Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 6:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تِین ردّے بھاری پتّھروں کے اور ایک ردّہ نئی لکڑی کا ہو اور خرچ شاہی محلّ سے دِیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور اُس کے تین ردّے بڑے بڑے پتّھروں کے اَور ایک ردّہ عمارتی لکڑی کے شہتیروں کا ہو۔ خرچ شاہی خزانہ سے اَدا کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 दीवारों को यों बनाया जाए कि तराशे हुए पत्थरों के हर तीन रद्दों के बाद देवदार के शहतीरों का एक रद्दा लगाया जाए। अख़राजात शाही ख़ज़ाने से पूरे किए जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 دیواروں کو یوں بنایا جائے کہ تراشے ہوئے پتھروں کے ہر تین ردّوں کے بعد دیودار کے شہتیروں کا ایک ردّا لگایا جائے۔ اخراجات شاہی خزانے سے پورے کئے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 6:4
10 حوالہ جات  

اور اندر کے صحن کی تِین صفیں تراشے ہُوئے پتّھر کی بنائِیں اور ایک صف دیودار کے شہتِیروں کی۔


تیری ہَیکل کے سبب سے جو یروشلِیم میں ہے بادشاہ تیرے پاس ہدئیے لائیں گے۔


مگر زمِین نے اُس عَورت کی مدد کی اور اپنا مُنہ کھول کر اُس ندی کو پی لِیا جو اژدہا نے اپنے مُنہ سے بہائی تھی۔


اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گے اور اُن کی بِیویاں تیری دایہ ہوں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گے اور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گے اور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔


ترسِیس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے۔ سبا اور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔


عِلاوہ اِس کے خُدا کے اِس گھر کے بنانے میں یہُودیوں کے بزُرگوں کے ساتھ تُم کو کیا کرنا ہے۔ سو اُس کی بابت میرا یہ حُکم ہے کہ شاہی مال میں سے یعنی دریا پار کے خِراج میں سے اُن لوگوں کو بِلاتوقُّف خرچ دِیا جائے تاکہ اُن کو رُکنا نہ پڑے۔


اور اُنہوں نے مِعماروں اور بڑھیوں کی نقدی دی اور صَیدانیوں اور صُوریوں کو کھانا پِینا اور تیل دِیا تاکہ وہ دیودار کے لٹّھے لُبناؔن سے یافا کو سمُندر کی راہ سے لائیں جَیسا اُن کو شاہِ فارِس خورس سے پروانہ مِلا تھا۔


بادشاہ کو معلُوم ہو کہ ہم یہُوداؔہ کے صُوبہ میں خُدای تعالیٰ کے گھر کو گئے۔ وہ بڑے بڑے پتّھروں سے بن رہا ہے اور دِیواروں پر کڑیاں دھری جا رہی ہیں اور کام خُوب کوشِش سے ہو رہا ہے اور اُن کے ہاتھوں ترقّی پا رہا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات