Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 6:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور بنی لاوی جِن سے اُن کی نسل چلی اُن کے نام یہ ہیں۔ جیرسونؔ اور قہاؔت اور مرارؔی۔ اور لاوؔی کی عُمر ایک سو سَینتِیس برس کی ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور لیوی کے بیٹوں کے نام جِن سے اُن کی نَسل چلی یہ تھے: گیرشون قُہات اَور مِراریؔ۔ اَور لیوی کی عمر ایک سَو سینتیس بَرس کی ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 लावी के तीन बेटे जैरसोन, क़िहात और मिरारी थे। (लावी 137 साल की उम्र में फ़ौत हुआ)।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 لاوی کے تین بیٹے جَیرسون، قِہات اور مِراری تھے۔ (لاوی 137 سال کی عمر میں فوت ہوا)۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 6:16
22 حوالہ جات  

اور لاویؔ کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ جیرسونؔ اور قہاتؔ اور مرارؔی۔


اور بنی لاوی یہ ہیں۔ جیرسوؔن اور قِہاتؔ اور مِرارؔی۔


بنی لاوی۔ جیرؔسوم۔ قِہاؔت اور مِرارؔی ہیں۔


بنی لاوی جَیرسون قِہاؔت اور مرارؔی ہیں۔


اور جو لاوِیوں میں سے اپنے اپنے خاندان کے مُطابِق گِنے گئے وہ یہ ہیں یعنی جیرسَون سے جیرسَونِیوں کا گھرانا۔ قہات سے قہاتیوں کا گھرانا۔ مرارؔی سے مراریوں کا گھرانا۔


اور داؤُد نے اُن کو جیرؔسون قِہات اور مِرارؔی نام بنی لاوی کے فرِیقوں میں تقسِیم کِیا۔


اور عَمراؔم نے اپنے باپ کی بہن یوکبدؔ سے بیاہ کِیا۔ اُس عَورت کے اُس سے ہارُونؔ اور مُوسیٰؔ پَیدا ہُوئے اور عَمراؔم کی عُمر ایک سَو سیَنتِیس برس کی ہُوئی۔


اور بنی قہاؔت عَمراؔم اور اِضہارؔ اور حبروؔن اور عُزِّئیلؔ تھے اور قہاتؔ کی عُمر ایک سو تَینتِیس برس کی ہُوئی۔


اور یُوسفؔ نے ایک سَو دس برس کا ہو کر وفات پائی اور اُنہوں نے اُس کی لاش میں خُوشبُو بھری اور اُسے مِصرؔ ہی میں تابُوت میں رکھّا۔


اور یعقُوبؔ مُلکِ مِصرؔ میں ستّرہ برس اور جیا۔ سو یعقُوبؔ کی کُل عُمر ایک سَو سَینتالِیس برس کی ہُوئی۔


اور اِضحاقؔ ایک سَو اسی برس کا ہُؤا۔


اور لاوؔی کے گھرانے کے ایک شخص نے جا کر لاوؔی کی نسل کی ایک عَورت سے بیاہ کِیا۔


اور بنی رُوبِن یہ ہیں۔ حنُوؔک اور فلُّوؔ اور حصرونؔ اور کرمیؔ۔


جیرسونؔ کے بیٹوں کے نام جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں۔ لِبنیؔ اور سِمعیؔ۔


اور قہاتؔ کے بیٹوں کے نام جِن سے اُن کے خاندان چلے عَمراؔم اور اِضہارؔ اور حبرُوؔن اور عُزّی ایلؔ ہیں۔


اور مرارؔی کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے مَحلی اور مُوشی ہیں۔ لاوِیوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُوافِق یِہی ہیں۔


اور جیرسونؔ سے لبِنیوں اور سِمعیوں کے خاندان چلے۔ یہ جیرسونیوں کے خاندان ہیں۔


اور قورحؔ بِن اِضہارؔ بِن قہاتؔ بِن لاوؔی نے بنی رُوبنؔ میں سے الِیابؔ کے بیٹوں داتنؔ اور اَبِیرامؔ اور پلتؔ کے بیٹے اونؔ کے ساتھ مِل کر اَور آدمِیوں کو ساتھ لیا۔


اور قُرعہ قہاتِیوں کے گھرانوں کے نام پر نِکلا اور ہارُونؔ کاہِن کی اَولاد کو جو لاویوں میں سے تھی قُرعہ سے یہُوداؔہ کے قبِیلہ اور شمعُوؔن کے قبِیلہ اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے تیرہ شہر مِلے۔


اور بنی جَیرسون کو اِشکار کے قبِیلہ کے گھرانوں اور آشر کے قبِیلہ اور نفتالی کے قبِیلہ اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے جو بسن میں ہے تیرہ شہر قُرعہ سے مِلے۔


تب یہ لاوی اُٹھے یعنی بنی قِہات میں سے محت بِن عماسی اور یُوایل بِن عزرؔیاہ اور بنی مِراری میں سے قِیس بِن عبدؔی اور عزریاؔہ بِن یہلّلئیل اور جیرسونیوں میں سے یُوآخ بِن زِمہّ اور عدؔن بِن یُوآؔخ۔


شمعُوؔن کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ لاوؔی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ اِشکار کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات