Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 4:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور اخسویرؔس کے عہدِ سلطنت یعنی اُس کی سلطنت کے شرُوع میں اُنہوں نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے باشِندوں کی شِکایت لِکھ بھیجی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُنہُوں نے احسویروسؔ کے دَورِ حُکومت کے شروع میں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کے خِلاف شکایت لِکھ کر بھیجی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 बाद में जब अख़स्वेरुस बादशाह की हुकूमत शुरू हुई तो इसराईल के दुश्मनों ने यहूदाह और यरूशलम के बाशिंदों पर इलज़ाम लगाकर शिकायती ख़त लिखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بعد میں جب اخسویرس بادشاہ کی حکومت شروع ہوئی تو اسرائیل کے دشمنوں نے یہوداہ اور یروشلم کے باشندوں پر الزام لگا کر شکایتی خط لکھا۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 4:6
13 حوالہ جات  

دارا بِن اخسوؔیرس جو مادیوں کی نسل سے تھا اور کسدیوں کی مُملکت پر بادشاہ مُقرّر ہُؤا اُس کے پہلے سال میں۔


اخسویرؔس کے دِنوں میں اَیسا ہُؤا (یہ وُہی اخسویرؔس ہے جو ہندو ستان سے کُوش تک ایک سَو ستائِیس صُوبوں پر سلطنت کرتا تھا)۔


پِھر مَیں نے آسمان پر سے یہ بڑی آواز آتی سُنی کہ اب ہمارے خُدا کی نجات اور قُدرت اور بادشاہی اور اُس کے مسِیح کا اِختیار ظاہِر ہُؤا کیونکہ ہمارے بھائِیوں پر اِلزام لگانے والا جو رات دِن ہمارے خُدا کے آگے اُن پر اِلزام لگایا کرتا ہے گِرا دِیا گیا۔


جب وہ حاضِر ہُؤا تو جو یہُودی یروشلِیم سے آئے تھے وہ اُس کے آس پاس کھڑے ہو کر اُس پر بُہتیرے سخت اِلزام لگانے لگے مگر اُن کو ثابِت نہ کر سکے۔


اور نہ وہ اِن باتوں کو جِن کا مُجھ پر اب اِلزام لگاتے ہیں تیرے سامنے ثابِت کر سکتے ہیں۔


اور اُس کا اِلزام لِکھ کر اُس کے سر سے اُوپر لگا دِیا کہ یہ یہُودِیوں کا بادشاہ یِسُوعؔ ہے۔


اور شاہِ فارِس خورس کے جِیتے جی بلکہ شاہِ فارِس دارا کی سلطنت تک اُن کے مقصُود کو باطِل رکھنے کے لِئے اُن کے خِلاف مُشِیروں کو اُجرت دیتے رہے۔


ساتویں دِن جب بادشاہ کا دِل مَے سے مسرُور تھا تو اُس نے ساتوں خواجہ سراؤں یعنی مہُوماؔن اور بِزتا اور خربُو ناہ اور بِگتا اور ابگتا اور زِتار اور کرکس کو جو اخسوؔیرس بادشاہ کے حضُور خِدمت کرتے تھے حُکم دِیا۔


اور اُنہوں نے دُوسرا کُنواں کھودا اور اُس کے لِئے بھی وہ جھگڑنے لگے اور اُس نے اُس کا نام سِتنہؔ رکھّا۔


سو آستر اخسویرؔس بادشاہ کے پاس اُس کے شاہی محلّ میں اُس کی سلطنت کے ساتویں سال کے دسویں مہِینے میں جو طیبت مہِینہ ہے پُہنچائی گئی۔


اور ہامان نے اخسویرؔس بادشاہ سے عرض کی کہ حضُور کی مُملکت کے سب صُوبوں میں ایک قَوم سب قَوموں کے درمِیان پراگندہ اور پَھیلی ہُوئی ہے اُس کے دستُور ہر قَوم سے نرالے ہیں اور وہ بادشاہ کے قوانِین نہیں مانتے ہیں۔ سو اُن کو رہنے دینا بادشاہ کے لِئے فائِدہ مند نہیں۔


اور اب مَیں تُجھ کو حقِیقت بتاتا ہُوں۔ فارؔس میں ابھی تِین بادشاہ اَور برپا ہوں گے اور چَوتھا اُن سب سے زِیادہ دَولت مند ہو گا اور جب وہ اپنی دَولت سے تقوِیت پائے گا تو سب کو یُوناؔن کی سلطنت کے خِلاف اُبھارے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات