Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 4:16 - کِتابِ مُقادّس

16 تو کیا تُم سے سچ بولنے کے سبب سے مَیں تُمہارا دُشمن بن گیا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 کیا تُم سے حق بولنے کی وجہ سے میں تمہارا دُشمن ہو گیا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 तो क्या अब मैं आपको हक़ीक़त बताने की वजह से आपका दुश्मन बन गया हूँ?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 تو کیا اب مَیں آپ کو حقیقت بتانے کی وجہ سے آپ کا دشمن بن گیا ہوں؟

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 4:16
17 حوالہ جات  

وہ پھاٹک میں ملامت کرنے والوں سے کِینہ رکھتے ہیں اور راست گو سے نفرت کرتے ہیں۔


ٹھٹّھاباز کو ملامت نہ کر۔ نہ ہو کہ وہ تُجھ سے عداوت رکھنے لگے۔ دانا کو ملامت کر اور وہ تُجھ سے مُحبّت رکھّے گا۔


تُم تو اچّھی طرح دَوڑ رہے تھے۔ کِس نے تُمہیں حق کے ماننے سے روک دِیا؟


لیکن مَیں جو سچ بولتا ہُوں اِسی لِئے تُم میرا یقِین نہیں کرتے۔


صادِق مُجھے مارے تو مہربانی ہو گی۔ وہ مُجھے تنبِیہ کرے تو گویا سر پر رَوغن ہو گا۔ میرا سر اِس سے اِنکار نہ کرے کیونکہ اُن کی شرارت میں بھی مَیں دُعا کرتا رہُوں گا۔


شاہِ اِسرائیلؔ نے یہُوؔسفط سے کہا کہ ایک شخص اِملہ کا بیٹا مِیکایاؔہ ہے تو سہی جِس کے ذرِیعہ سے ہم خُداوند سے پُوچھ سکتے ہیں لیکن مُجھے اُس سے نفرت ہے کیونکہ وہ میرے حق میں نیکی کی نہیں بلکہ بدی کی پیشِین گوئی کرتا ہے۔ یہُوؔسفط نے کہا بادشاہ اَیسا نہ کہے۔


اُن کے تابِع رہنا ہم نے گھڑی بھر بھی منظُور نہ کِیا تاکہ خُوشخبری کی سچّائی تُم میں قائِم رہے۔


دُنیا تُم سے عداوت نہیں رکھ سکتی لیکن مُجھ سے رکھتی ہے کیونکہ مَیں اُس پر گواہی دیتا ہُوں کہ اُس کے کام بُرے ہیں۔


اور اخیاؔب نے ایلیّاہؔ سے کہا اَے میرے دُشمن کیا مَیں تُجھے مِل گیا؟ اُس نے جواب دِیا کہ تُو مُجھے مِل گیا اِس لِئے کہ تُو نے خُداوند کے حضُور بدی کرنے کے لِئے اپنے آپ کو بیچ ڈالا ہے!


جب مَیں نے دیکھا کہ وہ خُوشخبری کی سچّائی کے مُوافِق سِیدھی چال نہیں چلتے تو مَیں نے سب کے سامنے کیفا سے کہا کہ جب تُو باوُجُود یہُودی ہونے کے غَیر قَوموں کی طرح زِندگی گُذارتا ہے نہ کہ یہُودیوں کی طرح تو غَیر قَوموں کو یہُودیوں کی طرح چلنے پر کیوں مجبُور کرتا ہے؟


وہ اُس سے باتیں کر ہی رہا تھا کہ اُس نے اُس سے کہا کہ کیا ہم نے تُجھے بادشاہ کا مُشِیر بنایا ہے؟ چُپ رہ! تُو کیوں مار کھائے؟ تب وہ نبی یہ کہہ کر چُپ ہو گیا کہ مَیں جانتا ہُوں کہ خُدا کا اِرادہ یہ ہے کہ تُجھے ہلاک کرے اِس لِئے کہ تُو نے یہ کِیا ہے اور میری مشورت نہیں مانی۔


اور کہنا بادشاہ یُوں فرماتا ہے کہ اِس شخص کو قَید خانہ میں ڈال دو اور اِسے مُصِیبت کی روٹی کِھلانا اور مُصِیبت کا پانی پِلانا جب تک مَیں سلامت نہ آؤُں۔


پس تُمہارا وہ خُوشی منانا کہاں گیا؟ مَیں تُمہارا گواہ ہُوں کہ اگر ہو سکتا تو تُم اپنی آنکھیں بھی نِکال کر مُجھے دے دیتے۔


وہ تُمہیں دوست بنانے کی کوشِش تو کرتے ہیں مگر نیک نِیّتی سے نہیں بلکہ وہ تُمہیں خارِج کرانا چاہتے ہیں تاکہ تُم اُن ہی کو دوست بنانے کی کوشِش کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات