Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 31:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور مَیں نے اُس کو حِکمت اور فہم اور عِلم اور ہر طرح کی صنعت میں رُوحُ اﷲ سے معمُور کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مَیں نے اُسے خُدا کی رُوح سے معموُر کیا ہے، اُسے فہم اَور حِکمت، اَور ہر قِسم کی دستکاری کا علم بخشا ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैंने उसे इलाही रूह से मामूर करके हिकमत, समझ और तामीर के हर काम के लिए दरकार इल्म दे दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں نے اُسے الٰہی روح سے معمور کر کے حکمت، سمجھ اور تعمیر کے ہر کام کے لئے درکار علم دے دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 31:3
12 حوالہ جات  

اور اُس نے اُسے حِکمت اور فہم اور دانِش اور ہر طرح کی صنعت کے لِئے رُوحُ اﷲ سے معمُور کِیا ہے۔


کیونکہ اُس کا خُدا اُس کو تربِیّت کر کے اُسے سِکھاتا ہے۔


اور وہ نفتالی کے قبِیلہ کی ایک بیوہ کا بیٹا تھا اور اُس کا باپ صُور کا باشِندہ تھا اور ٹھٹھیرا تھا اور وہ پِیتل کے سب کام کی کارِیگری میں حِکمت اور سمجھ اور مہارت رکھتا تھا۔ سو اُس نے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس آ کر اُس کا سب کام بنایا۔


اور عدالت کی کُرسی پر بَیٹھنے والے کے لِئے اِنصاف کی رُوح اور پھاٹکوں سے لڑائی کو دفع کرنے والوں کے لِئے توانائی ہو گا۔


سو تُو اپنے خادِم کو اپنی قَوم کا اِنصاف کرنے کے لِئے سمجھنے والا دِل عِنایت کر تاکہ مَیں بُرے اور بھلے میں اِمتِیاز کر سکُوں کیونکہ تیری اِس بڑی قَوم کا اِنصاف کَون کر سکتا ہے؟


اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جِن کو مَیں نے حِکمت کی رُوح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُونؔ کے لِئے لِباس بنائیں تاکہ وہ مُقدّس ہو کر میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دے۔


تاکہ ہُنرمندی کے کاموں کو اِیجاد کرے اور سونے اور چاندی اور پِیتل کی چِیزیں بنائے۔


اور اُن کے دِلوں میں اَیسی حِکمت بھر دی ہے جِس سے وہ ہر طرح کی صنعت میں ماہِر ہوں اور کندہ کار کا اور ماہِر اُستاد کا اور زردوز کا جو آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور مہِین کتان پر گُل کاری کرتا ہے اور جو لاہے کا اور ہر طرح کے دستکار کا کام کر سکیں اور عجیب اور نادِر چِیزیں اِیجاد کریں۔


سو اب تُو میرے پاس ایک اَیسے شخص کو بھیج دے جو سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے کے کام میں اور ارغوانی اور قِرمزی اور نِیلے کپڑے کے کام میں ماہِر ہو اور نقّاشی بھی جانتا ہو تاکہ وہ اُن کارِیگروں کے ساتھ رہے جو میرے باپ داؤُد کے ٹھہرائے ہُوئے یہُوداؔہ اور یروشلیِم میں میرے پاس ہیں۔


پِھر سُلیماؔن بادشاہ نے صُور سے حِیراؔم کو بُلوا لِیا۔


کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔ عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات