Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 32:25 - کِتابِ مُقادّس

25 جب مُوسیٰؔ نے دیکھا کہ لوگ بے قابُو ہو گئے کیونکہ ہارُونؔ نے اُن کو بے لگام چھوڑ کر اُن کو اُن کے دُشمنوں کے درمیان ذلِیل کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 جَب مَوشہ نے دیکھا کہ لوگ بے قابُو ہو چُکے ہیں اَور اَہرونؔ نے اُنہیں بے لگام چھوڑ دیا ہے اَور دُشمن اُن پر ہنس رہے ہیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 मूसा ने देखा कि लोग बेकाबू हो गए हैं। क्योंकि हारून ने उन्हें बेलगाम छोड़ दिया था, और यों वह इसराईल के दुश्मनों के लिए मज़ाक़ का निशाना बन गए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 موسیٰ نے دیکھا کہ لوگ بےقابو ہو گئے ہیں۔ کیونکہ ہارون نے اُنہیں بےلگام چھوڑ دیا تھا، اور یوں وہ اسرائیل کے دشمنوں کے لئے مذاق کا نشانہ بن گئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 32:25
17 حوالہ جات  

تیرا بدن بے پردہ کِیا جائے گا بلکہ تیرا ستر بھی دیکھا جائے گا۔ مَیں بدلہ لُوں گا اور کِسی پر شفقت نہ کرُوں گا۔


(دیکھو مَیں چور کی طرح آتا ہُوں۔ مُبارک وہ ہے جو جاگتا ہے اور اپنی پَوشاک کی حِفاظت کرتا ہے تاکہ ننگا نہ پِھرے اور لوگ اُس کی برہنگی نہ دیکھیں)۔


اَے سفِیر کی رہنے والی تُو برہنہ و رُسوا ہو کر چلی جا۔ ضاناؔن کی رہنے والی نِکل نہیں سکتی۔ بَیت ایضل کے ماتم کے باعِث اُس کی پناہ گاہ تُم سے لے لی جائے گی۔


پس جِن باتوں سے تُم اب شرمِندہ ہو اُن سے تُم اُس وقت کیا پَھل پاتے تھے؟ کیونکہ اُن کا انجام تو مَوت ہے۔


اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُسے بے پردہ کرُوں اور اُس طرح ڈال دُوں جِس طرح وہ اپنی پَیدایش کے دِن تھی اور اُس کو بیابان اور خُشک زمِین کی مانِند بنا کر پِیاس سے مار ڈالُوں۔


اور جو خاک میں سو رہے ہیں اُن میں سے بُہتیرے جاگ اُٹھیں گے۔ بعض حیاتِ ابدی کے لِئے اور بعض رُسوائی اور ذِلّتِ ابدی کے لِئے۔


تاکہ تُو یاد کرے اور پشیمان ہو اور شرم کے مارے پِھر کبھی مُنہ نہ کھولے جب کہ مَیں سب کُچھ جو تُو نے کِیا ہے مُعاف کر دُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


کیونکہ خُداوند نے شاہِ اِسرائیل آخز کے سبب سے یہُوداؔہ کو پست کِیا اِس لِئے کہ اُس نے یہُوداؔہ میں بے حیائی کی چال چل کر خُداوند کا بڑا گُناہ کِیا تھا۔


اور خُداوند ہارُونؔ سے اَیسا غُصّہ تھا کہ اُسے ہلاک کرنا چاہا پر مَیں نے اُس وقت ہارُونؔ کے لِئے بھی دُعا کی۔


اُس نے کہا مَیں نے باغ میں تیری آواز سُنی اور مَیں ڈرا کیونکہ مَیں ننگا تھا اور مَیں نے اپنے آپ کو چِھپایا۔


تو مُوسیٰؔ نے لشکر گاہ کے دروازہ پر کھڑے ہو کر کہا جو جو خُداوند کی طرف ہے وہ میرے پاس آ جائے۔ تب سب بنی لاوی اُس کے پاس جمع ہو گئے۔


اِس لِئے اُس بادشاہ نے مشورَت لے کر سونے کے دو بچھڑے بنائے اور لوگوں سے کہا یروشلیِم کو جانا تُمہاری طاقت سے باہر ہے۔ اَے اِسرائیلؔ اپنے دیوتاؤں کو دیکھ جو تُجھے مُلک مِصرؔ سے نِکال لائے۔


اور وہ اِسرائیلؔ کو یرُبعاؔم کے اُن گُناہوں کے سبب سے چھوڑ دے گا جو اُس نے خُود کِئے اور جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔


جہاں رویا نہیں وہاں لوگ بے قَید ہو جاتے ہیں لیکن شرِیعت پر عمل کرنے والا مُبارک ہے۔


مَیں بزُرگوں کے پاس جاؤُں گا اور اُن سے کلام کرُوں گا کیونکہ وہ خُداوند کی راہ اور اپنے خُدا کے احکام کو جانتے ہیں لیکن اِنہوں نے جُؤا بِالکُل توڑ ڈالا اور بندھنوں کے ٹُکڑے کر ڈالے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات