Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 18:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور دُوسرے کا نام یہ کہہ کر الیعزرؔ رکھّا تھا کہ میرے باپ کا خُدا میرا مددگار ہُؤا اور اُس نے مُجھے فرِعونؔ کی تلوار سے بچایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور دُوسرے کا نام الیعزرؔ رکھا تھا اَور کہاتھا، ”میرے باپ کا خُدا میرا مددگار ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے فَرعوہؔ کی تلوار سے بچایا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 दूसरे बेटे का नाम इलियज़र यानी ‘मेरा ख़ुदा मददगार है’ था, क्योंकि जब वह पैदा हुआ तो मूसा ने कहा था, “मेरे बाप के ख़ुदा ने मेरी मदद करके मुझे फ़िरौन की तलवार से बचाया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 دوسرے بیٹے کا نام اِلی عزر یعنی ’میرا خدا مددگار ہے‘ تھا، کیونکہ جب وہ پیدا ہوا تو موسیٰ نے کہا تھا، ”میرے باپ کے خدا نے میری مدد کر کے مجھے فرعون کی تلوار سے بچایا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 18:4
19 حوالہ جات  

اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مددگار ہے۔ مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔ اِنسان میرا کیا کرے گا؟


مگر خُداوند میرا مددگار تھا اور اُس نے مُجھے طاقت بخشی تاکہ میری معرفت پَیغام کی پُوری مُنادی ہو جائے اور سب غَیر قَومیں سُن لیں اور مَیں شیر کے مُنہ سے چُھڑایا گیا۔


اور پطرس نے ہوش میں آ کر کہا کہ اب مَیں نے سچ جان لِیا کہ خُداوند نے اپنا فرِشتہ بھیج کر مُجھے ہیرودؔیس کے ہاتھ سے چُھڑا لِیا اور یہُودی قَوم کی ساری اُمّید توڑ دی۔


میرے خُدا نے اپنے فرِشتہ کو بھیجا اور شیروں کے مُنہ بند کر دِئے اور اُنہوں نے مُجھے ضرر نہیں پُہنچایا کیونکہ مَیں اُس کے حضُور بے گُناہ ثابِت ہُؤا اور تیرے حضُور بھی اَے بادشاہ مَیں نے خطا نہیں کی۔


خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔


مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔


وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑاتا ہے بلکہ تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سرفراز کرتا ہے۔ تُو مُجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔


اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔


اور مُوسیٰ کے بیٹے جیرؔسوم اور الِیعزر تھے۔


جب فرِعونؔ نے یہ سُنا تو چاہا کہ مُوسیٰؔ کو قتل کرے پر مُوسیٰؔ فرِعونؔ کے حضُور سے بھاگ کر مُلکِ مِدیاؔن میں جا بسا۔ وہاں وہ ایک کُنوئیں کے نزدِیک بَیٹھا تھا۔


مُوسیٰ یہ بات سُن کر بھاگ گیا اور مِدیاؔن کے مُلک میں پردیسی رہا کِیا اور وہاں اُس کے دو بیٹے پَیدا ہُوئے۔


آگ کی تیزی کو بُجھایا۔ تلوار کی دھار سے بچ نِکلے۔ کمزوری میں زورآور ہُوئے۔ لڑائی میں بہادُر بنے۔ غَیروں کی فَوجوں کو بھگا دِیا۔


یہ تیرے باپ کے خُدا کا کام ہے جو تیری مدد کرے گا۔ اُسی قادِرِ مُطلق کا کام جو اُوپر سے آسمان کی برکتیں اور نِیچے سے گہرے سمُندر کی برکتیں اور چھاتیوں اور رَحِموں کی برکتیں عطا کرے گا۔


اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور مُوسیٰؔ نے اُس کا نام جیرسومؔ یہ کہہ کر رکھّا کہ مَیں اجنبی مُلک میں مُسافِر ہُوں۔


تب مُوسیٰؔ اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں کو لے کر اور اُن کو ایک گدھے پر چڑھا کر مِصرؔ کو لَوٹا اور مُوسیٰؔ نے خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لے لی۔


اور الِیعزر کا بیٹا رحبیاؔہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیاؔہ کے بُہت سے بیٹے تھے۔


اور فرِعونؔ نے اُسے کہا میرے سامنے سے چلا جا اور ہوشیار رہ۔ پِھر میرا مُنہ دیکھنے کو مت آنا کیونکہ جِس دِن تُو نے میرا مُنہ دیکھا تُو مارا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات