Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 12:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور تُم زُوفے کا ایک گُچھّا لے کر اُس خُون میں جو باسن میں ہو گا ڈبونا اور اُسی باسن کے خُون میں سے کُچھ اُوپر کی چَوکھٹ اور دروازہ کے دونوں بازُوؤں پر لگا دینا اور تُم میں سے کوئی صُبح تک اپنے گھر کے دروازہ سے باہر نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور زُوفے کا ایک گُچّھا لے کر اُس خُون میں جو لگن میں ہوگا ڈُبو کر اُس خُون میں سے کچھ دروازہ کی چوکھٹ کے اُوپر کے حِصّہ میں اَور کچھ اُس چوکھٹ کے دونوں بازوؤں پر لگادینا۔ اَور تُم میں سے کویٔی بھی صُبح تک اَپنے گھر کے دروازہ سے باہر نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 ज़ूफ़े का गुच्छा लेकर उसे ख़ून से भरे हुए बासन में डुबो देना। फिर उसे लेकर ख़ून को चौखट के ऊपरवाले हिस्से और दाएँ बाएँ के बाज़ुओं पर लगा देना। सुबह तक कोई अपने घर से न निकले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 زوفے کا گُچھا لے کر اُسے خون سے بھرے ہوئے باسن میں ڈبو دینا۔ پھر اُسے لے کر خون کو چوکھٹ کے اوپر والے حصے اور دائیں بائیں کے بازوؤں پر لگا دینا۔ صبح تک کوئی اپنے گھر سے نہ نکلے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 12:22
13 حوالہ جات  

اِیمان ہی سے اُس نے فَسح کرنے اور خُون چِھڑکنے پر عمل کِیا تاکہ پہلوٹھوں کا ہلاک کرنے والا بنی اِسرائیل کو ہاتھ نہ لگائے۔


زُوفے سے مُجھے صاف کر تو مَیں پاک ہُوں گا۔ مُجھے دھو اور مَیں برف سے زِیادہ سفید ہُوں گا۔


پِھر کوئی پاک آدمی زُوفا لے کر اور اُسے پانی میں ڈبو ڈبو کر اُس ڈیرے پر اور جِتنے برتن اور آدمی وہاں ہوں اُن پر اور جِس شخص نے ہڈّی کو یا مقتُول کو یا مُردہ کو یا قبر کو چُھؤا ہے اُس پر چِھڑکے۔


چُنانچہ جب مُوسیٰ تمام اُمّت کو شرِیعت کا ہر ایک حُکم سُنا چُکا تو بچھڑوں اور بکروں کا خُون لے کر پانی اور لال اُون اور زُوفا کے ساتھ اُس کِتاب اور تمام اُمّت پر چِھڑک دِیا۔


غرض پہلے عہد میں بھی عِبادت کے احکام تھے اور اَیسا مَقدِس جو دُنیَوی تھا۔


اور تھوڑا سا خُون لے کر جِن گھروں میں وہ اُسے کھائیں اُن کے دروازوں کے دونوں بازُوؤُں اور اُوپر کی چَوکھٹ پر لگا دیں۔


تو مسِیح کا خُون جِس نے اپنے آپ کو ازلی رُوح کے وسِیلہ سے خُدا کے سامنے بے عَیب قُربان کر دِیا تُمہارے دِلوں کو مُردہ کاموں سے کیوں نہ پاک کرے گا تاکہ زِندہ خُدا کی عِبادت کریں۔


اور خُدا باپ کے عِلمِ سابق کے مُوافِق رُوح کے پاک کرنے سے فرمانبردار ہونے اور یِسُوعؔ مسِیح کا خُون چِھڑکے جانے کے لِئے برگُزِیدہ ہُوئے ہیں۔ فضل اور اِطمِینان تُمہیں زِیادہ حاصِل ہوتا رہے۔


اور نئے عہد کے درمِیانی یِسُوعؔ اور چِھڑکاؤ کے اُس خُون کے پاس آئے ہو جو ہابِل کے خُون کی نِسبت بِہتر باتیں کہتا ہے۔


پِھر وہ گِیت گا کر باہر زَیتُون کے پہاڑ پر گئے۔


اَے میرے لوگو! اپنے خلوت خانوں میں داخِل ہو اور اپنے پِیچھے دروازے بند کر لو اور اپنے آپ کو تھوڑی دیر تک چِھپا رکھّو جب تک کہ غضب ٹل نہ جائے۔


پِھر جو کوئی تیرے گھر کے دروازوں سے نِکل کر گلی میں جائے اُس کا خُون اُسی کے سر پر ہو گا اور ہم بے گُناہ ٹھہریں گے اور جو کوئی تیرے ساتھ گھر میں ہو گا اُس پر اگر کِسی کا ہاتھ چلے تو اُس کا خُون ہمارے سر پر ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات