Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 1:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور زمِین وِیران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تَب زمین بے ڈول اَور سُنسان تھی، اَور گہراؤ کے اُوپر تاریکی چھائی ہویٔی تھی اَور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अभी तक ज़मीन वीरान और ख़ाली थी। वह गहरे पानी से ढकी हुई थी जिसके ऊपर अंधेरा ही अंधेरा था। अल्लाह का रूह पानी के ऊपर मँडला रहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ابھی تک زمین ویران اور خالی تھی۔ وہ گہرے پانی سے ڈھکی ہوئی تھی جس کے اوپر اندھیرا ہی اندھیرا تھا۔ اللہ کا روح پانی کے اوپر منڈلا رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 1:2
17 حوالہ جات  

مَیں نے زمِین پر نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ وِیران اور سُنسان ہے۔ افلاک کو بھی بے نُور پایا۔


تُو اپنی رُوح بھیجتا ہے اور یہ پَیدا ہوتے ہیں اور تُو رُویِ زمِین کو نیا بنا دیتا ہے۔


کیونکہ خُداوند جِس نے آسمان پَیدا کِئے وُہی خُدا ہے۔ اُسی نے زمِین بنائی اور تیّار کی۔ اُسی نے اُسے قائِم کِیا۔ اُس نے اُسے عبث پَیدا نہیں کِیا بلکہ اُس کو آبادی کے لِئے آراستہ کِیا۔ وہ یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند ہُوں اور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔


آسمان خُداوند کے کلام سے اور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔


وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہے اور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔


دیکھو! یہ تو اُس کی راہوں کے فقط کنارے ہیں اور اُس کی کَیسی دِھیمی آواز ہم سُنتے ہیں! پر کَون اُس کی قُدرت کی گرج کو سمجھ سکتا ہے؟


وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے۔ اُن کے دِل پِگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شِدّت سے درد ہے اور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔


اِس لِئے کہ خُدا ہی ہے جِس نے فرمایا کہ تارِیکی میں سے نُور چمکے اور وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ خُدا کے جلال کی پہچان کا نُور یِسُوع مسِیح کے چِہرے سے جلوہ گر ہو۔


جَیسے عُقاب اپنے گھونسلے کو ہلا ہلا کر اپنے بچّوں پر منڈلاتا ہے وَیسے ہی اُس نے اپنے بازُوؤں کو پَھیلایا اور اُن کو لے کر اپنے پروں پر اُٹھا لِیا۔


جب مَیں نے بادل کو اُس کا لِباس بنایا اور گہری تارِیکی کو اُس کا لپیٹنے کا کپڑا


تُو نے اُس کو سمُندر سے چِھپایا جَیسے لِباس سے۔ پانی پہاڑوں سے بھی بُلند تھا۔


اُسی کا جِس نے زمِین کو پانی پر پَھیلایا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


زمِین پر سے خُداوند کی حمد کرو۔ اَے اژدہاؤ اور سب گہرے سمُندرو!


مَیں اُس وقت پَیدا ہُوئی جب گہراؤ نہ تھے۔ جب پانی سے بھرے ہُوئے چشمے بھی نہ تھے۔


منڈلاتے ہُوئے پرِندہ کی طرح ربُّ الافواج یروشلیِم کی حِمایت کرے گا۔ وہ حِمایت کرے گا اور رہائی بخشے گا۔ رحم کرے گا اور بچا لے گا۔


وہ اپنے پِیچھے چمکِیلی لِیک چھوڑتا جاتا ہے۔ گہراؤ گویا سفید نظر آنے لگتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات