Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 9:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور خُداوند اِسرائیلؔ کے چَوپایوں کو مِصریوں کے چَوپایوں سے جُدا کرے گا اور جو بنی اِسرائیل کے ہیں اُن میں سے ایک بھی نہیں مَرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 لیکن یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے چَوپایوں اَور مِصریوں کے چَوپایوں میں اِمتیاز کریں گے تاکہ اِسرائیلیوں کا ایک چَوپایہ بھی ہلاک نہ ہو۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन रब इसराईल और मिसर के मवेशियों में इम्तियाज़ करेगा। इसराईलियों का एक भी जानवर नहीं मरेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن رب اسرائیل اور مصر کے مویشیوں میں امتیاز کرے گا۔ اسرائیلیوں کا ایک بھی جانور نہیں مرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 9:4
10 حوالہ جات  

اور مَیں اُس دِن جشن کے علاقہ کو جِس میں میرے لوگ رہتے ہیں جُدا کرُوں گا اور اُس میں مچّھروں کے غول نہ ہوں گے تاکہ تُو جان لے کہ دُنیا میں خُداوند مَیں ہی ہُوں۔


تب تُم رجُوع لاؤ گے اور صادِق اور شرِیر میں اور خُدا کی عِبادت کرنے والے اور نہ کرنے والے میں اِمتِیاز کرو گے۔


اور جِن گھروں میں تُم ہو اُن پر وہ خُون تُمہاری طرف سے نِشان ٹھہرے گا اور مَیں اُس خُون کو دیکھ کر تُم کو چھوڑتا جاؤُں گا اور جب مَیں مِصریوں کو مارُوں گا تو وبا تُمہارے پاس پھٹکنے کی بھی نہیں کہ تُم کو ہلاک کرے۔


تِین دِن تک نہ تو کِسی نے کِسی کو دیکھا اور نہ کوئی اپنی جگہ سے ہِلا پر سب بنی اِسرائیل کے مکانوں میں اُجالا رہا۔


اور خُداوند نے ایک وقت مُقرّر کر دِیا اور بتا دِیا کہ کل خُداوند اِس مُلک میں یِہی کام کرے گا۔


اور خُداوند نے دُوسرے دِن اَیسا ہی کِیا اور مِصریوں کے سب چَوپائے مَر گئے لیکن بنی اِسرائیل کے چَوپایوں میں سے ایک بھی نہ مَرا۔


مگر جشن کے علاقہ میں جہاں بنی اِسرائیل رہتے تھے اَولے نہیں گِرے۔


اور اگرچہ مَیں نے مِینہہ کو جب کہ فصل پکنے میں تِین مہِینے باقی تھے تُم سے روک لِیا اور ایک شہر پر برسایا اور دُوسرے سے روک رکھّا ایک قِطعہ زمِین پر برسا اور دُوسرا قِطعہ بارِش نہ ہونے کے باعِث سُوکھ گیا۔


تب جادُوگروں نے فِرعونؔ سے کہا کہ یہ خُدا کا کام ہے پر فرِعونؔ کا دِل سخت ہو گیا اور جَیسا خُداوند نے کہہ دِیا تھا اُس نے اُن کی نہ سُنی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات