Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 3:22 - کِتابِ مُقادّس

22 بلکہ تُمہاری ایک ایک عَورت اپنی اپنی پڑوسن سے اور اپنے اپنے گھر کی مہمان سے سونے چاندی کے زیور اور لِباس مانگ لے گی۔ اِن کو تُم اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو پہناؤ گے اور مِصریوں کو لُوٹ لو گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 تمہاری ہر ایک عورت کو چاہیے کہ وہ اَپنی پڑوسن سے یا کسی بھی عورت سے جو اُس کے گھر میں مہمان ہو سونے چاندی کے زیور اَور لباس مانگ لے جو تُم اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو پہناؤگے اَور اِس طرح تُم مِصریوں کو لُوٹ لوگے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 तमाम इबरानी औरतें अपनी मिसरी पड़ोसनों और अपने घर में रहनेवाली मिसरी औरतों से चाँदी और सोने के ज़ेवरात और नफ़ीस कपड़े माँगकर अपने बच्चों को पहनाएँगी। यों मिसरियों को लूट लिया जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 تمام عبرانی عورتیں اپنی مصری پڑوسنوں اور اپنے گھر میں رہنے والی مصری عورتوں سے چاندی اور سونے کے زیورات اور نفیس کپڑے مانگ کر اپنے بچوں کو پہنائیں گی۔ یوں مصریوں کو لُوٹ لیا جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 3:22
9 حوالہ جات  

یہاں تک کہ وہ نہ مَیدان سے لکڑی لائیں گے اور نہ جنگلوں سے کاٹیں گے کیونکہ وہ ہتھیار ہی جلائیں گے اور وہ اپنے لُوٹنے والوں کو لُوٹیں گے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کریں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اور اِسرائیل کو چاندی اور سونے کے ساتھ نِکال لایا اور اُس کے قبِیلوں میں ایک بھی کمزور آدمی نہ تھا۔


سو اب تُو لوگوں کے کان میں یہ بات ڈال دے کہ اُن میں سے ہر شخص اپنے پڑوسی اور ہر عَورت اپنی پڑوسن سے سونے چاندی کے زیور لے۔


تُجھ پر افسوس کہ تُو غارت کرتا ہے اور غارت نہ کِیا گیا تھا! تُو دغابازی کرتا ہے اور کِسی نے تُجھ سے دغابازی نہ کی تھی۔ جب تُو غارت کر چُکے گا تو تُو غارت کِیا جائے گا اور جب تُو دغابازی کر چُکے گا تو اَور لوگ تُجھ سے دغابازی کریں گے۔


نیک آدمی اپنے پوتوں کے لِئے مِیراث چھوڑتا ہے پر گُنہگار کی دَولت صادِقوں کے لِئے فراہم کی جاتی ہے۔


لیکن مَیں اُس قَوم کی عدالت کرُوں گا جِس کی وہ غُلامی کریں گے اور بعد میں وہ بڑی دَولت لے کر وہاں سے نِکل آئیں گے۔


اور نوکر نے چاندی اور سونے کے زیور اور لِباس نِکال کر رِبقہؔ کو دِئے اور اُس کے بھائی اور اُس کی ماں کو بھی قیمتی چِیزیں دِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات