Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 9:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ اگر تُو اِنکار کرے اور اُن کو جانے نہ دے اور اب بھی اُن کو روکے رکھّے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لیکن اگر تُم اِنکار کرو اَور اُنہیں جانے نہ دوگے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अगर आप इनकार करें और उन्हें रोकते रहें

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اگر آپ انکار کریں اور اُنہیں روکتے رہیں

باب دیکھیں کاپی




خروج 9:2
15 حوالہ جات  

اور اگر تُو اُن کو جانے نہ دے گا تو دیکھ مَیں تیرے مُلک کو مینڈکوں سے مارُوں گا۔


اور آدمی سخت گرمی سے جُھلس گئے اور اُنہوں نے خُدا کے نام کی نِسبت کُفر بَکا جو اِن آفتوں پر اِختیار رکھتا ہے اور تَوبہ نہ کی کہ اُس کی تمجِید کرتے۔


مگر جو تَفرِقہ اَنداز اور حق کے نہ ماننے والے بلکہ ناراستی کے ماننے والے ہیں اُن پر غضب اور قہر ہو گا۔


پر اگر تُم اِنکار کرو اور باغی ہو تو تلوار کا لُقمہ ہو جاؤ گے کیونکہ خُداوند نے اپنے مُنہ سے یہ فرمایا ہے۔


لیکن خُداوند اپنے دُشمنوں کے سر کو اور متواتر گُناہ کرنے والے کی بال دار کھوپڑی کو چِیر ڈالے گا۔


ورنہ اگر تُو میرے لوگوں کو جانے نہ دے گا تو دیکھ کل مَیں تیرے مُلک میں ٹِڈّیاں لے آؤُں گا۔


اور مَیں تُجھے کہہ چُکا ہُوں کہ میرے بیٹے کو جانے دے تاکہ وہ میری عِبادت کرے اور تُو نے اب تک اُسے جانے دینے سے اِنکار کِیا ہے۔ سو دیکھ مَیں تیرے بیٹے کو بلکہ تیرے پہلوٹھے کو مار ڈالُوں گا۔


تو دیکھ خُداوند کا ہاتھ تیرے چَوپایوں پر جو کھیتوں میں ہیں یعنی گھوڑوں گدھوں اُونٹوں گائے بَیلوں اور بھیڑ بکرِیوں پر اَیسا پڑے گا کہ اُن میں بڑی بھاری مَری پَھیل جائے گی۔


اِس کے بعد مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے جا کر فرِعونؔ سے کہا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ میرے لوگوں کو جانے دے تاکہ وہ بیابان میں میرے لِئے عِید کریں۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ صُبح سویرے اُٹھ کر فرِعونؔ کے آگے جا کھڑا ہو اور اُسے کہہ کہ خُداوند عِبرانیوں کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ میرے لوگوں کو جانے دے تاکہ وہ میری عِبادت کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات