Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 14:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور جب فرِعونؔ نزدِیک آ گیا تب بنی اِسرائیل نے آنکھ اُٹھا کر دیکھا کہ مِصری اُن کا پِیچھا کِئے چلے آتے ہیں اور وہ نہایت خَوف زدہ ہو گئے۔ تب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور جَب فَرعوہؔ نزدیک پہُنچا تو بنی اِسرائیل نے آنکھ اُٹھاکر دیکھا کہ مِصری اُن کا پیچھا کرتے کرتے آ پہُنچے ہیں۔ تَب وہ خوفزدہ ہوکر یَاہوِہ سے فریاد کرنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 जब इसराईलियों ने फ़िरौन और उस की फ़ौज को अपनी तरफ़ बढ़ते देखा तो वह सख़्त घबरा गए और मदद के लिए रब के सामने चीख़ने-चिल्लाने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 جب اسرائیلیوں نے فرعون اور اُس کی فوج کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو وہ سخت گھبرا گئے اور مدد کے لئے رب کے سامنے چیخنے چلّانے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 14:10
23 حوالہ جات  

تب اپنی مُصِیبت میں اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور اُس نے اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشی۔


صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا


اور تُو نے مِصرؔ میں ہمارے باپ دادا کی مُصِیبت پر نظر کی اور بحرِ قُلزؔم کے کِنارے اُن کی فریاد سُنی۔


اور جب اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی تو اُس نے تُمہارے اور مِصریوں کے درمِیان اندھیرا کر دِیا اور سمُندر کو اُن پر چڑھا لایا اور اُن کو چِھپا دِیا اور تُم نے جو کُچھ مَیں نے مِصرؔ میں کِیا اپنی آنکھوں سے دیکھا اور تُم بُہت دِنوں تک بیابان میں رہے۔


تَو بھی جب اُس نے اُن کی فریاد سُنی تو اُن کے دُکھ پر نظر کی۔


وہاں اُن پر بڑا خَوف چھا گیا گو خَوف کی کوئی بات نہ تھی کیونکہ خُدا نے اُن کی ہڈِّیاں جو تیرے خِلاف خَیمہ زن تھے بکھیر دِیں۔ تُو نے اُن کو شرمِندہ کر دِیا۔ اِس لِئے کہ خُدا نے اُن کو ردّ کر دِیا ہے۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب رتھوں کے سرداروں نے یہُوسفط کو دیکھا تو کہنے لگے شاہِ اِسرائیل یِہی ہے۔ سو وہ اُس سے لڑنے کو مُڑے لیکن یہُوسفط چلاّ اُٹھا اور خُداوند نے اُس کی مدد کی اور خُدا نے اُن کو اُس کے پاس سے لَوٹا دِیا۔


مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔


اَے لُبناؔن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروں پر بناتی ہے تُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گی!


اَے خُداوند! وہ مُصِیبت میں تیرے طالِب ہُوئے۔ جب تُو نے اُن کو تادِیب کی تو اُنہوں نے گِریہ و زاری کی۔


اُس وقت داؤُد کے گھرانے کو یہ خبر دی گئی کہ ارام اِفرائِیم کے ساتھ مُتحِد ہے۔ پس اُس کے دِل نے اور اُس کے لوگوں کے دِلوں نے یُوں جُنبِش کھائی جَیسے جنگل کے درخت آندھی سے جُنبِش کھاتے ہیں۔


تب وہ اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کرتے ہیں اور وہ اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشتا ہے۔


تب وہ اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کرتے ہیں اور وہ اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشتا ہے۔


تب اپنی مُصِیبت میں اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور اُس نے اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشی۔


اُس نے خُداوند سے فریاد کی۔ خُداوند نے اُسے ایک پیڑ دِکھایا جِسے جب اُس نے پانی میں ڈالا تو پانی مِیٹھا ہو گیا۔ وہیں خُداوند نے اُن کے لِئے ایک آئین اور شرِیعت بنائی اور وہیں یہ کہہ کر اُن کی آزمایش کی۔


اِس بات کو یاد رکھ اور کبھی نہ بُھول کہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو بیابان میں کِس کِس طرح غُصّہ دِلایا بلکہ جب سے تُم مُلکِ مِصرؔ سے نِکلے ہو تب سے اِس جگہ پُہنچنے تک تُم برابر خُداوند سے بغاوت ہی کرتے رہے۔


تُو نے مُصِیبت میں پُکارا اور مَیں نے تُجھے چُھڑایا۔ مَیں نے رَعد کے پردہ میں سے تُجھے جواب دِیا۔ مَیں نے تُجھے مرِیبہ کے چشمہ پر آزمایا۔ (سِلاہ)


اور جب فرِعونؔ نے اُن لوگوں کو جانے کی اِجازت دے دی تو خُدا اِن کو فلستِیوں کے مُلک کے راستہ سے نہیں لے گیا اگرچہ اُدھر سے نزدِیک پڑتا کیونکہ خُدا نے کہا اَیسا نہ ہو کہ یہ لوگ لڑائی بھڑائی دیکھ کر پچھتانے لگیں اور مِصرؔ کو لَوٹ جائیں۔


تُمہارے باپ دادا کو مَیں نے مِصرؔ سے نِکالا اور تُم سمُندر پر آئے۔ تب مِصریوں نے رتھوں اور سواروں کو لے کر بحرِ قُلزؔم تک تُمہارے باپ دادا کا پِیچھا کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات