Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 6:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے رُوبِنؔ جو اِسرائیلؔ کا پہلوٹھا تھا۔ اُس کے بیٹے حنُوکؔ اور فلُّوؔ اور حسروؔن اور کَرمیؔ تھے۔ یہ رُوبِنؔ کے گھرانے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اُن کے آبائی برادریوں کے سردار یہ تھے: رُوبِنؔ جو اِسرائیل کا پہلوٹھا بیٹا تھا، رُوبِنؔ کے بٹے حنوخؔ اَور پلوّؔ، حِضرونؔ اَور کرمی تھے۔ یہ رُوبِنؔ کی نَسل سے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इसराईल के आबाई घरानों के सरबराह यह थे : इसराईल के पहलौठे रूबिन के चार बेटे हनूक, फ़ल्लू, हसरोन और करमी थे। इनसे रूबिन की चार शाख़ें निकलीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اسرائیل کے آبائی گھرانوں کے سربراہ یہ تھے: اسرائیل کے پہلوٹھے روبن کے چار بیٹے حنوک، فلّو، حصرون اور کرمی تھے۔ اِن سے روبن کی چار شاخیں نکلیں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 6:14
17 حوالہ جات  

اور بنی رُوبِن یہ ہیں۔ حنُوؔک اور فلُّوؔ اور حصرونؔ اور کرمیؔ۔


سو اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے یہ ہیں۔ حنُوک اور فلُّو حصروؔن اور کرمی۔


اور اہُود کے بیٹے یہ ہیں۔ یہ جِبع کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور اِن ہی کو اسِیر کر کے مناحَت کو لے گئے تھے۔


اور بنی بالع اِصبُوؔن اور عُزّیؔ اور عُزّی اؔیل اور یریموؔت اور عِیرؔی۔ یہ پانچوں۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق بائِیس ہزار چَونتِیس تھے۔


اور بنی تولع۔ عُزّیؔ اور رِفایاؔہ اور یری اؔیل اور یحمیؔ اور اِبسامؔ اور سمواؔیل جو تولعؔ یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؤُدؔ کے ایّام میں اُن کا شُمار بائِیس ہزار چھ سَو تھا۔


اور اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے۔ عیفر اور یِسعی اور اِلیئیل۔ عزرئییل یرمیاؔہ اور ہُوداویاہ اور یحدایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔


یہ وہ مِیراثی حِصّے ہیں جِن کو الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سَیلا میں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور قُرعہ ڈال کر مِیراث کے لِئے تقسِیم کِیا۔ یُوں وہ اُس مُلک کی تقسِیم سے فارِغ ہُوئے۔


اور وہ حِصّے جِن کو کنعانؔ کے مُلک میں بنی اِسرائیل نے مِیراث کے طَور پر پایا اور جِن کو الیِعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے اُن کو تقسِیم کِیا یہ ہیں۔


اور یَردن اور اُس کی نواحی بنی رُوبِن کی سرحد تھی۔ یہی شہر اور اُن کے گاؤں بنی رُوبِن کے گھرانوں کے مُطابِق اُن کی مِیراث ٹھہرے۔


اور مُوسیٰ نے بنی رُوبِن کے قبِیلہ کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق مِیراث دی۔


اور ہارُونؔ کے بیٹے الیعزرؔ نے فوطئیلؔ کی بیٹِیوں میں سے ایک کے ساتھ بیاہ کِیا۔ اُس سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا۔ لاوِیوں کے باپ دادا کے گھرانوں کے سردار جِن سے اُن کے خاندان چلے یِہی تھے۔


تب خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کو بنی اِسرائیل اور مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ کے حق میں اِس مضمُون کا حُکم دِیا کہ وہ بنی اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے جائیں۔


اور بنی لاوی یہ ہیں۔ جیرسوؔن اور قِہاتؔ اور مِرارؔی۔


اور اُنہوں نے دُوسرے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو ساری جماعت کو جمع کِیا اور اِن لوگوں نے بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کے سب آدمِیوں کا شُمار کروا کے اپنے اپنے قبِیلہ اور آبائی خاندان کے مُطابِق اپنا اپنا حسب و نسب لِکھوایا۔


اور شمعُوؔن کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی نمُوایل جِس سے نمُوایلِیوں کا خاندان چلا اور یمِین جِس سے یمِینِیوں کا خاندان چلا اور یکِین جِس سے یکِینِیوں کا خاندان چلا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات