Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 7:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اور جو کوئی تیرے خُدا کی شرِیعت پر اور بادشاہ کے فرمان پر عمل نہ کرے اُس کو بِلاتوقُّف قانُونی سزا دی جائے۔ خواہ مَوت یا جلاوطنی یا مال کی ضبطی یا قَید کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 جو کویٔی تیرے خُدا کے آئین کو اَور بادشاہ کے حُکم کو نہ مانے اُسے فوراً موت، جَلاوطنی، جائداد کی ضبطی یا قَید کی سزا دی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 जो भी आपके ख़ुदा की शरीअत और शहनशाह के क़ानून की ख़िलाफ़वरज़ी करे उसे सख़्ती से सज़ा दी जाए। जुर्म की संजीदगी का लिहाज़ करके उसे या तो सज़ाए-मौत दी जाए या जिलावतन किया जाए, उस की मिलकियत ज़ब्त की जाए या उसे जेल में डाला जाए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 جو بھی آپ کے خدا کی شریعت اور شہنشاہ کے قانون کی خلاف ورزی کرے اُسے سختی سے سزا دی جائے۔ جرم کی سنجیدگی کا لحاظ کر کے اُسے یا تو سزائے موت دی جائے یا جلاوطن کیا جائے، اُس کی ملکیت ضبط کی جائے یا اُسے جیل میں ڈالا جائے۔“

باب دیکھیں کاپی




عزرا 7:26
12 حوالہ جات  

مَیں نے یہ حُکم بھی دِیا ہے کہ جو شخص اِس فرمان کو بدل دے اُس کے گھر میں سے کڑی نِکالی جائے اور اُسے اُسی پر چڑھا کر سُولی دی جائے اور اِس بات کے سبب سے اُس کا گھر کُوڑا خانہ بنا دِیا جائے۔


مَیں یہ فرمان جاری کرتا ہُوں کہ میری مُملکت کے ہر ایک صُوبہ کے لوگ دانی ایل کے خُدا کے حضُور ترسان و لرزان ہوں کیونکہ وُہی زِندہ خُدا ہے اور ہمیشہ قائِم ہے اور اُس کی سلطنت لازوال ہے اور اُس کی مُملکت ابد تک رہے گی۔


خُدا بھی تُجھے ہمیشہ کے لِئے ہلاک کر ڈالے گا۔ وہ تُجھے پکڑ کر تیرے خَیمہ سے نِکال پھینکے گا اور زِندوں کی زمِین سے تُجھے اُکھاڑ ڈالے گا۔ (سِلاہ)


اور یہُوداؔہ پر بھی خُداوند کا ہاتھ تھا کہ اُن کو یکدل بنا دے تاکہ وہ خُداوند کے کلام کے مُطابِق بادشاہ اور سرداروں کے حُکم پر عمل کریں۔


اور وہ خُدا جِس نے اپنا نام وہاں رکھّا ہے سب بادشاہوں اور لوگوں کو جو خُدا کے اُس گھر کو جو یروشلیِم میں ہے ڈھانے کی غرض سے اِس حُکم کو بدلنے کے لِئے اپنا ہاتھ بڑھائیں غارت کرے۔ مُجھ دارا نے حُکم دے دِیا۔ اِس پر بڑی کوشِش سے عمل ہو۔


لَعنت اُس پر جو اِس شرِیعت کی باتوں پر عمل کرنے کے لِئے اُن پر قائِم نہ رہے اور سب لوگ کہیں آمِین۔


پس اُٹھ کیونکہ یہ تیرا ہی کام ہے اور ہم تیرے ساتھ ہیں۔ ہِمّت باندھ کر کام میں لگ جا۔


اور جو کوئی سرداروں اور بزُرگوں کی صلاح کے مُطابِق تِین دِن کے اندر نہ آئے اُس کا سارا مال ضبط ہو اور وہ خُود اسِیروں کی جماعت سے الگ کِیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات