Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 3:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اور مَیں جانتا ہُوں کہ مِصرؔ کا بادشاہ تُم کو نہ یُوں جانے دے گا نہ بڑے زور سے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ مِصر کا بادشاہ تُمہیں تَب تک نہ جانے دے گا جَب تک کہ کویٔی قوی ہاتھ اُسے مجبُور نہ کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन मुझे मालूम है कि मिसर का बादशाह सिर्फ़ इस सूरत में तुम्हें जाने देगा कि कोई ज़बरदस्ती तुम्हें ले जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن مجھے معلوم ہے کہ مصر کا بادشاہ صرف اِس صورت میں تمہیں جانے دے گا کہ کوئی زبردستی تمہیں لے جائے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 3:19
13 حوالہ جات  

تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اب تُو دیکھے گا کہ مَیں فرِعونؔ کے ساتھ کیا کرتا ہُوں۔ تب وہ زورآور ہاتھ کے سبب سے اُن کو جانے دے گا اور زورآور ہاتھ ہی کے سبب سے وہ اُن کو اپنے مُلک سے نِکال دے گا۔


فرِعونؔ نے کہا کہ خُداوند کَون ہے کہ مَیں اُس کی بات کو مان کر بنی اِسرائیل کو جانے دُوں؟ مَیں خُداوند کو نہیں جانتا اور مَیں بنی اِسرائیل کو جانے بھی نہیں دُوں گا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ جب تُو مِصرؔ میں پُہنچے تو دیکھ وہ سب کرامات جو مَیں نے تیرے ہاتھ میں رکھّی ہیں فرِعونؔ کے آگے دِکھانا لیکن مَیں اُس کے دِل کو سخت کرُوں گا اور وہ اُن لوگوں کو جانے نہیں دے گا۔


فرِعونؔ نے کہا مَیں تُم کو جانے دُوں گا تاکہ تُم خُداوند اپنے خُدا کے لِئے بیابان میں قُربانی کرو لیکن تُم بُہت دُور مت جانا اور میرے لِئے شِفاعت کرنا۔


چُنانچہ فرِعونؔ نے آدمی بھیجے تو معلُوم ہُؤا کہ اِسرائیلیوں کے چَوپایوں میں سے ایک بھی نہیں مَرا ہے لیکن فرِعونؔ کا دِل مُتعصّب تھا اور اُس نے لوگوں کو جانے نہ دِیا۔


اور فرِعونؔ کا دِل سخت ہو گیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کو جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کی معرفت کہہ دِیا تھا جانے نہ دِیا۔


پر خُداوند نے فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دِیا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰ ؔسے کہا کہ فرِعونؔ تُمہاری اِسی سبب سے نہیں سُنے گا تاکہ عجائِب مُلکِ مِصرؔ میں بُہت زِیادہ ہو جائیں۔


اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے یہ کرامات فرِعونؔ کو دِکھائیں اور خُداوند نے فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا کہ اُس نے اپنے مُلک سے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دِیا۔


اور جب فرِعونؔ نے ہم کو جانے دینا نہ چاہا تو خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ میں اِنسان اور حَیوان دونوں کے پہلَوٹھے مار دِئے اِس لِئے مَیں جانوروں کے سب نر بچّوں کو جو اپنی اپنی ماں کے رَحِم کو کھولتے ہیں خُداوند کے آگے قُربانی کرتا ہُوں لیکن اپنے بیٹوں کے سب پہلَوٹھوں کا فِدیہ دیتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات