Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 40:30 - کِتابِ مُقادّس

30 اور اُس نے حَوض کو خَیمۂِ اِجتماع اور مذبح کے بِیچ میں رکھّ کر اُس میں دھونے کے لِئے پانی بھر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اُنہُوں نے لگن کو خیمہ اِجتماع اَور اُس مذبح کے درمیان رکھ کر اُس میں دھونے کے لیٔے پانی بھر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 उसने धोने के हौज़ को ख़ैमे और उस क़ुरबानगाह के दरमियान रखकर उसमें पानी डाल दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 اُس نے دھونے کے حوض کو خیمے اور اُس قربان گاہ کے درمیان رکھ کر اُس میں پانی ڈال دیا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 40:30
7 حوالہ جات  

اور حَوض کو خَیمۂِ اِجتماع اور مذبح کے بِیچ میں رکھ کر اُس میں پانی بھر دینا۔


تو آؤ ہم سچّے دِل اور پُورے اِیمان کے ساتھ اور دِل کے اِلزام کو دُور کرنے کے لِئے دِلوں پر چِھینٹے لے کر اور بدن کو صاف پانی سے دُھلوا کر خُدا کے پاس چلیں۔


تب تُم پر صاف پانی چِھڑکُوں گا اور تُم پاک صاف ہو گے اور مَیں تُم کو تُمہاری تمام گندگی سے اور تُمہارے سب بُتوں سے پاک کرُوں گا۔


اور جو خِدمت گُذار عَورتیں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خِدمت کرتی تِھیں اُن کے آئینوں کے پِیتل سے اُس نے پِیتل کا حَوض اور پِیتل ہی کی اُس کی کُرسی بنائی۔


اور خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ پر سوختنی قُربانی کا مذبح رکھ کر اُس پر سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی چڑھائی جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں نے اپنے اپنے ہاتھ پاؤں اُس میں دھوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات