Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 15:18 - کِتابِ مُقادّس

18 خُداوند ابدُالآباد سلطنت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ”یَاہوِہ ابدُالآباد سلطنت کریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 रब अबद तक बादशाह है!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 رب ابد تک بادشاہ ہے!“

باب دیکھیں کاپی




خروج 15:18
13 حوالہ جات  

خُداوند طُوفان کے وقت تخت نشِین تھا۔ بلکہ خُداوند ہمیشہ تک تخت نشِین ہے۔


خُداوند ابدُالآباد بادشاہ ہے۔ قَومیں اُس کے مُلک میں سے نابُود ہو گئِیں۔


اور اُن بادشاہوں کے ایّام میں آسمان کا خُدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہو گی اور اُس کی حُکُومت کِسی دُوسری قَوم کے حوالہ نہ کی جائے گی بلکہ وہ اِن تمام مُملکتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے اور نیست کرے گی اور وُہی ابد تک قائِم رہے گی۔


کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔


خُداوند ابد تک سلطنت کرے گا۔ اَے صِیُّون! تیرا خُدا پُشت در پُشت۔ خُداوند کی حمد کرو۔


اور تمام آسمان کے نِیچے سب مُلکوں کی سلطنت اور مُملکت اور سلطنت کی حشمت حق تعالیٰ کے مُقدّس لوگوں کو بخشی جائے گی۔ اُس کی سلطنت ابدی سلطنت ہے اور تمام مُملکتیں اُس کی خِدمت گُذار اور فرمانبردار ہوں گی۔


اور سلطنت اور حشمت اور مُملکت اُسے دی گئی تاکہ سب لوگ اور اُمّتیں اور اہلِ لُغت اُس کی خِدمت گُذاری کریں۔ اُس کی سلطنت ابدی سلطنت ہے جو جاتی نہ رہے گی اور اُس کی مُملکت لازوال ہو گی۔


اُس کے نِشان کَیسے عظِیم اور اُس کے عجائِب کَیسے مُہِیب ہیں! اُس کی مُملکت ابدی مُملکت ہے اور اُس کی سلطنت پُشت در پُشت۔


اور ہمیں آزمایش میں نہ لا بلکہ بُرائی سے بچا (کیونکہ بادشاہی اور قُدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمِین)۔


تب ابرہامؔ نے بیرسبعؔ میں جھاؤ کا ایک درخت لگایا اور وہاں اُس نے خُداوند سے جو ابدی خُدا ہے دُعا کی۔


اور وہ اُس وقت یسُورُون میں بادشاہ تھا جب قَوم کے سردار اکٹھّے اور اِسرائیلؔ کے قبِیلے جمع ہُوئے۔


اور وُہی صداقت سے جہان کی عدالت کرے گا۔ وہ راستی سے قَوموں کا اِنصاف کرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات