Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 3:4 - کِتابِ مُقادّس

4 جب خُداوند نے دیکھا کہ وہ دیکھنے کو کترا کر آ رہا ہے تو خُدا نے اُسے جھاڑی میں سے پُکارا اور کہا اَے مُوسیٰؔ! اَے مُوسیٰؔ! اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 جَب یَاہوِہ نے دیکھا کہ وہ بھیڑ بکریوں کو چھوڑکر جھاڑی کے پاس آ پہُنچا ہے کہ اُس کا جائزہ لے، تو خُدا نے جلتی ہویٔی جھاڑی میں سے اُسے پُکارا، ”مَوشہ! مَوشہ!“ اَور مَوشہ نے کہا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 जब रब ने देखा कि मूसा झाड़ी को देखने आ रहा है तो उसने उसे झाड़ी में से पुकारा, “मूसा, मूसा!” मूसा ने कहा, “जी, मैं हाज़िर हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 جب رب نے دیکھا کہ موسیٰ جھاڑی کو دیکھنے آ رہا ہے تو اُس نے اُسے جھاڑی میں سے پکارا، ”موسیٰ، موسیٰ!“ موسیٰ نے کہا، ”جی، مَیں حاضر ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 3:4
18 حوالہ جات  

اور زمِین اور اُس کی معمُوری کی بیش قِیمت چِیزیں اور اُس کی خُوشنُودی جو جھاڑی میں رہتا تھا۔ اِن سب کے اِعتبار سے یُوسفؔ کے سر پر یعنی اُسی کے سر کے چاند پر جو اپنے بھائیوں سے جُدا رہا برکت نازِل ہو!


اور وہ زمِین پر گِر پڑا اور یہ آواز سُنی کہ اَے ساؤُل اَے ساؤُؔل! تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟


پِھر خُداوند نے تِیسری دفعہ سموئیل کو پُکارا اور وہ اُٹھ کر عیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مُجھے پُکارا سو مَیں حاضِر ہُوں۔ سو عیلی جان گیا کہ خُداوند نے اُس لڑکے کو پُکارا۔


اور خُداوند نے پِھر پُکارا سموئیل! سموئیل اُٹھ کر عیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مُجھے پُکارا سو مَیں حاضِر ہُوں۔ اُس نے کہا اَے میرے بیٹے مَیں نے نہیں پُکارا۔ پِھر لیٹ جا۔


تو خُداوند نے سموئیل کو پُکارا۔ اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


اور خُدا نے رات کو رویا میں اِسرائیلؔ سے باتیں کِیں اور کہا اَے یعقُوبؔ اَے یعقُوبؔ! اُس نے جواب دِیا مَیں حاضِر ہُوں۔


تب خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے آسمان سے پُکارا کہ اَے ابرہامؔ اَے ابرہامؔ! اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


اِن باتوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ خُدا نے ابرہامؔ کو آزمایا اور اُسے کہا اَے ابرہامؔ! اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


خُدا نے ایک بار فرمایا۔ مَیں نے یہ دو بار سُنا کہ قُدرت خُدا ہی کی ہے۔


اور اُسے ایک آواز آئی کہ اَے پطرؔس اُٹھ! ذبح کر اور کھا۔


اُس نے تِیسرے پہر کے قرِیب رویا میں صاف صاف دیکھا کہ خُدا کا فرِشتہ میرے پاس آ کر کہتا ہے کُرنِیلِیُس۔


تب خُداوند آ کھڑا ہُؤا اور پہلے کی طرح پُکارا سموئیل! سموئیل! سموئیل نے کہا فرما کیونکہ تیرا بندہ سُنتا ہے۔


تب یعقُوبؔ جاگ اُٹھا اور کہنے لگا کہ یقیناً خُداوند اِس جگہ ہے اور مُجھے معلُوم نہ تھا۔


اور خُداوند کا فرِشتہ ایک جھاڑی میں سے آگ کے شُعلہ میں اُس پر ظاہِر ہُؤا۔ اُس نے نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک جھاڑی میں آگ لگی ہُوئی ہے پر وہ جھاڑی بھسم نہیں ہوتی۔


تاکہ وہ یقِین کریں کہ خُداوند اُن کے باپ دادا کا خُدا ابرہامؔ کا خُدا اِضحاقؔ کا خُدا اور یعقُوب ؔکا خُدا تُجھ کو دِکھائی دِیا۔


اور مُوسیٰؔ اُس پر چڑھ کر خُدا کے پاس گیا اور خُداوند نے اُسے پہاڑ پر سے پُکار کر کہا کہ تُو یعقُوبؔ کے خاندان سے یُوں کہہ اور بنی اِسرائیل کو یہ سُنا دے۔


اور مُوسیٰؔ نے خُداوند سے کہا دیکھ تُو مُجھ سے کہتا ہے کہ اِن لوگوں کو لے چل پر مُجھے یہ نہیں بتایا کہ تُو کس کو میرے پاس بھیجے گا حالانکہ تُو نے یہ بھی کہا ہے کہ مَیں تُجھ کو بنام جانتا ہُوں اور تُجھ پر میرے کرم کی نظر ہے۔


اور خُداوند نے خَیمۂِ اِجتماع میں سے مُوسیٰؔ کو بُلا کر اُس سے کہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات