Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 12:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اِس لِئے کہ مَیں اُس رات مُلکِ مِصرؔ میں سے ہو کر گُذروں گا اور اِنسان اور حَیوان کے سب پہلَوٹھوں کو جو مُلکِ مِصرؔ میں ہیں مارُوں گا اور مِصرؔ کے سب دیوتاؤں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”اَور اُسی رات کو میں مِصر میں سے ہوکر گزروں گا اَور اِنسان اَور حَیوان دونوں کے سَب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اَور مَیں مِصر کے سَب معبُودوں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मैं आज रात मिसर में से गुज़रूँगा और हर पहलौठे को जान से मार दूँगा, ख़ाह इनसान का हो या हैवान का। यों मैं जो रब हूँ मिसर के तमाम देवताओं की अदालत करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 مَیں آج رات مصر میں سے گزروں گا اور ہر پہلوٹھے کو جان سے مار دوں گا، خواہ انسان کا ہو یا حیوان کا۔ یوں مَیں جو رب ہوں مصر کے تمام دیوتاؤں کی عدالت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 12:12
26 حوالہ جات  

اُس وقت مِصری اپنے پہلوٹھوں کو جِن کو خُداوند نے مارا تھا دفن کر رہے تھے۔ خُداوند نے اُن کے دیوتاؤں کو بھی سزا دی تھی۔


کیونکہ خُداوند مِصریوں کو مارتا ہُؤا گُذرے گا اور جب خُداوند اُوپر کی چَوکھٹ اور دروازہ کے دونوں بازُوؤں پر خُون دیکھے گا تو وہ اُس دروازہ کو چھوڑ جائے گا اور ہلاک کرنے والے کو تُم کو مارنے کے لِئے گھر کے اندر آنے نہ دے گا۔


خُداوند اُن کے لِئے ہَیبت ناک ہو گا اور زمِین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دے گا اور بحری مُمالِک کے سب باشِندے اپنی اپنی جگہ میں اُس کی پرستِش کریں گے۔


لیکن مَیں اُن میں سے بعض کو تلوار اور کال سے اور وبا سے بچا رکُھّوں گا تاکہ وہ قَوموں کے درمِیان جہاں کہِیں جائیں اپنے تمام نفرتی کاموں کو بیان کریں اور وہ معلُوم کریں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور وہ بَیت شمس کے سُتُونوں کو جو مُلکِ مِصرؔ میں ہیں توڑے گا اور مِصریوں کے بُت خانوں کو آگ سے جلا دے گا۔


مِصرؔ کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو خُداوند ایک تیز رَو بادل پر سوار ہو کر مِصرؔ میں آتا ہے اور مِصرؔ کے بُت اُس کے حضُور لرزان ہوں گے اور مِصرؔ کا دِل پِگھل جائے گا۔


مَیں نے کہا تھا کہ تُم اِلہٰ ہو اور تُم سب حق تعالیٰ کے فرزند ہو۔


خُدا کی جماعت میں خُدا مَوجُود ہے۔ وہ اِلہٰوں کے درمیان عدالت کرتا ہے۔


پِھر خُدا نے مُوسیٰؔ سے کہا مَیں خُداوند ہُوں۔


اور سب تاکِستانوں میں ماتم ہو گا کیونکہ مَیں تُجھ میں سے ہو کر گُذرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور وہ اپنے بُتوں کو وہاں چھوڑ گئے اور وہ داؤُد کے حُکم سے آگ میں جلا دِئے گئے۔


اور اشدُودی جب صُبح کو سویرے اُٹھے تو دیکھا کہ دجوؔن خُداوند کے صندُوق کے آگے اَوندھے مُنہ زمِین پر گِرا پڑا ہے۔ تب اُنہوں نے دجوؔن کو لے کر اُسی کی جگہ اُسے پِھر کھڑا کر دِیا۔


تُو خُدا کو نہ کوسنا اور نہ اپنی قَوم کے سردار پر لَعنت بھیجنا۔


سو تُم اپنی گِلٹِیوں کی مُورتیں اور اُن چُہیوں کی مُورتیں جو مُلک کو خراب کرتی ہیں بناؤ اور اِسرائیلؔ کے خُدا کی تمجِید کرو۔ شاید یُوں وہ تُم پر سے اور تُمہارے دیوتاؤں پر سے اور تُمہارے مُلک پر سے اپنا ہاتھ ہلکا کر لے۔


تو اُس کا آقا اُسے خُدا کے پاس لے جائے اور اُسے دروازہ پر یا دروازہ کی چوکھٹ پر لا کر سُتاری سے اُس کا کان چھیدے۔ تب وہ ہمیشہ اُس کی خِدمت کرتا رہے۔


اب مَیں جان گیا کہ خُداوند سب معبُودوں سے بڑا ہے کیونکہ وہ اُن کاموں میں جو اُنہوں نے غرُور سے کِئے اُن پر غالِب ہُؤا۔


اُسی نے مِصرؔ کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کیا اِنسان کے کیا حَیوان کے۔


اور مَیں مِصرؔ کے بُت خانوں میں آگ بھڑکاؤُں گا اور وہ اُن کو جلائے گا اور اسِیر کر کے لے جائے گا اور جَیسے چَرواہا اپنا کپڑا لِپیٹتا ہے وَیسے ہی وہ زمِینِ مِصرؔ کو لِپیٹے گا اور وہاں سے سلامت چلا جائے گا۔


ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا فرماتا ہے دیکھ مَیں آمُونِ نُو کو اور فرِعونؔ اور مِصرؔ اور اُس کے معبُودوں اور اُس کے بادشاہوں کو یعنی فرِعونؔ اور اُن کو جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں سزا دُوں گا۔


اور خُداوند نے دُوسرے دِن اَیسا ہی کِیا اور مِصریوں کے سب چَوپائے مَر گئے لیکن بنی اِسرائیل کے چَوپایوں میں سے ایک بھی نہ مَرا۔


تیرے آس پاس ایک ہزار گِر جائیں گے اور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار لیکن وہ تیرے نزدِیک نہ آئے گی۔


کیونکہ خُداوند خُدایِ عظِیم ہے اور سب اِلہٰوں پر شاہِ عظِیم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات