Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 17:8 - کِتابِ مُقادّس

8 تب عمالیقی آ کر رفیدؔیم میں بنی اِسرائیل سے لڑنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور اَیسا ہُوا کہ عمالیقیوں نے رفیدیمؔ میں آکر بنی اِسرائیل پر حملہ کر دیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रफ़ीदीम वह जगह भी थी जहाँ अमालीक़ी इसराईलियों से लड़ने आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رفیدیم وہ جگہ بھی تھی جہاں عمالیقی اسرائیلیوں سے لڑنے آئے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 17:8
13 حوالہ جات  

ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے اِس کا خیال ہے کہ عمالِیق نے اِسرائیلؔ سے کیا کِیا اور جب یہ مِصرؔ سے نِکل آئے تو وہ راہ میں اُن کا مُخالِف ہو کر آیا۔


اور تِمنعؔ عیسوؔ کے بیٹے الیِفزؔ کی حرم تھی اور الیِفزؔ سے اُس کے عمالیقؔ پَیدا ہُؤا۔ سو عیسوؔ کی بِیوی عدّہؔ کے بیٹے یہ تھے۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب داؤُد اور اُس کے لوگ تِیسرے دِن صِقلاؔج میں پُہنچے تو دیکھا کہ عمالِیقِیوں نے جنُوبی حِصّہ اور صِقلاج پر چڑھائی کر کے صِقلاج کو مارا اور آگ سے پُھونک دِیا۔


پِھر اُس نے عَمالیق پر نظر کر کے اپنی یہ مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- قَوموں میں پہلی قَوم عَمالیق کی تھی پر اُس کا انجام ہلاکت ہے۔


جبل اور عمُّون اور عمالِیق۔ فلِستِین اور صُور کے باشِندے۔


رئِیس قورحؔ رئِیس جعتامؔ رئِیس عمالیقؔ۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو الیِفزؔ سے مُلکِ ادُومؔ میں پَیدا ہُوئے اور عدّہؔ کے فرزند تھے۔


پِھر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت صینؔ کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابِق سفر کرتی ہُوئی رفیدیمؔ میں آ کر ڈیرا کِیا۔ وہاں اُن لوگوں کے پِینے کو پانی نہ مِلا۔


اور داؤُد اور اُس کے لوگوں نے جا کر جسُوریوں اور جزریوں اور عمالیقِیوں پر حملہ کِیا کیونکہ وہ شور کی راہ سے مِصرؔ کی حد تک اُس سرزمِین کے قدِیم باشِندے تھے۔


پِھر وہ لَوٹ کر عَین مصفاؔت یعنی قادِس پہنچے اور عَمالیقِیوں کے تمام مُلک کو اور امورِیوں کو جو حَصےِ صَون تمرؔ میں رہتے تھے مارا۔


اُس مُلک کے جنُوبی حِصّہ میں تو عَمالیقی آباد ہیں اور حِتّی اور یبُوسی اور امُوری پہاڑوں پر رہتے ہیں اور سمُندر کے ساحِل پر اور یَردنؔ کے کنارے کنارے کنعانی بسے ہُوئے ہیں۔


اور اَیسا ہوتا تھا کہ جب بنی اِسرائیل کُچھ بوتے تھے تو مِدیانی اور عمالِیقی اور اہلِ مشرِق اُن پر چڑھ آتے تھے۔


اور اُس نے بہادُری کر کے عمالِیقیوں کو مارا اور اِسرائیلِیوں کو اُن کے ہاتھ سے چُھڑایا جو اُن کو لُوٹتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات