Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 5:19 - کِتابِ مُقادّس

19 جب بنی اِسرائیل کے سرداروں سے یہ کہا گیا کہ تُم اپنی اِینٹوں اور روزمرّہ کے کام میں کُچھ بھی کمی نہیں کرنے پاؤ گے تو وہ جان گئے کہ وہ کیسے وبال میں پھنسے ہُوئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 جَب اِسرائیلی نِگراں کاروں کو بتایا گیا کہ جِتنی تعداد میں روزانہ اینٹیں بنانے کا تُمہیں حُکم دیا گیا ہے، ”تُم اُنہیں گھٹا نہ پاؤگے تو اُنہیں احساس ہُوا کہ وہ تو بڑی مُشکل میں پھنس گیٔے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 जब इसराईली निगरानों को बताया गया कि ईंटों की मतलूबा तादाद कम न करो तो वह समझ गए कि हम फँस गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 جب اسرائیلی نگرانوں کو بتایا گیا کہ اینٹوں کی مطلوبہ تعداد کم نہ کرو تو وہ سمجھ گئے کہ ہم پھنس گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 5:19
6 حوالہ جات  

اگر تُو مُلک میں مسکِینوں کو مظلُوم اور عدل و اِنصاف کو مترُوک دیکھے تو اِس سے حَیران نہ ہو کیونکہ ایک بڑوں سے بڑا ہے جو نِگاہ کرتا ہے اور کوئی اِن سب سے بھی بڑا ہے۔


تب مَیں نے پِھر کر اُس تمام ظُلم پر جو دُنیا میں ہوتا ہے نظر کی اور مظلُوموں کے آنسُوؤں کو دیکھا اور اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا اور اُن پر ظُلم کرنے والے زبردست تھے پر اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا۔


کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گا اور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا جب وہ دیکھے گا کہ اُن کی قُوّت جاتی رہی اور کوئی بھی۔ نہ قَیدی اور نہ آزاد۔ باقی بچا۔


اور اِن سے اُتنی ہی اِینٹیں بنوانا جِتنی وہ اب تک بناتے آئے ہیں۔ تُم اُس میں سے کُچھ نہ گھٹانا کیونکہ وہ کاہِل ہو گئے ہیں۔ اِسی لِئے چِلاّ چِلاّ کر کہتے ہیں کہ ہم کو جانے دو کہ ہم اپنے خُدا کے لِئے قُربانی کریں۔


سو اب تُم جاؤ کام کرو کیونکہ بُھس تُم کو نہیں مِلے گا اور اِینٹوں کو تُمہیں اُسی حساب سے دینا پڑے گا۔


جب وہ فرِعونؔ کے پاس سے نِکلے آ رہے تھے تو اُن کو مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ مُلاقات کے لِئے راستہ پر کھڑے مِلے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات