Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 7:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اب تُو صُبح کو فرِعونؔ کے پاس جا۔ وہ دریا پر جائے گا۔ سو تُو لبِ دریا اُس کی مُلاقات کے لِئے کھڑا رہنا اور جو لاٹھی سانپ بن گئی تھی اُسے ہاتھ میں لے لینا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 صُبح کو جَب فَرعوہؔ دریا پر جائے تو تُم اُس کے پاس جانا اَور اُس سے مُلاقات کے لیٔے دریائے نیل کے کنارے اِنتظار کرنا اَور اَپنے ہاتھ میں وہ عصا لے لینا جو سانپ بَن گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 कल सुबह-सवेरे जब वह दरियाए-नील पर आएगा तो उससे मिलने के लिए दरिया के किनारे पर खड़े हो जाना। उस लाठी को थामे रखना जो साँप बन गई थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 کل صبح سویرے جب وہ دریائے نیل پر آئے گا تو اُس سے ملنے کے لئے دریا کے کنارے پر کھڑے ہو جانا۔ اُس لاٹھی کو تھامے رکھنا جو سانپ بن گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 7:15
7 حوالہ جات  

تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا صُبح سویرے اُٹھ کر فرِعونؔ کے آگے جا کھڑا ہونا۔ وہ دریا پر آئے گا۔ سو تُو اُس سے کہنا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ میرے لوگوں کو جانے دے کہ وہ میری عِبادت کریں۔


اور مُوسیٰ اور ہارُونؔ فرِعونؔ کے پاس گئے اور اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق کِیا اور ہارُونؔ نے اپنی لاٹھی فرِعونؔ اور اُس کے خادِموں کے سامنے ڈال دی اور وہ سانپ بن گئی۔


اور فرِعونؔ کی بیٹی دریا پر غُسل کرنے آئی اور اُس کی سہیلِیاں دریا کے کنارے کنارے ٹہلنے لگِیں۔ تب اُس نے جھاؤ میں وہ ٹوکرا دیکھ کر اپنی سہیلی کو بھیجا کہ اُسے اُٹھا لائے۔


کلام کر اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ اَے شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں۔ اُس بڑے گھڑیال کا جو اپنے دریاؤں میں لیٹ رہتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا دریا میرا ہی ہے اور مَیں نے اُسے اپنے لِئے بنایا ہے۔


تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ فرِعونؔ کا دِل مُتعصّب ہے۔ وہ اِن لوگوں کو جانے نہیں دیتا۔


اُس نے کِسی شخص کو اُن پر ظُلم کرنے نہ دِیا بلکہ اُن کی خاطِر بادشاہوں کو تنبِیہ کی


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات