Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 14:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور مِصری فوج نے فرِعونؔ کے سب گھوڑوں اور رتھوں اور سواروں سمیت اُن کا پِیچھا کِیا اور اُن کو جب وہ سمُندر کے کِنارے فی ہخِیروؔت کے پاس بعل صفونؔ کے سامنے ڈیرا لگا رہے تھے جا لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور مِصری لشکر نے فَرعوہؔ کے تمام گھوڑوں، رتھوں اَور سواروں سمیت بنی اِسرائیل کا تعاقب کرکے اُن کو اُس وقت جا لیا جَب وہ سمُندر کے کنارے پیہاخیروتؔ کے قریب بَعل ضِفونؔ کے سامنے ڈیرے لگا رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 इसराईलियों का पीछा करते करते फ़िरौन के तमाम घोड़े, रथ, सवार और फ़ौजी उनके क़रीब पहुँचे। इसराईली बहरे-क़ुलज़ुम के साहिल पर बाल-सफ़ोन के मुक़ाबिल फ़ी-हख़ीरोत के नज़दीक ख़ैमे लगा चुके थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اسرائیلیوں کا پیچھا کرتے کرتے فرعون کے تمام گھوڑے، رتھ، سوار اور فوجی اُن کے قریب پہنچے۔ اسرائیلی بحرِ قُلزم کے ساحل پر بعل صفون کے مقابل فی ہخیروت کے نزدیک خیمے لگا چکے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 14:9
5 حوالہ جات  

دُشمن نے تو یہ کہا تھا مَیں پِیچھا کرُوں گا۔ مَیں جا پکڑُوں گا مَیں لُوٹ کا مال تقسِیم کرُوں گا۔ اُن کی تباہی سے میرا کلیجہ ٹھنڈا ہو گا۔ مَیں اپنی تلوار کھِینچ کر اپنے ہی ہاتھ سے اُن کو ہلاک کرُوں گا۔


تُمہارے باپ دادا کو مَیں نے مِصرؔ سے نِکالا اور تُم سمُندر پر آئے۔ تب مِصریوں نے رتھوں اور سواروں کو لے کر بحرِ قُلزؔم تک تُمہارے باپ دادا کا پِیچھا کِیا۔


بنی اِسرائیل کو حُکم دے کہ وہ لَوٹ کر مجداؔل اور سمُندر کے بِیچ فی ہخِیروؔت کے مُقابل بعل صفونؔ کے آگے ڈیرے لگائیں۔ اُسی کے آگے سمُندر کے کنارے کنارے ڈیرے لگانا۔


بلکہ خُدا اِن کو چکّر کھلا کر بحرِ قُلزؔم کے بیابان کے راستہ سے لے گیا اور بنی اِسرائیل مُلکِ مِصرؔ سے مُسلّح نِکلے تھے۔


پِھر ایتام سے کُوچ کر کے فی ہخِیروت کو جو بعل صفون کے مُقابِل ہے مُڑ گئے اور مِجداؔل کے سامنے ڈیرے ڈالے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات