Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 25:2 - کِتابِ مُقادّس

2 بنی اِسرائیل سے یہ کہنا کہ میرے لِئے نذر لائیں اور تُم اُن ہی سے میری نذر لینا جو اپنے دِل کی خُوشی سے دیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”بنی اِسرائیل سے کہو کہ میرے لیٔے نذر لائیں۔ اَورجو اِنسان دِل کی خُوشی سے نذر لایٔے تو اُسے میرے لیٔے قبُول کر لینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “इसराईलियों को बता कि वह हदिये लाकर मुझे उठानेवाली क़ुरबानी के तौर पर पेश करें। लेकिन सिर्फ़ उनसे हदिये क़बूल करो जो दिली ख़ुशी से दें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اسرائیلیوں کو بتا کہ وہ ہدیئے لا کر مجھے اُٹھانے والی قربانی کے طور پر پیش کریں۔ لیکن صرف اُن سے ہدیئے قبول کرو جو دلی خوشی سے دیں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 25:2
16 حوالہ جات  

جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کیونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے۔


اور آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے جب وہ خُداوند کے گھر میں جو یروشلیِم میں ہے آئے تو خُوشی سے خُدا کے مسکن کے لِئے ہدئے دِئے تاکہ وہ پِھر اپنی جگہ پر تعمِیر کِیا جائے۔


اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جِنہوں نے خُوشی سے اپنے آپ کو یروشلیِم میں بسنے کے لِئے پیش کِیا دُعا دی۔


اور جِس قدر چاندی سونا بابل کے سارے صُوبہ سے تُجھے مِلے گا اور جو خُوشی کے ہدئے لوگ اور کاہِن اپنے خُدا کے گھر کے لِئے جو یروشلیِم میں ہے اپنی خُوشی سے دیں اُن کو لے جائے۔


اور اُن سبھوں نے جو اُن کے پڑوس میں تھے عِلاوہ اُن سب چِیزوں کے جو خُوشی سے دی گئِیں چاندی کے برتنوں اور سونے اور اسباب اور مواشی اور قِیمتی اشیا سے اُن کی مدد کی۔


اُس کے بعد دائِمی سوختنی قُربانی اور نئے چاند کی اور خُداوند کی اُن سب مُقرّرہ عِیدوں کی جو مُقدّس ٹھہرائی گئی تِھیں اور ہر شخص کی طرف سے اَیسی قُربانِیاں چڑھائِیں جو رضا کی قُربانی خُوشی سے خُداوند کے لِئے گُذرانتا تھا۔


لشکر کشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ تیرے جوان پاک آرایش میں ہیں اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔


میرا دِل اِسرائیلؔ کے حاکِموں کی طرف لگا ہے۔ جو لوگوں کے بِیچ خُوشی خُوشی بھرتی ہُوئے۔ تُم خُداوند کو مُبارک کہو۔


کیونکہ مَیں نے بنی اِسرائیل کی دَہ یکی کو جِسے وہ اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانیں گے اُن کا مورُوثی حِصّہ کر دِیا ہے۔ اِسی سبب سے مَیں نے اُن کے حق میں کہا ہے کہ بنی اِسرائیل کے درمِیان اُن کو کوئی مِیراث نہ مِلے۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ کو فرمایا۔


اور جِن چِیزوں کی نذر تُم کو اُن سے لینی ہے وہ یہ ہیں:- سونا اور چاندی اور پِیتل۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات