Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 17:10 - کِتابِ مُقادّس

10 سو مُوسیٰؔ کے حُکم کے مُطابِق یشُوعؔ عمالِیقیوں سے لڑنے لگا اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور حورؔ پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لہٰذا یہوشُعؔ عمالیقیوں سے لڑنے لگے جَیسا مَوشہ نے حُکم دیا تھا اَور مَوشہ، اَہرونؔ اَور حُورؔ پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 यशुअ मूसा की हिदायत के मुताबिक़ अमालीक़ियों से लड़ने गया जबकि मूसा, हारून और हूर पहाड़ की चोटी पर चढ़ गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یشوع موسیٰ کی ہدایت کے مطابق عمالیقیوں سے لڑنے گیا جبکہ موسیٰ، ہارون اور حور پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 17:10
9 حوالہ جات  

اور بزُرگوں سے کہہ گیا کہ جب تک ہم لَوٹ کر تُمہارے پاس نہ آ جائیں تُم ہمارے لِئے یہیں ٹھہرے رہو اور دیکھو ہارُونؔ اور حورؔ تُمہارے ساتھ ہیں۔ جِس کِسی کا کوئی مُقدّمہ ہو وہ اُن کے پاس جائے۔


جَیسا خُداوند نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی مُوسیٰ نے یشُوع کو حُکم دِیا اور یشُوع نے وَیسا ہی کِیا اور جو جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰ کو دِیا تھا اُن میں سے کِسی کو اُس نے بغَیر پُورا کِئے نہ چھوڑا۔


دیکھ مَیں نے بضلی ایلؔ بِن اُورؔی بِن حُورؔ کو یہُوداؔہ کے قبیلہ میں سے نام لے کر بُلایا ہے۔


اور جب مُوسیٰؔ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتّھر لے کر مُوسیٰؔ کے نِیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بَیٹھ گیا اور ہارُونؔ اور حورؔ ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُس کے ہاتھوں کو سنبھالے رہے۔ تب اُس کے ہاتھ آفتاب کے غرُوب ہونے تک مضبُوطی سے اُٹھے رہے۔


جو کُچھ مَیں تُم کو حُکم دیتا ہُوں اگر تُم اُسے کرو تو میرے دوست ہو۔


اُس کی ماں نے خادِموں سے کہا جو کُچھ یہ تُم سے کہے وہ کرو۔


اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔


اور جب تک مُوسیٰؔ اپنا ہاتھ اُٹھائے رہتا تھا بنی اِسرائیل غالِب رہتے تھے اور جب وہ ہاتھ لٹکا دیتا تھا تب عمالیقی غالِب ہوتے تھے۔


اور عزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات