Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 15:14 - کِتابِ مُقادّس

14 قومیں سُن کر تھرّا گئی ہیں اور فلِستینؔ کے باشندوں کی جان پر آ بنی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 قومیں سُنیں گی اَور تھرتھرائیں گی؛ اَور فلسطین کے لوگ ذہنی کُوفت میں مُبتلا ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 यह सुनकर दीगर क़ौमें काँप उठीं, फ़िलिस्ती डर के मारे पेचो-ताब खाने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 یہ سن کر دیگر قومیں کانپ اُٹھیِں، فلستی ڈر کے مارے پیچ و تاب کھانے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 15:14
20 حوالہ جات  

مَیں آج ہی سے تیرا خَوف اور رُعب اُن قَوموں کے دِل میں ڈالنا شرُوع کرُوں گا جو رُویِ زمِین پر رہتی ہیں۔ وہ تیری خبر سُنیں گی اور کانپیں گی اور تیرے سبب سے بیتاب ہو جائیں گی۔


اَے پھاٹک! تُو واوَیلا کر۔ اَے شہر! تُو چِلاّ۔ اَے فلِستِین تُو بِالکُل گُداز ہو گئی کیونکہ شِمال سے ایک دُھواں اُٹھے گا اور اُس کے لشکروں میں سے کوئی پِیچھے نہ رہ جائے گا۔


وہاں کپکپی نے اُن کو آ دبایا اور اَیسے درد نے جَیسا دردِ زِہ۔


اُنہوں نے یشُوع کو جواب دِیا کہ تیرے خادِموں کو تحقِیق یہ خبر مِلی تھی کہ خُداوند تیرے خُدا نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو فرمایا کہ سارا مُلک تُم کو دے اور اِس مُلک کے سب باشِندوں کو تُمہارے سامنے سے نیست و نابُود کرے۔ سو ہم کو تُمہارے سبب سے اپنی جانوں کے لالے پڑ گئے اِس لِئے ہم نے یہ کام کِیا۔


اور اُسے اِس مُلک کے باشِندوں کو بتائیں گے۔ اُنہوں نے سُنا ہے کہ تُو جو خُداوند ہے اِن لوگوں کے درمِیان رہتا ہے کیونکہ تُو اَے خُداوند! صرِیح طَور پر دِکھائی دیتا ہے اور تیرا ابر اِن پر سایہ کِئے رہتا ہے اور تُو دِن کو ابر کے سُتُون میں اور رات کو آگ کے سُتُون میں ہو کر اِن کے آگے آگے چلتا ہے۔


اَے کُل فلِستِین تُو اِس پر خُوش نہ ہو کہ تُجھے مارنے والا لٹھ ٹُوٹ گیا کیونکہ سانپ کی اصل سے ایک ناگ نِکلے گا اور اُس کا پَھل ایک اُڑنے والا آتِشی سانپ ہو گا۔


سو اُس نے بعور کے بیٹے بلعاؔم کے پاس فتور کو جو بڑے دریا کے کنارے اُس کی قَوم کے لوگوں کا مُلک تھا قاصِد روانہ کِئے کہ اُسے بُلا لائیں اور یہ کہلا بھیجا۔ دیکھ ایک قَوم مِصرؔ سے نِکل کر آئی ہے۔ اُن سے زمِین کی سطح چِھپ گئی ہے۔ اب وہ میرے مُقابِل ہی آ کر جم گئے ہیں۔


تو وہ سب بُہت ہی ڈرے کیونکہ جِبعوؔن ایک بڑا شہر بلکہ بادشاہی شہروں میں سے ایک کی مانِند اور عی سے بڑا تھا اور اُس کے سب مَرد بڑے بہادُر تھے۔


سو فِلستی ڈر گئے کیونکہ وہ کہنے لگے کہ خُدا لشکر گاہ میں آیا ہے اور اُنہوں نے کہا کہ ہم پر واوَیلا ہے اِس لِئے کہ اِس سے پہلے اَیسا کبھی نہیں ہُؤا۔


اور داؤُد کی شُہرت سب مُلکوں میں پَھیل گئی اور خُداوند نے سب قَوموں پر اُس کا خَوف بِٹھا دِیا۔


جب اہلِ مِصرؔ کو یہ خبر پُہنچے گی تو وہ صُور کی خبر سے بُہت غمگِین ہوں گے۔


اور جب مَیں تیری شِکستہ حالی کی خبر کو قَوموں کے درمِیان اُن مُلکوں میں جِن سے تُو ناواقِف ہے پُہنچاؤُں گا تو اُمّتوں کا دِل آزُردہ کرُوں گا۔


مَیں نے کُوشن کے خَیموں کو مُصِیبت میں دیکھا۔ مُلکِ مِدیاؔن کے پردے ہِل گئے۔


یہ سب کُچھ سُنتے ہی ہمارے دِل پِگھل گئے اور تُمہارے باعِث پِھر کِسی شخص میں جان باقی نہ رہی کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا ہی اُوپر آسمان کا اور نِیچے زمِین کا خُدا ہے۔


اُنہوں نے اُس سے کہا تیرے خادِم ایک بُہت دُور مُلک سے خُداوند تیرے خُدا کے نام کے باعِث آئے ہیں کیونکہ ہم نے اُس کی شُہرت اور جو کُچھ اُس نے مِصرؔ میں کِیا۔


ہم پر واوَیلا ہے! اَیسے زبردست دیوتاؤں کے ہاتھ سے ہم کو کَون بچائے گا؟ یہ وُہی دیوتا ہیں جِنہوں نے مِصریوں کو بیابان میں ہر قِسم کی بلا سے مارا۔


تُو پُوربی ہوا سے ترسِیس کے جہازوں کو توڑ ڈالتا ہے۔


وہ کھڑا ہُؤا اور زمِین تھرّا گئی۔ اُس نے نِگاہ کی اور قَومیں پراگندہ ہو گئِیں۔ ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے۔ قدِیم ٹِیلے جُھک گئے۔ اُس کی راہیں ازلی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات