Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 28:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جِن کو مَیں نے حِکمت کی رُوح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُونؔ کے لِئے لِباس بنائیں تاکہ وہ مُقدّس ہو کر میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور تُم اُن تمام ماہر کاریگروں کو جنہیں مَیں نے اَیسے کاموں کے لیٔے عقل بخشی ہے کہنا کہ وہ اَہرونؔ کے لیٔے لباس بنائیں تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کے لیٔے مخصُوص ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 लिबास बनाने की ज़िम्मादारी उन तमाम लोगों को देना जो ऐसे कामों में माहिर हैं और जिनको मैंने हिकमत की रूह से भर दिया है। क्योंकि जब हारून को मख़सूस किया जाएगा और वह मुक़द्दस ख़ैमे की ख़िदमत सरंजाम देगा तो उसे इन कपड़ों की ज़रूरत होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 لباس بنانے کی ذمہ داری اُن تمام لوگوں کو دینا جو ایسے کاموں میں ماہر ہیں اور جن کو مَیں نے حکمت کی روح سے بھر دیا ہے۔ کیونکہ جب ہارون کو مخصوص کیا جائے گا اور وہ مُقدّس خیمے کی خدمت سرانجام دے گا تو اُسے اِن کپڑوں کی ضرورت ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 28:3
16 حوالہ جات  

کہ ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کا خُدا جو جلال کا باپ ہے تُمہیں اپنی پہچان میں حِکمت اور مُکاشفہ کی رُوح بخشے۔


اور خُداوند کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی۔ حِکمت اور خِرد کی رُوح مصلحت اور قُدرت کی رُوح معرفت اور خُداوند کے خَوف کی رُوح۔


ہر اچّھی بخشِش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نُوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے جِس میں نہ کوئی تبدِیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردِش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔


اور نُون کا بیٹا یشُوع دانائی کی رُوح سے معمُور تھا کیونکہ مُوسیٰ نے اپنے ہاتھ اُس پر رکھّے تھے اور بنی اِسرائیل اُس کی بات مانتے رہے اور جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا اُنہوں نے وَیسا ہی کِیا۔


کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔ عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔


اور اُن کے دِلوں میں اَیسی حِکمت بھر دی ہے جِس سے وہ ہر طرح کی صنعت میں ماہِر ہوں اور کندہ کار کا اور ماہِر اُستاد کا اور زردوز کا جو آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور مہِین کتان پر گُل کاری کرتا ہے اور جو لاہے کا اور ہر طرح کے دستکار کا کام کر سکیں اور عجیب اور نادِر چِیزیں اِیجاد کریں۔


اور مُوسیٰؔ نے بنی اِسرائیل سے کہا دیکھو خُداوند نے بضلی اؔیل بِن اُورؔی بِن حُورؔ کو جو یہُوداؔہ کے قبیلہ میں سے ہے نام لے کر بُلایا ہے۔


اور جِتنی عَورتیں ہوشیار تِھیں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے کات کات کر آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے اور مہِین کتان کے تار لا کر دِئے۔


اور اُس نے اُسے حِکمت اور فہم اور دانِش اور ہر طرح کی صنعت کے لِئے رُوحُ اﷲ سے معمُور کِیا ہے۔


پس بضلی ایلؔ اور اہلیاؔب اور سب رَوشن ضمِیر آدمی کام کریں جِن کو خُداوند نے حِکمت اور فہم سے مالا مال کِیا ہے تاکہ وہ مَقدِس کی عِبادت کے سب کام کو خُداوند کے حُکم کے مُطابِق انجام دیں۔


اور وہ نفتالی کے قبِیلہ کی ایک بیوہ کا بیٹا تھا اور اُس کا باپ صُور کا باشِندہ تھا اور ٹھٹھیرا تھا اور وہ پِیتل کے سب کام کی کارِیگری میں حِکمت اور سمجھ اور مہارت رکھتا تھا۔ سو اُس نے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس آ کر اُس کا سب کام بنایا۔


اور تُمہارے درمیان جو رَوشن ضمِیر ہیں وہ آ کر وہ چِیزیں بنائیں جِن کا حُکم خُداوند نے دِیا ہے۔


تب مُوسیٰؔ نے بضلی ایلؔ اور اہلیاؔب اور سب رَوشن ضمِیر آدمیوں کو بُلایا جِن کے دِل میں خُداوند نے حِکمت بھر دی تھی یعنی جِن کے دِل میں تحرِیک ہُوئی کہ جا کر کام کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات