Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 23:7 - کِتابِ مُقادّس

7 جُھوٹے مُعاملہ سے دُور رہنا اور بے گُناہوں اور صادقوں کو قتل نہ کرنا کیونکہ مَیں شرِیر کو راست نہیں ٹھہراؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 جھُوٹے اِلزام سے کویٔی واسطہ نہ رکھنا اَور نہ کسی بے قُصُور یا ایماندار اِنسان کو قتل کرنا کیونکہ مَیں کسی مُجرم کو نہ چھوڑوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ऐसे मामले से दूर रहना जिसमें लोग झूट बोलते हैं। जो बेगुनाह और हक़ पर है उसे सज़ाए-मौत न देना, क्योंकि मैं क़ुसूरवार को हक़-बजानिब नहीं ठहराऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 ایسے معاملے سے دُور رہنا جس میں لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔ جو بےگناہ اور حق پر ہے اُسے سزائے موت نہ دینا، کیونکہ مَیں قصوروار کو حق بجانب نہیں ٹھہراؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 23:7
24 حوالہ جات  

پس جُھوٹ بولنا چھوڑ کر ہر ایک شخص اپنے پڑوسی سے سچ بولے کیونکہ ہم آپس میں ایک دُوسرے کے عُضو ہیں۔


لَعنت اُس پر جو بے گُناہ کو قتل کرنے کے لِئے اِنعام لے اور سب لوگ کہیں آمِین۔


ہزاروں پر فضل کرنے والا۔ گُناہ اور تقصِیر اور خطا کا بخشنے والا لیکن وہ مُجرم کو ہرگِز بری نہیں کرے گا بلکہ باپ دادا کے گُناہ کی سزا اُن کے بیٹوں اور پوتوں کو تِیسری اور چَوتھی پُشت تک دیتا ہے۔


تُو جُھوٹی بات نہ پَھیلانا اور ناراست گواہ ہونے کے لِئے شرِیروں کا ساتھ نہ دینا۔


ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔


تُم چوری نہ کرنا اور نہ دغا دینا اور نہ ایک دُوسرے سے جُھوٹ بولنا۔


کیونکہ خُدا کا غضب اُن آدمِیوں کی تمام بے دِینی اور ناراستی پر آسمان سے ظاہِر ہوتا ہے جو حق کو ناراستی سے دبائے رکھتے ہیں۔


اور سِپاہیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ ہم کیا کریں؟ اُس نے اُن سے کہا نہ کِسی پر ظُلم کرو اور نہ کِسی سے ناحق کُچھ لو اور اپنی تنخواہ پر کِفایت کرو۔


خُداوند قہر کرنے میں دِھیما اور قُدرت میں بڑھ کر ہے اور مُجرِم کو ہرگِز بری نہ کرے گا۔ خُداوند کی راہ گِردباد اور آندھی میں ہے اور بادل اُس کے پاؤں کی گرد ہیں۔


وہ جو راست رفتار اور درُست گُفتار ہے۔ جو ظُلم کے نفع کو حقِیر جانتا ہے۔ جو رِشوت سے دست بردار ہے۔ جو اپنے کان بند کرتا ہے تاکہ خُون ریزی کے مضمُون نہ سُنے اور آنکھیں مُوندتا ہے تاکہ زِیان کاری نہ دیکھے۔


جو شرِیر کو صادِق اور جو صادِق کو شرِیر ٹھہراتا ہے خُداوند کو اُن دونوں سے نفرت ہے۔


اگر تُو قادرِ مُطلِق کی طرف پِھرے تو بحال کِیا جائے گا۔ بشرطیکہ تُو ناراستی کو اپنے خَیموں سے دُور کر دے۔


تُو خُون نہ کرنا۔


تب ابرہامؔ نے نزدِیک جا کر کہا کیا تُو نیک کو بد کے ساتھ ہلاک کرے گا؟


تُو اپنے پڑوسی کے خِلاف جُھوٹی گواہی نہ دینا۔


تُو اپنی قَوم میں اِدھر اُدھر لُتراپن نہ کرتے پِھرنا اور نہ اپنے ہمسایہ کا خُون کرنے پر آمادہ ہونا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اگر لوگوں میں کِسی طرح کا جھگڑا ہو اور وہ عدالت میں آئیں تاکہ قاضی اُن کا اِنصاف کریں تو وہ صادِق کو بے گُناہ ٹھہرائیں اور شرِیر پر فتویٰ دیں۔


وہ صادِق کی جان لینے کو اِکٹھے ہوتے ہیں اور بے گُناہ پر قتل کا فتویٰ دیتے ہیں۔


جُھوٹ کی راہ سے مُجھے دُور رکھ اور مُجھے اپنی شرِیعت عِنایت فرما۔


یقِیناً شرِیر بے سزا نہ چُھوٹے گا لیکن صادِقوں کی نسل رہائی پائے گی۔


اُن پر افسوس جو بدی کو نیکی اور نیکی کو بدی کہتے ہیں اور نُور کی جگہ تارِیکی کو اور تارِیکی کی جگہ نُور کو دیتے ہیں اور شِیرِینی کے بدلے تلخی اور تلخی کے بدلے شِیرِینی رکھتے ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات