Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 4:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور یروشلیِم میں زورآور بادشاہ بھی ہُوئے ہیں جِنہوں نے دریا پار کے سارے مُلک پر حُکُومت کی ہے اور خِراج چُنگی اور محصُول اُن کو دِیا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 یروشلیمؔ میں طاقتور بادشاہ بھی ہُوئے ہیں جنہوں نے دریائے فراتؔ کے پار کے تمام علاقہ پر حُکمرانی کی اَور جنہیں چُنگی، خراج اَور محصُول اَدا کیا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 नीज़, यरूशलम ताक़तवर बादशाहों का दारुल-हुकूमत रहा है। उनकी इतनी ताक़त थी कि दरियाए-फ़ुरात के पूरे मग़रिबी इलाक़े को उन्हें मुख़्तलिफ़ क़िस्म के टैक्स और ख़राज अदा करना पड़ा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 نیز، یروشلم طاقت ور بادشاہوں کا دار الحکومت رہا ہے۔ اُن کی اِتنی طاقت تھی کہ دریائے فرات کے پورے مغر بی علاقے کو اُنہیں مختلف قسم کے ٹیکس اور خراج ادا کرنا پڑا۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 4:20
23 حوالہ جات  

اور سُلیماؔن دریایِ فرات سے فِلستِیوں کے مُلک تک اور مِصرؔ کی سرحد تک سب مُملکتوں پر حُکمران تھا۔ وہ اُس کے لِئے ہدئے لاتی تِھیں اور سُلیماؔن کی عُمر بھر اُس کی مُطِیع رہِیں۔


اُسی روز خُداوند نے ابرامؔ سے عہد کِیا اور فرمایا کہ یہ مُلک دریائے مِصرؔ سے لے کر اُس بڑے دریا یعنی دریائے فراتؔ تک۔


اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے زمِین کی اِنتہا تک ہو گی۔


اور داؤُد نے ضوباؔہ کے بادشاہ ہدد عزر کو بھی جب وہ اپنی سلطنت دریایِ فراؔت تک قائِم کرنے گیا حمات میں مار لِیا۔


اور تُم کو ہم آگاہ کرتے ہیں کہ کاہِنوں اور لاویوں اور گانے والوں اور دربانوں اور نتنیِم اور خُدا کے اِس گھر کے خادِموں میں سے کِسی پر خِراج چُنگی یا محصُول لگانا جائِز نہ ہو گا۔


اور ہم بادشاہ کو یقِین دِلاتے ہیں کہ اگر یہ شہر تعمِیر ہو اور اِس کی فصِیل بن جائے تو اِس صُورت میں حضُور کا حِصّہ دریا پار کُچھ نہ رہے گا۔


سو بادشاہ پر روشن ہو جائے کہ اگر یہ شہر بن جائے اور فصِیل تیّار ہو جائے تو وہ خِراج چُنگی یا محصُول نہیں دیں گے اور آخِر بادشاہوں کو نُقصان ہو گا۔


اور بعض فِلستی یہُوسفط کے پاس ہدئے اور خِراج میں چاندی لائے اور عرب کے لوگ بھی اُس کے پاس ریوڑ لائے یعنی سات ہزار سات سَو مینڈھے اور سات ہزار سات سَو بکرے۔


یہ اُس کے عِلاوہ تھا جو بیوپاری اور سَوداگر لاتے تھے اور عرب کے سب بادشاہ اور مُلک کے حاکِم سُلیماؔن کے پاس سونا اور چاندی لاتے تھے۔


جب ہدد عزر کے مُلازِموں نے دیکھا کہ وہ اِسرائیلؔ سے ہار گئے تو وہ داؤُد سے صُلح کر کے اُس کے مُطِیع ہو گئے اور ارامی بنی عمُّون کی کُمک پر پِھر کبھی راضی نہ ہُوئے۔


اور اُس نے ادُوؔم میں سِپاہیوں کی چَوکیاں بِٹھائِیں اور سب ادُومی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور جہاں کہِیں داؤُد جاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔


تب داؤُد نے دمشق کے اراؔم میں سپاہیوں کی چَوکیاں بِٹھائِیں اور ارامی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور ہدئے لائے اور جہاں کہِیں داؤُد جاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔


کیونکہ وہ دریایِ فرات کی اِس طرف کے سب مُلک پر تِفسح سے غزّہ تک یعنی سب بادشاہوں پر جو دریایِ فرات کی اِس طرف تھے فرمانروا تھا اور اُس کے چَوگِرد سب اطراف میں سب سے اُس کی صُلح تھی۔


یِسُوعؔ نے وہاں سے آگے بڑھ کر متّی نام ایک شخص کو محصُول کی چَوکی پر بَیٹھے دیکھا اور اُس سے کہا میرے پِیچھے ہو لے۔ وہ اُٹھ کر اُس کے پِیچھے ہو لِیا۔


اور مَیں نے حُکم دِیا اور تفتِیش ہُوئی اور معلُوم ہُؤا کہ اِس شہر نے قدِیم زمانہ سے بادشاہوں سے بغاوت کی ہے اور فِتنہ اور فساد اُس میں ہوتا رہا ہے۔


سو تُم حُکم جاری کرو کہ یہ لوگ کام بند کریں اور یہ شہر نہ بنے جب تک میری طرف سے فرمان جاری نہ ہو۔


وہ بستی جو خِلقت سے معمُور تھی کَیسی خالی پڑی ہے! وہ خاتُونِ اقوام بیوہ سی ہو گئی۔ وہ ملِکۂِ مُمالِک باج گُذار بن گئی!


اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے اپنے خادِموں کو سُلیماؔن کے پاس بھیجا کیونکہ اُس نے سُنا تھا کہ اُنہوں نے اُسے اُس کے باپ کی جگہ مَسح کر کے بادشاہ بنایا ہے اِس لِئے کہ حِیراؔم ہمیشہ داؤُد کا دوست رہا تھا۔


اور اب خُداوند میرے خُدا نے مُجھ کو ہر طرف امن دِیا ہے۔ نہ تو کوئی مُخالِف ہے نہ آفت کی مار۔


اور اُس کی شاخیں اَیسی مضبُوط ہو گئِیں کہ بادشاہوں کے عصا اُن سے بنائے گئے اور گھنی شاخوں میں اُس کا تنہ بُلند ہُؤا اور وہ اپنی گھنی شاخوں سمیت اُونچی دِکھائی دیتی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات