Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 30:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور تُو بخُور جلانے کے لِئے کِیکر کی لکڑی کی ایک قُربان گاہ بنانا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”اَور تُم بخُور جَلانے کے لیٔے کیکر کی لکڑی کا ایک مذبح بنانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 कीकर की लकड़ी की क़ुरबानगाह बनाना जिस पर बख़ूर जलाया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 کیکر کی لکڑی کی قربان گاہ بنانا جس پر بخور جلایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 30:1
21 حوالہ جات  

پِھر ایک اَور فرِشتہ سونے کا عُود سوز لِئے ہُوئے آیا اور قُربان گاہ کے اُوپر کھڑا ہُؤا اور اُس کو بُہت سا عُود دِیا گیا تاکہ سب مُقدّسوں کی دُعاؤں کے ساتھ اُس سُنہری قُربان گاہ پر چڑھائے جو تخت کے سامنے ہے۔


اور کاہِن اُسی خُون میں سے خُوشبُودار بخُور جلانے کی قُربان گاہ کے سِینگوں پر جو خَیمۂِ اِجتماع میں ہے خُداوند کے آگے لگائے اور اُس بچھڑے کے باقی سب خُون کو سوختنی قُربانی کے مذبح کے پایہ پر جو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر ہے اُنڈیل دے۔


اور بخُور جلانے کی زرِّین قُربان گاہ کو شہادت کے صندُوق کے سامنے رکھنا اور مسکن کے دروازہ کا پردہ لگا دینا۔


لیکن جب وہ زورآور ہو گیا تو اُس کا دِل اِس قدر پُھول گیا کہ وہ خراب ہو گیا اور خُداوند اپنے خُدا کی نافرمانی کرنے لگا چُنانچہ وہ خُداوند کی ہَیکل میں گیا تاکہ بخُور کی قُربان گاہ پر بخُور جلائے۔


اور اِلہام گاہ اندر ہی اندر سے بِیس ہاتھ لمبی اور بِیس ہاتھ چَوڑی اور بِیس ہاتھ اُونچی تھی اور اُس نے اُس پر خالِص سونا منڈھا اور مذبح کو دیودار سے پاٹا۔


اور اُسی خُون میں سے مذبح کے سِینگوں پر جو خُداوند کے آگے خَیمۂِ اِجتماع میں ہے لگائے اور باقی سارا خُون سوختنی قُربانی کے مذبح کے پایہ پر جو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر ہے اُنڈیل دے۔


اور ہارُونؔ سال میں ایک بار اُس کے سِینگوں پر کفّارہ دے۔ تُمہاری پُشت در پُشت سال میں ایک بار اِس خطا کی قُربانی کے خُون سے جو کفّارہ کے لِئے ہو اُس کے واسطے کفّارہ دِیا جائے۔ یہ خُداوند کے لِئے سب سے زِیادہ پاک ہے۔


اُس میں سونے کا عُود سوز اور چاروں طرف سونے سے منڈھا ہُؤا عہد کا صندُوق تھا۔ اِس میں مَنّ سے بھرا ہُؤا ایک سونے کا مرتبان اور پُھولا پَھلا ہُؤا ہارُونؔ کا عَصا اور عہد کی تختِیاں تِھیں۔


اُس کی لمبائی ایک ہاتھ اور چَوڑائی ایک ہاتھ ہو۔ وہ چَوکھونٹی رہے اور اُس کی اُونچائی دو ہاتھ ہو اور اُس کے سِینگ اُسی ٹُکڑے سے بنائے جائیں۔


اور بخُور جلانے کی قُربان گاہ اور اُس کی چوبیں اور مَسح کرنے کا تیل اور خُوشبُودار بخُور اور مسکن کے دروازہ کے لِئے دروازہ کا پردہ۔


اور صندُوق اور میز اور شمعدان اور دونوں مذبحے اور مَقدِس کے ظُروف جو عِبادت کے کام میں آتے ہیں اور پردے اور مَقدِس میں برتنے کا سارا سامان یہ سب اُن کے ذِمّہ ہوں۔


اور اُس پُورے گھر کو جب تک کہ وہ سارا گھر تمام نہ ہو گیا اُس نے سونے سے منڈھا اور اِلہام گاہ کے پُورے مذبح پر بھی اُس نے سونا منڈھا۔


اور سُلیماؔن نے وہ سب ظُرُوف بنائے جو خُداوند کے گھر میں تھے یعنی وہ سونے کا مذبح اور سونے کی میز جِس پر نذر کی روٹی رہتی تھی۔


لیکن ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے سوختنی قُربانی کے مذبح اور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاکترِین مکان کی ساری خِدمت کو انجام دینے اور اِسرائیلؔ کے لِئے کفّارہ دینے کے لِئے جَیسا جَیسا خُدا کے بندہ مُوسیٰ نے حُکم کِیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔


اور بخُور کی قُربان گاہ کے لِئے چوکھا سونا تول کر اور رتھ کے نمُونہ یعنی اُن کرُّوبِیوں کے لِئے جو پر پَھیلائے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو ڈھانکے ہُوئے تھے سونا دِیا۔


مذبح لکڑی کا تھا۔ اُس کی اُونچائی تِین ہاتھ اور لمبائی دو ہاتھ تھی اور اُس کے کونے اور اُس کی کُرسی اور اُس کی دِیواریں لکڑی کی تھِیں اور اُس نے مُجھ سے کہا یہ خُداوند کے حضُور کی میز ہے۔


اور میز اور اُس کے ظرُوف اور خالِص سونے کا شمعدان اور اُس کے سب ظرُوف اور بخُور جلانے کی قُربان گاہ۔


اور زرِّین قُربان گاہ اور مَسح کرنے کا تیل اور خُوشبُودار بخُور اور خَیمہ کے دروازہ کا پردہ۔


اور زرِّین مذبح پر آسمانی رنگ کا کپڑا بچھائیں اور اُسے تُخس کی کھالوں کے ایک غِلاف سے ڈھانکیں اور اُس کی چوبیں اُس میں لگائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات