Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 19:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور جب وہ رفیدؔیم سے روانہ ہو کر سیناؔ کے بیابان میں آئے تو بیابان ہی میں ڈیرے لگا لِئے۔ سو وہیں پہاڑ کے سامنے اِسرائیلیوں کے ڈیرے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور جَب وہ رفیدیمؔ سے روانہ ہوکر سِینؔائی کے بیابان میں داخل ہویٔے تو بنی اِسرائیل وہیں بیابان میں کوہِ سِینؔائی کے سامنے خیمہ زن ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उस दिन वह रफ़ीदीम को छोड़कर दश्ते-सीना में आ पहुँचे। वहाँ उन्होंने रेगिस्तान में पहाड़ के क़रीब डेरे डाले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُس دن وہ رفیدیم کو چھوڑ کر دشتِ سینا میں آ پہنچے۔ وہاں اُنہوں نے ریگستان میں پہاڑ کے قریب ڈیرے ڈالے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 19:2
10 حوالہ جات  

پِھر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت صینؔ کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابِق سفر کرتی ہُوئی رفیدیمؔ میں آ کر ڈیرا کِیا۔ وہاں اُن لوگوں کے پِینے کو پانی نہ مِلا۔


اور مُوسیٰؔ اپنے خُسر یِتروؔ کی جو مِدیانؔ کا کاہِن تھا بھیڑ بکریاں چراتا تھا اور وہ بھیڑ بکریوں کو ہنکاتا ہُؤا اُن کو بیابان کی پرلی طرف سے خُدا کے پہاڑ حورِبؔ کے نزدِیک لے آیا۔


اُس نے کہا مَیں ضرُور تیرے ساتھ رہُوں گا اور اِس کا کہ مَیں نے تُجھے بھیجا ہے تیرے لِئے یہ نِشان ہو گا کہ جب تُو اُن لوگوں کو مِصرؔ سے نِکال لائے گا تو تُم اِس پہاڑ پر خُدا کی عِبادت کرو گے۔


اور مُوسیٰؔ کا خُسر یتِروؔ اُس کے بیٹوں اور بِیوی کو لے کر مُوسیٰؔ کے پاس اُس بیابان میں آیا جہاں خُدا کے پہاڑ کے پاس اُس کا ڈیرا لگا تھا۔


تب عمالیقی آ کر رفیدؔیم میں بنی اِسرائیل سے لڑنے لگے۔


اِن باتوں میں تمثِیل پائی جاتی ہے اِس لِئے کہ یہ عَورتیں گویا دو عہد ہیں۔ ایک کوہِ سِینا پر کا جِس سے غُلام ہی پَیدا ہوتے ہیں اور وہ ہاجرؔہ ہے۔


یہ وُہی ہے جو بیابان کی کلِیسیا میں اُس فرِشتہ کے ساتھ جو کوہِ سِینا پر اُس سے ہم کلام ہُؤا اور ہمارے باپ دادا کے ساتھ تھا۔ اُسی کو زِندہ کلام مِلا کہ ہم تک پُہنچا دے۔


اور جب پُورے چالِیس برس ہو گئے تو کوہِ سِینا کے بیابان میں جلتی ہُوئی جھاڑی کے شُعلہ میں اُس کو ایک فرِشتہ دِکھائی دِیا۔


اور رفِیدِیم سے کُوچ کر کے دشتِ سِینا میں ٹھہرے۔


بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصرؔ سے نِکل آنے کے دُوسرے برس کے دُوسرے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو سِیناؔ کے بیابان میں خُداوند نے خَیمۂِ اِجتماع میں مُوسیٰؔ سے کہا کہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات