Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 14:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس نے چھ سو چُنے ہُوئے رتھ بلکہ مِصرؔ کے سب رتھ لِئے اور اُن سبھوں میں سرداروں کو بِٹھایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور اُس نے چھ سَو چُنے ہویٔے رتھ لیٔے اَور مِصر کے تمام دیگر رتھ بھی طلب کر لیٔے اَور اُن میں افسروں کو بِٹھا دیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 वह 600 बेहतरीन क़िस्म के रथ और मिसर के बाक़ी तमाम रथों को साथ ले गया। तमाम रथों पर अफ़सरान मुक़र्रर थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 وہ 600 بہترین قسم کے رتھ اور مصر کے باقی تمام رتھوں کو ساتھ لے گیا۔ تمام رتھوں پر افسران مقرر تھے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 14:7
11 حوالہ جات  

فرِعونؔ کے رتھوں اور لشکر کو اُس نے سمُندر میں ڈال دِیا اور اُس کے چِیدہ سردار بحرِ قُلزؔم میں غرق ہُوئے۔


تُو نے اپنے خادِموں کے ذرِیعہ سے خُداوند کی تَوہِین کی اور کہا کہ مَیں اپنے بُہت سے رتھوں کو ساتھ لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں پر بلکہ لُبناؔن کے وسطی حِصّوں تک چڑھ آیا ہُوں اور مَیں اُس کے اُونچے اُونچے دیوداروں اور اچّھے سے اچّھے صنَوبر کے درختوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور مَیں اُس کے چوٹی پر کے زرخیز جنگل میں جا گُھسُوں گا۔


خُدا کے رتھ بِیس ہزار بلکہ ہزارہا ہزار ہیں۔ خُداوند جَیسا کوہِ سِینا میں وَیسا ہی اُن کے درمیان مَقدِس میں ہے۔


کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔


اور خُداوند نے سِیسرا کو اور اُس کے سب رتھوں اور سب لشکر کو تلوار کی دھار سے برق کے سامنے شِکست دی اور سِیسرا رتھ پر سے اُتر کر پَیدل بھاگا۔


تب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی کیونکہ اُس کے پاس لوہے کے نَو سَو رتھ تھے اور اُس نے بِیس برس تک بنی اِسرائیل کو شِدّت سے ستایا۔


اور مِصریوں نے تعاقُب کِیا اور فرِعونؔ کے سب گھوڑے اور رتھ اور سوار اُن کے پِیچھے پِیچھے سمُندر کے بِیچ میں چلے گئے۔


تب اُس نے اپنا رتھ تیّار کروایا اور اپنی قَوم کے لوگوں کو ساتھ لِیا۔


اور خُداوند نے مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کا پِیچھا کِیا کیونکہ بنی اِسرائیل بڑے فخر سے نِکلے تھے۔


اور اُس کے ساتھ رتھ اور سوار بھی گئے۔ سو ایک بڑا انبوہ اُس کے ساتھ تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات