


اور نُور تارِیکی میں چمکتا ہے اور تارِیکی نے اُسے قبُول نہ کِیا۔


مَیں ہی روشنی کا مُوجِد اور تارِیکی کا خالِق ہُوں۔ مَیں سلامتی کا بانی اور بلا کو پَیدا کرنے والا ہُوں۔ مَیں ہی خُداوند یہ سب کُچھ کرنے والا ہُوں۔


پِھر تیری روشنی نہ دِن کو سُورج سے ہو گی نہ چاند کے چمکنے سے بلکہ خُداوند تیرا ابدی نُور اور تیرا خُدا تیرا جلال ہو گا۔


اُس سے سُن کر جو پَیغام ہم تُمہیں دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ خُدا نُور ہے اور اُس میں ذرا بھی تارِیکی نہیں۔


کیونکہ تُم پہلے تارِیکی تھے مگر اب خُداوند میں نُور ہو۔ پس نُور کے فرزندوں کی طرح چلو۔


حقِیقی نُور جو ہر ایک آدمی کو رَوشن کرتا ہے دُنیا میں آنے کو تھا۔


اور سزا کے حُکم کا سبب یہ ہے کہ نُور دُنیا میں آیا ہے اور آدمِیوں نے تارِیکی کو نُور سے زِیادہ پسند کِیا۔ اِس لِئے کہ اُن کے کام بُرے تھے۔


آسمان خُداوند کے کلام سے اور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔


یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔ کیونکہ اُس نے حُکم دِیا اور یہ پَیدا ہو گئے۔


صادِقوں کے لِئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لِئے خُوشی۔


کیونکہ اُس نے فرمایا اور ہو گیا۔ اُس نے حُکم دِیا اور واقِع ہُؤا۔


پِھر تُمہیں ایک نیا حُکم لِکھتا ہُوں اور یہ بات اُس پر اور تُم پر صادِق آتی ہے کیونکہ تارِیکی مِٹتی جاتی ہے اور حقِیقی نُور چمکنا شرُوع ہو گیا ہے۔


اِس لِئے وہ فرماتا ہے اَے سونے والے جاگ اور مُردوں میں سے جی اُٹھ تو مسِیح کا نُور تُجھ پر چمکے گا۔


تُو نُور کو پوشاک کی طرح پہنتا ہے اور آسمان کو سائبان کی طرح تانتا ہے۔


نُور کے مسکن کا راستہ کہاں ہے۔ رہی تارِیکی۔ سو اُس کا مکان کہاں ہے


بقا صِرف اُسی کو ہے اور وہ اُس نُور میں رہتا ہے جِس تک کِسی کی رسائی نہیں ہو سکتی نہ اُسے کِسی اِنسان نے دیکھا اور نہ دیکھ سکتا ہے۔ اُس کی عِزّت اور سلطنت ابد تک رہے۔ آمِین۔


یہوواہ ہی خُدا ہے اور اُسی نے ہم کو نُور بخشا ہے۔ قُربانی کو مذبح کے سِینگوں سے رسِّیوں سے باندھو۔


دیکھ! وہ اپنے نُور کو اپنے چَوگِرد پَھیلاتا ہے اور سمُندر کی تہ کو ڈھانکتا ہے۔


اور یہ کہہ کر اُس نے بُلند آواز سے پُکارا کہ اَے لعزر نِکل آ۔


اُس نے ہاتھ بڑھا کر اُسے چُھؤا اور کہا مَیں چاہتا ہُوں تُو پاک صاف ہو جا۔ وہ فوراً کوڑھ سے پاک صاف ہو گیا۔


یہ ہے آسمان اور زمِین کی پَیدایش جب وہ خلق ہُوئے جِس دِن خُداوند خُدا نے زمِین اور آسمان کو بنایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات