Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 14:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور تُو اپنی لاٹھی اُٹھا کر اپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھا اور اُسے دو حِصّے کر اور بنی اِسرائیل سمُندر کے بِیچ میں سے خُشک زمِین پر چل کر نِکل جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور تُم اَپنا عصا اُٹھاکر اَپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھاؤ اَور اُس کے پانی کو دو حِصّوں میں بانٹ دو تاکہ بنی اِسرائیل سمُندر میں خشک زمین پر سے گزر کر پار جا سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 अपनी लाठी को पकड़कर उसे समुंदर के ऊपर उठा तो वह दो हिस्सों में बट जाएगा। इसराईली ख़ुश्क ज़मीन पर समुंदर में से गुज़रेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اپنی لاٹھی کو پکڑ کر اُسے سمندر کے اوپر اُٹھا تو وہ دو حصوں میں بٹ جائے گا۔ اسرائیلی خشک زمین پرسمندر میں سے گزریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 14:16
16 حوالہ جات  

اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ ہارُونؔ سے کہہ اپنی لاٹھی لے اور مِصرؔ میں جِتنا پانی ہے یعنی دریاؤں اور نہروں اور جِھیلوں اور تالابوں پر اپنا ہاتھ بڑھا تاکہ وہ خُون بن جائیں اور سارے مُلکِ مِصرؔ میں پتّھر اور لکڑی کے برتنوں میں بھی خُون ہی خُون ہو گا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھا تاکہ پانی مِصریوں اور اُن کے رتھوں اور سواروں پر پِھر بہنے لگے۔


تب مُوسیٰؔ اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں کو لے کر اور اُن کو ایک گدھے پر چڑھا کر مِصرؔ کو لَوٹا اور مُوسیٰؔ نے خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لے لی۔


اور تُو اِس لاٹھی کو اپنے ہاتھ میں لِئے جا اور اِسی سے اِن مُعجزِوں کو دِکھانا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟ اُس نے کہا لاٹھی۔


کیونکہ ربُّ الافواج مِدیاؔن کی خُون ریزی کے مُطابِق جو عورؔیب کی چٹان پر ہُوئی اُس پر ایک کوڑا اُٹھائے گا۔ اُس کا عصا سمُندر پر ہو گا۔ ہاں وہ اُسے مِصرؔ کی طرح اُٹھائے گا۔


کہ جب فرِعونؔ تُم کو کہے کہ اپنا مُعجِزہ دِکھاؤ تو ہارُونؔ سے کہنا کہ اپنی لاٹھی کو لے کر فرِعونؔ کے سامنے ڈال دے تاکہ وہ سانپ بن جائے۔


تب مُوسیٰ نے اپنا ہاتھ اُٹھایا اور اُس چٹان پر دو بار لاٹھی ماری اور کثرت سے پانی بہہ نِکلا اور جماعت نے اور اُن کے چَوپایوں نے پِیا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ تُو کیوں مُجھ سے فریاد کر رہا ہے؟ بنی اِسرائیل سے کہہ کہ وہ آگے بڑھیں۔


خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ لوگوں کے آگے ہو کر چل اور بنی اِسرائیل کے بزُرگوں میں سے چند کو اپنے ساتھ لے لے اور جِس لاٹھی سے تُو نے دریا پر مارا تھا اُسے اپنے ہاتھ میں لیتا جا۔


دیکھ مَیں تیرے آگے جا کر وہاں حورِبؔ کی ایک چٹان پر کھڑا رہُوں گا اور تُو اُس چٹان پر مارنا تو اُس میں سے پانی نِکلے گا کہ یہ لوگ پِئیں۔ چُنانچہ مُوسیٰؔ نے بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کے سامنے یہی کِیا۔


تب خُداوند نے یشُوع سے کہا کہ جو برچھا تیرے ہاتھ میں ہے اُسے عی کی طرف بڑھا دے کیونکہ مَیں اُسے تیرے قبضہ میں کر دُوں گا اور یشُوع نے اُس برچھے کو جو اُس کے ہاتھ میں تھا شہر کی طرف بڑھایا۔


تب اُس نے جیحازؔی سے کہا کمر باندھ اور میرا عصا ہاتھ میں لے کر اپنی راہ لے۔ اگر کوئی تُجھے راہ میں مِلے تو اُسے سلام نہ کرنا اور اگر کوئی تُجھے سلام کرے تو جواب نہ دینا اور میرا عصا اُس لڑکے کے مُنہ پر رکھ دینا۔


اَے خُداوند! کیا تُو ندیوں سے بیزار تھا؟ کیا تیرا قہر دریاؤں پر تھا؟ کیا تیرا غضب سمُندر پر تھا کہ تُو اپنے گھوڑوں اور فتح یاب رتھوں پر سوار ہُؤا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات