Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 8:1 - کِتابِ مُقادّس

1 ارتخششتا بادشاہ کے دَورِ سلطنت میں جو لوگ میرے ساتھ بابل سے نِکلے اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ ہیں اور اُن کا نسب نامہ یہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ارتخشستاؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں جو لوگ بابیل سے میرے ہمراہ آئے اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور اُن کے ساتھ شاملِ فہرست کے افراد یہ ہیں:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दर्जे-ज़ैल उन ख़ानदानी सरपरस्तों की फ़हरिस्त है जो अर्तख़शस्ता बादशाह की हुकूमत के दौरान मेरे साथ बाबल से यरूशलम के लिए रवाना हुए। हर ख़ानदान के मर्दों की तादाद भी दर्ज है :

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 درجِ ذیل اُن خاندانی سرپرستوں کی فہرست ہے جو ارتخشستا بادشاہ کی حکومت کے دوران میرے ساتھ بابل سے یروشلم کے لئے روانہ ہوئے۔ ہر خاندان کے مردوں کی تعداد بھی درج ہے:

باب دیکھیں کاپی




عزرا 8:1
16 حوالہ جات  

اور بنی اِسرائیل اور کاہِنوں اور لاویوں اور گانے والوں اور دربانوں اور نتِنیم میں سے کُچھ لوگ ارتخششتا بادشاہ کے ساتویں سال یروشلیِم میں آئے۔


مَیں یہ فرمان جاری کرتا ہُوں کہ اِسرائیل کے جو لوگ اور اُن کے کاہِن اور لاوی میری مُملکت میں ہیں اُن میں سے جِتنے اپنی خُوشی سے یروشلیِم کو جانا چاہتے ہیں تیرے ساتھ جائیں۔


اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر نہ پائی۔ اِس لِئے وہ ناپاک سمجھے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔


تب یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے آبائی خاندانوں کے سردار اور کاہِن اور لاوی اور وہ سب جِن کے دِل کو خُدا نے اُبھارا اُٹھے کہ جا کر خُداوند کا گھر جو یروشلیِم میں ہے بنائیں۔


اور آبائی خاندانوں کے سرداروں یعنی زبردست سُورماؤں کا کُل شُمار دو ہزار چھ سَو تھا۔


اور اُس کے بھائی دو ہزار سات سَو سُورما اور آبائی خاندانوں کے سردار تھے جِن کو داؤُد بادشاہ نے رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ پر خُدا کے ہر ایک کام اور شاہی مُعاملات کے لِئے سردار بنایا۔


اِنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی طرح داؤُد بادشاہ اور صدُوؔق اور اخی مَلِک اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قُرعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُس کے چھوٹے بھائی کے خاندانوں کا تھا۔


یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔


پس سارا اِسرائیلؔ نسب ناموں کے مُطابِق جو اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہُوداؔہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اسِیر ہو کر بابل کو گیا۔


اور اُن کے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے۔ یہ اُن کے رہنے کے مقام تھے اور اُن کے نسب نامے ہیں۔


اور بادشاہ اور اُس کے مُشِیروں کے حضُور اور بادشاہ کے سب عالی قدر سرداروں کے آگے اپنی رحمت مُجھ پر کی اور مَیں نے خُداوند اپنے خُدا کے ہاتھ سے جو مُجھ پر تھا تقوِیّت پائی اور مَیں نے اِسرائیل میں سے خاص لوگوں کو اِکٹّھا کِیا کہ وہ میرے ہمراہ چلیں۔


بنی فِینحاس میں سے جَیرؔسوم۔ بنی اِتمر میں سے دانی ایل۔ بنی داؤُد میں سے حطُّوؔش۔


وہ زرُبّاؔبل۔ یشُوؔع۔ نحمیاؔہ۔ سِراؔیا۔ رعلایاؔہ۔ مردؔکی۔ بِلشاؔن۔ مِسفار۔ بِگوَؔی۔ رحُوؔم اور بعنہ کے ساتھ آئے۔ اِسرائیلی قَوم کے مَردوں کا یہ شُمار ہے۔


بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔


یِہی عزرا بابل سے گیا اور وہ مُوسیٰ کی شرِیعت میں جِسے خُداوند اِسرائیل کے خُدا نے دِیا تھا ماہِر فقِیہہ تھا اور چُونکہ خُداوند اُس کے خُدا کا ہاتھ اُس پر تھا بادشاہ نے اُس کی سب درخواستیں منظُور کِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات