Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 15:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تب مُوسیٰؔ اور بنی اِسرائیل نے خُداوند کے لِئے یہ گِیت گایا اور یُوں کہنے لگے:- مَیں خُداوند کی ثنا گاؤُں گا کیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتح مند ہُؤا۔ اُس نے گھوڑے کو سوار سمیت سمُندر میں ڈال دِیا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی حَمد میں یہ نغمہ گایا: ”مَیں یَاہوِہ کی ثنا گاؤں گا، کیونکہ وہ بہت ہی بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑوں کو سوار سمیت سمُندر میں پھینک دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 तब मूसा और इसराईलियों ने रब के लिए यह गीत गाया, “मैं रब की तमजीद में गीत गाऊँगा, क्योंकि वह निहायत अज़ीम है। घोड़े और उसके सवार को उसने समुंदर में पटख़ दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 تب موسیٰ اور اسرائیلیوں نے رب کے لئے یہ گیت گایا، ”مَیں رب کی تمجید میں گیت گاؤں گا، کیونکہ وہ نہایت عظیم ہے۔ گھوڑے اور اُس کے سوار کو اُس نے سمندر میں پٹخ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 15:1
27 حوالہ جات  

اور وہ خُدا کے بندہ مُوسیٰ کا گِیت اور برّہ کا گِیت گا گا کر کہتے تھے اَے خُداوند خُدا! قادِرِ مُطلق! تیرے کام بڑے اور عجِیب ہیں۔ اَے ازلی بادشاہ! تیری راہیں راست اور درُست ہیں۔


اور مریمؔ اُن کے گانے کے جواب میں یہ گاتی تھی:- خُداوند کی حمد و ثنا گاؤ کیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتح مند ہُؤا ہے۔ اُس نے گھوڑے کو اُس کے سوار سمیت سمُندر میں ڈال دِیا ہے۔


تب اُنہوں نے اُس کے قَول کا یقِین کِیا اور اُس کی مدح سرائی کرنے لگے۔


کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!


اُس نے حُکُومتوں اور اِختیاروں کو اپنے اُوپر سے اُتار کر اُن کا برملا تماشا بنایا اور صلِیب کے سبب سے اُن پر فتح یابی کا شادِیانہ بجایا۔


کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!


اب مَیں جان گیا کہ خُداوند سب معبُودوں سے بڑا ہے کیونکہ وہ اُن کاموں میں جو اُنہوں نے غرُور سے کِئے اُن پر غالِب ہُؤا۔


اور مُوسیٰؔ نے اپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھایا اور صُبح ہوتے ہوتے سمُندر پِھر اپنی اصلی قُوّت پر آ گیا اور مِصری اُلٹے بھاگنے لگے اور خُداوند نے سمُندر کے بِیچ ہی میں مِصریوں کو تہ و بالا کر دِیا۔


تب اِسرائیل نے یہ گِیت گایا:- اَے کُنوئیں! تُو اُبل آ۔ تُم اِس کُنوئیں کی تعریف گاؤ۔


اور تُو نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کِیا اَیسا کہ وہ سمُندر کے بِیچ سُوکھی زمِین پر ہو کر چلے اور تُو نے اُن کا پِیچھا کرنے والوں کو گہراؤ میں ڈالا جَیسا پتّھر سمُندر میں پھینکا جاتا ہے۔


اُس کے کام کی بڑائی کرنا یاد رکھ جِس کی تعرِیف لوگ گاتے رہے ہیں۔


تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔ تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ)


اَے یعقُوب کے خُدا! تیری جِھڑکی سے رتھ اور گھوڑے دونوں پر مَوت کی نِیند طاری ہے۔


اور وہ اپنی قَوم کو شادمانی کے ساتھ اور اپنے برگُزِیدوں کو گِیت گاتے ہُوئے نِکال لایا۔


بدکردار کے گُناہ میں پھندا ہے لیکن صادِق گاتا اور خُوشی کرتا ہے


اَے سمُندر پر گُذرنے والو اور اُس میں بسنے والو! اے جزِیرو اور اُن کے باشِندو خُداوند کے لِئے نیا گِیت گاؤ۔ زمِین پر سر تا سِر اُسی کی سِتایش کرو۔


تُجھی سے مَیں گھوڑے اور سوار کو کُچلتا اور تُجھی سے رتھ اور اُس کے سوار کو چُور کرتا ہُوں۔


تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھا تاکہ پانی مِصریوں اور اُن کے رتھوں اور سواروں پر پِھر بہنے لگے۔


فقط تُجھ ہی سے ڈرنا چاہئے اور تیرے قہر کے وقت کَون تیرے حضُور کھڑا رہ سکتا ہے؟


کیونکہ مَیں بعلِیم کے نام اُس کے مُنہ سے دُور کرُوں گا اور پِھر کبھی اُن کا نام نہ لِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات