Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 30:12 - کِتابِ مُقادّس

12 جب تُو بنی اِسرائیل کا شُمار کرے تو جِتنوں کا شُمار ہُؤا ہو وہ فی مَرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فِدیہ خُداوند کے لِئے دیں تاکہ جب تُو اُن کا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کوئی وبا اُن میں پَھیلنے نہ پائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”تُم بنی اِسرائیل کی تعداد مَعلُوم کرنے کے لیٔے اُن کی مردُم شماری کرو تو ہر ایک جَب وہ شُمار کیا جائے یَاہوِہ کو اَپنی جان کا فدیہ اَدا کرے۔ تَب مردُم شماری کے وقت اُن پر کویٔی وَبا نازل نہ ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 “जब भी तू इसराईलियों की मर्दुमशुमारी करे तो लाज़िम है कि जिनका शुमार किया गया हो वह रब को अपनी जान का फ़िद्या दें ताकि उनमें वबा न फैले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ”جب بھی تُو اسرائیلیوں کی مردم شماری کرے تو لازم ہے کہ جن کا شمار کیا گیا ہو وہ رب کو اپنی جان کا فدیہ دیں تاکہ اُن میں وبا نہ پھیلے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 30:12
21 حوالہ جات  

سو ہم میں سے جو کُچھ جِس کے ہاتھ لگا یعنی سونے کے زیور اور پازیب اور کنگن اور انگُوٹِھیاں اور مُندرے اور بازُوبند یہ سب ہم خُداوند کے ہدیہ کے طَور پر لے آئے ہیں تاکہ ہماری جانوں کے لِئے خُداوند کے حضُور کفّارہ دِیا جائے۔


ضرُویاہؔ کے بیٹے یُوآب نے گِننا تو شرُوع کِیا پر ختم نہیں کِیا تھا کہ اِتنے میں اِسرائیلؔ پر قہر نازِل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤُد بادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہُوئی۔


چُنانچہ اِبنِ آدمؔ اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔


اُن میں سے کوئی کِسی طرح اپنے بھائی کا فِدیہ نہیں دے سکتا نہ خُدا کو اُس کا مُعاوضہ دے سکتا ہے


جِس نے اپنے آپ کو سب کے فِدیہ میں دِیا کہ مُناسِب وقتوں پر اِس کی گواہی دی جائے۔


کیونکہ اِبنِ آدمؔ بھی اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔


خبردار! تیرا قہر تُجھ سے تکفِیر نہ کرائے اور فِدیہ کی فراوانی تُجھے گُمراہ نہ کرے۔


تو وہ اُس پر رحم کرتا اور کہتا ہے کہ اُسے گڑھے میں جانے سے بچا لے۔ مُجھے فِدیہ مِل گیا ہے۔


تب بادشاہ نے یہُویدؔع سردار کو بُلا کر اُس سے کہا کہ تُو نے لاوِیوں سے کیوں تقاضا نہیں کِیا کہ وہ شہادت کے خَیمہ کے لِئے یہُوداؔہ اور یروشلیِم سے خُداوند کے بندہ اور اِسرائیل کی جماعت کے خادِم مُوسیٰ کا محصُول لایا کریں؟


سو خُداوند نے اِسرائیلؔ میں وبا بھیجی اور اِسرائیلؔ میں سے ستّر ہزار آدمی مَر گئے۔


یا تو قحط کے تِین برس یا اپنے دُشمنوں کے آگے تِین مہِینے تک ہلاک ہوتے رہنا اَیسے حال میں کہ تیرے دُشمنوں کی تلوار تُجھ پر وار کرتی رہے یا تِین دِن خُداوند کی تلوار یعنی مُلک میں وبا رہے اور خُداوند کا فرِشتہ اِسرائیلؔ کی سب سرحدّوں میں مارتا رہے۔ اب سوچ لے کہ مَیں اپنے بھیجنے والے کو کیا جواب دُوں۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا۔


اُس سے کہنے لگے کہ تیرے خادِموں نے اُن سب جنگی مَردوں کو جو ہمارے ماتحت ہیں گِنا اور اُن میں سے ایک جوان بھی کم نہ ہُؤا۔


اور شَیطان نے اِسرائیلؔ کے خِلاف اُٹھ کر داؤُد کو اُبھارا کہ اِسرائیلؔ کا شُمار کرے۔


یُوآؔب نے کہا خُداوند اپنے لوگوں کو جِتنے ہیں اُس سے سَو گُناہ زِیادہ کرے لیکن اَے میرے مالِک بادشاہ کیا وہ سب کے سب میرے مالِک کے خادِم نہیں ہیں؟ پِھر میرا خُداوند یہ بات کیوں چاہتا ہے؟ وہ اِسرائیلؔ کے لِئے خطا کا باعِث کیوں بنے؟


اور یہُوداؔہ اور یروشلیِم میں مُنادی کی کہ لوگ وہ محصُول جِسے بندۂِ خُدا مُوسیٰ نے بیابان میں اِسرائیل پر لگایا تھا خُداوند کے لِئے لائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات