Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 22:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اگر تُو کِسی وقت اپنے ہمسایہ کے کپڑے گِرَو رکھّ بھی لے تو سُورج کے ڈُوبنے تک اُس کو واپس کر دینا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اگر تُم اَپنے پڑوسی کی چادر بطور رہن رکھ لو تو سُورج کے ڈُوبنے تک اُسے لَوٹا دینا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 अगर तुझे किसी से उस की चादर गिरवी के तौर पर मिली हो तो उसे सूरज डूबने से पहले ही वापस कर देना है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اگر تجھے کسی سے اُس کی چادر گروی کے طور پر ملی ہو تو اُسے سورج ڈوبنے سے پہلے ہی واپس کر دینا ہے،

باب دیکھیں کاپی




خروج 22:26
16 حوالہ جات  

جو بیگانہ کا ضامِن ہو اُس کے کپڑے چِھین لے اور جو اجنبی کا ضامِن ہو اُس سے کُچھ گِرَو رکھ لے۔


اور وہ ہر مذبح کے پاس گِرو لِئے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں اور اپنے خُدا کے گھر میں جُرمانہ سے خرِیدی ہُوئی مَے پِیتے ہیں۔


کوئی شخص چکّی کو یا اُس کے اُوپر کے پاٹ کو گِرَو نہ رکھّے کیونکہ یہ تو گویا آدمی کی جان کو گِرَو رکھنا ہے۔


اور کِسی پر سِتم نہ کرے۔ گِرَو نہ لے اور ظُلم کر کے کُچھ چِھین نہ لے۔ بُھوکے کو اپنی روٹی کِھلائے اور ننگے کو کپڑے پہنائے۔


اور کِسی پر سِتم نہیں کِیا اور قرض دار کا گِرَو واپس کر دِیا اور ظُلم سے کُچھ چِھین نہیں لِیا۔ بُھوکوں کو اپنی روٹی کِھلائی اور ننگوں کو کپڑا پہنایا۔


کیونکہ اگر تیرے پاس ادا کرنے کو کُچھ نہ ہو تو وہ تیرا بِستر تیرے نِیچے سے کیوں کھینچ لے جائے؟


وہ یتِیم کے گدھے کو ہانک لے جاتے ہیں۔ وہ بیوہ کے بَیل کو گِرَو لیتے ہیں۔


تُو پردیسی یا یتِیم کے مُقدّمہ کو نہ بِگاڑنا اور نہ بیوہ کے کپڑے کو گِرَو رکھنا۔


اگر وہ شرِیر گِرو واپس کر دے اور جو اُس نے لُوٹ لِیا ہے واپس دے دے اور زِندگی کے آئِین پر چلے اور ناراستی نہ کرے تو وہ یقِیناً زِندہ رہے گا۔ وہ نہیں مَرے گا۔


اَیسے لوگ بھی ہیں جو یتِیم کو چھاتی پر سے ہٹا لیتے ہیں اور غرِیبوں سے گِرَو لیتے ہیں۔


کیونکہ تُو نے اپنے بھائی کی چِیزیں بے سبب رہن رکھِّیں اور ننگوں کا لِباس اُتار لِیا۔


وہ ساری رات بے کپڑے ننگے پڑے رہتے ہیں اور جاڑوں میں اُن کے پاس کوئی اوڑھنا نہیں ہوتا۔


یہاں تک کہ اُن کے سبب سے غرِیبوں کی فریاد اُس کے حضُور پُہنچی اور اُس نے مُصِیبت زدوں کی فریاد سُنی۔


تُو نے دیکھ لِیا ہے کیونکہ تُو شرارت اور بُغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بیکس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔


خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے اور اُن کو بچاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات