Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 6:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور مَیں تُم کو لے لُوں گا کہ میری قَوم بن جاؤ اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا اور تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مِصریوں کے بوجھوں کے نِیچے سے نِکالتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور مَیں تُمہیں اَپنا کر اَپنی قوم بنا لُوں گا اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔ تَب تُم جانوگے کہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصریوں کے جُوئے کے نیچے سے نکال لایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 मैं तुम्हें अपनी क़ौम बनाऊँगा और तुम्हारा ख़ुदा हूँगा। तब तुम जान लोगे कि मैं रब तुम्हारा ख़ुदा हूँ जिसने तुम्हें मिसरियों के जुए से आज़ाद कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 مَیں تمہیں اپنی قوم بناؤں گا اور تمہارا خدا ہوں گا۔ تب تم جان لو گے کہ مَیں رب تمہارا خدا ہوں جس نے تمہیں مصریوں کے جوئے سے آزاد کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 6:7
50 حوالہ جات  

اور وہ تُجھ کو آج کے دِن اپنی قَوم قرار دے اور وہ تیرا خُدا ہو جَیسا اُس نے تُجھ سے کہا۔ جَیسی اُس نے تیرے باپ دادا ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ سے قَسم کھائی۔


کیونکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے ایک مُقدّس قَوم ہے۔ خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو رُویِ زمِین کی اَور سب قَوموں میں سے چُن لِیا ہے تاکہ اُس کی خاص اُمّت ٹھہرے۔


لیکن خُداوند نے تُم کو چُنا اور تُم کو گویا لوہے کی بھٹّی یعنی مِصرؔ سے نِکال لے آیا ہے تاکہ تُم اُس کی مِیراث کے لوگ ٹھہرو جَیسا آج ظاہِر ہے۔


جو غالِب آئے وُہی اِن چِیزوں کا وارِث ہو گا اور مَیں اُس کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا۔


اور خُداوند نے بھی آج کے دِن تُجھ کو جَیسا اُس نے وعدہ کِیا تھا اپنی خاص قَوم قرار دِیا ہے تاکہ تُو اُس کے سب حُکموں کو مانے۔


کیونکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی مُقدّس قَوم ہے اور خُداوند نے تُجھ کو رُویِ زمِین کی اَور سب قَوموں میں سے چُن لِیا ہے تاکہ تُو اُس کی خاص قَوم ٹھہرے۔


پِھر مَیں نے تخت میں سے کِسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا کہ دیکھ خُدا کا خَیمہ آدمِیوں کے درمِیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سکُونت کرے گا اور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خُدا آپ اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خُدا ہو گا۔


پہلے تُم کوئی اُمّت نہ تھے مگر اب خُدا کی اُمّت ہو۔ تُم پر رحمت نہ ہُوئی تھی مگر اب تُم پر رحمت ہُوئی۔


مگر حقِیقت میں وہ ایک بِہتر یعنی آسمانی مُلک کے مُشتاق تھے۔ اِسی لِئے خُدا اُن سے یعنی اُن کا خُدا کہلانے سے شرمایا نہیں چُنانچہ اُس نے اُن کے لِئے ایک شہر تیّار کِیا۔


پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟


مَیں ابرہامؔ کا خُدا اور اِضحاقؔ کا خُدا اور یعقُوبؔ کا خُدا ہُوں؟ وہ تو مُردوں کا خُدا نہیں بلکہ زِندوں کا ہے۔


اور مَیں اِس تِہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کرُوں گا اور سونے کی طرح تاؤُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور مَیں اُن کی سنُوں گا۔ مَیں کہُوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُدا ہے۔


تَو بھی بنی اِسرائیل دریا کی ریت کی مانِند بے شُمار و بے قِیاس ہوں گے اور جہاں اُن سے یہ کہا جاتا تھا کہ تُم میرے لوگ نہیں ہو زِندہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔


بلکہ یہ وہ عہد ہے جو مَیں اُن دِنوں کے بعد اِسرائیل کے گھرانے سے باندُھوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اپنی شرِیعت اُن کے باطِن میں رکُھّوں گا اور اُن کے دِل پر اُسے لِکُھوں گا اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔


تاکہ وہ سب دیکھیں اور جانیں اور غَور کریں اور سمجھیں کہ خُداوند ہی کے ہاتھ نے یہ بنایا اور اِسرائیل کے قُدُّوس نے یہ پَیدا کِیا۔


مَیں نے اُس کے کندھے پر سے بوجھ اُتار دِیا۔ اُس کے ہاتھ ٹوکری ڈھونے سے چُھوٹ گئے۔


مَیں نے بنی اِسرائیل کا بُڑبُڑانا سُن لِیا ہے۔ سو تُو اُن سے کہہ دے کہ شام کو تُم گوشت کھاؤ گے اور صُبح کو تُم روٹی سے سیر ہو گے اور تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


سو تُو بنی اِسرائیل سے کہہ کہ مَیں خُداوند ہُوں اور مَیں تُم کو مِصریوں کے بوجھوں کے نِیچے سے نِکال لُوں گا۔ اور مَیں تُم کو اُن کی غُلامی سے آزاد کرُوں گا اور مَیں اپنا ہاتھ بڑھا کر اور اُن کو بڑی بڑی سزائیں دے کر تُم کو رہائی دُوں گا۔


اِتنے میں جب مُوسیٰؔ بڑا ہُؤا تو باہر اپنے بھائیوں کے پاس گیا اور اُن کی مشقّتوں پر اُس کی نظر پڑی اور اُس نے دیکھا کہ ایک مِصری اُس کے ایک عِبرانی بھائی کو مار رہا ہے۔


تب مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے سب بنی اِسرائیل سے کہا کہ شام کو تُم جان لو گے کہ جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا ہے وہ خُداوند ہے۔


کیونکہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔ اِس لِئے اپنے آپ کو مُقدّس کرنا اور پاک ہونا کیونکہ مَیں قُدُّوس ہُوں۔ سو تُم کِسی طرح کے رینگنے والے جاندار سے جو زمِین پر چلتا ہے اپنے آپ کو ناپاک نہ کرنا۔


کیونکہ مَیں خُداوند ہُوں اور تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے اِسی لِئے نکال کر لایا ہُوں کہ مَیں تُمہارا خُدا ٹھہروں۔ اِس لِئے تُم مُقدّس ہونا کیونکہ مَیں قُدُّوس ہُوں۔


اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گے اور اُن کی بِیویاں تیری دایہ ہوں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گے اور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گے اور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔


اور مَیں تُم پر ظُلم کرنے والوں کو اُن ہی کا گوشت کِھلاؤُں گا اور وہ مِیٹھی مَے کی مانِند اپنا ہی لہُوپی کر بدمست ہو جائیں گے اور ہر فردِ بشر جانے گا کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


تُو قَوموں کا دُودھ بھی پی لے گی۔ ہاں بادشاہوں کی چھاتی چُوسے گی اور تُو جانے گی کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


کیونکہ اُس نے فرمایا یقِیناً وہ میرے ہی لوگ ہیں۔ اَیسی اَولاد جو بے وفائی نہ کرے گی۔ چُنانچہ وہ اُن کا بچانے والا ہُوا۔


اور تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا۔


مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔ میرے آئِین پر چلو اور میرے احکام کو مانو اور اُن پر عمل کرو۔


تُو اِسی مُلک میں قیام رکھ اور مَیں تیرے ساتھ رہُوں گا اور تُجھے برکت بخشُوں گا کیونکہ مَیں تُجھے اور تیری نسل کو یہ سب مُلک دُوں گا اور مَیں اُس قَسم کو جو مَیں نے تیرے باپ ابرہامؔ سے کھائی پُورا کرُوں گا۔


اور خُداوند اُس کے اُوپر کھڑا کہہ رہا ہے کہ مَیں خُداوند تیرے باپ ابرہامؔ کا خُدا اور اِضحاقؔ کا خُدا ہُوں۔ مَیں یہ زمِین جِس پر تُو لیٹا ہے تُجھے اور تیری نسل کو دُوں گا۔


پس خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو اِسی سے جان لے گا کہ مَیں خُداوند ہُوں۔ دیکھ مَیں اپنے ہاتھ کی لاٹھی کو دریا کے پانی پر مارُوں گا اور وہ خُون ہو جائے گا۔


اور مُوسیٰؔ نے لوگوں سے کہا کہ تُم اِس دِن کو یاد رکھنا جِس میں تُم مِصرؔ سے جو غُلامی کا گھر ہے نِکلے کیونکہ خُداوند اپنے زورِ بازُو سے تُم کو وہاں سے نِکال لایا۔ اِس میں خمِیری روٹی کھائی نہ جائے۔


اور جب آیندہ زمانہ میں تیرا بیٹا تُجھ سے سوال کرے کہ یہ کیا ہے؟ تو تُو اُسے یہ جواب دینا کہ خُداوند ہم کو مِصرؔ سے جو غُلامی کا گھر ہے بزورِ بازُو نِکال لایا۔


اور مَیں فرِعونؔ کے دِل کو سخت کرُوں گا اور وہ اُن کا پِیچھا کرے گا اور مَیں فرِعونؔ اور اُس کے سارے لشکر پر مُمتاز ہُوں گا اور مِصری جان لیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں اور اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا۔


اور جب مَیں فرِعونؔ اور اُس کے رتھوں اور سواروں پر مُمتاز ہو جاؤُں گا تو مِصری جان لیں گے کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں۔


خُداوند میرا زور اور راگ ہے۔ وُہی میری نجات بھی ٹھہرا۔ وہ میرا خُدا ہے۔ مَیں اُس کی بڑائی کرُوں گا وہ میرے باپ کا خُدا ہے مَیں اُس کی بزُرگی کرُوں گا۔


خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے۔ تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت ہیں جب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں۔ جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہو جائیں۔


مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا تاکہ تُمہارا خُدا ٹھہروں۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


اور مَیں چالِیس برس بیابان میں تُم کو لِئے پِھرا اور نہ تُمہارے تن کے کپڑے پُرانے ہُوئے اور نہ تیرے پاؤں کی جُوتی پُرانی ہُوئی۔


تاکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کے عہد میں جِسے وہ تیرے ساتھ آج باندھتا اور اُس کی قَسم میں جِسے وہ آج تُجھ سے کھاتا ہے شامِل ہو۔


جِس سے زمِین کی سب قَومیں جان لیں کہ خُداوند ہی خُدا ہے اور اُس کے سِوا اَور کوئی نہیں۔


تب ایک مَردِ خُدا اِسرائیلؔ کے بادشاہ کے پاس آیا اور اُس سے کہا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ ارامِیوں نے یُوں کہا ہے کہ خُداوند پہاڑی خُدا ہے اور وادِیوں کا خُدا نہیں اِس لِئے مَیں اِس سارے بڑے ہجُوم کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا اور تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


وہ تو تیرے بندے اور تیرے لوگ ہیں جِن کو تُو نے اپنی بڑی قُدرت اور قوی ہاتھ سے چُھڑایا ہے۔


جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔ اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔


کیونکہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو مَوجزن سمُندر کو تھما دیتا ہُوں۔ میرا نام ربُّ الافواج ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات