Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 11:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور مُلکِ مِصرؔ کے سب پہلَوٹھے فرِعونؔ جو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کے پہلَوٹھے سے لے کر وہ لَونڈی جو چکّی پِیستی ہے اُس کے پہلَوٹھے تک اور سب چَوپایوں کے پہلَوٹھے مَر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور مِصر میں ہر ایک پہلوٹھا مَر جائے گا۔ تخت کے وارِث فَرعوہؔ کے پہلوٹھے بیٹے سے لے کر چکّی پیسنے والی خادِمہ کے پہلوٹھے بیٹے تک اَور چَوپایوں کے پہلوٹھے سَب کے سَب مَر جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब बादशाह के पहलौठे से लेकर चक्की पीसनेवाली नौकरानी के पहलौठे तक मिसरियों का हर पहलौठा मर जाएगा। चौपाइयों के पहलौठे भी मर जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب بادشاہ کے پہلوٹھے سے لے کر چکّی پیسنے والی نوکرانی کے پہلوٹھے تک مصریوں کا ہر پہلوٹھا مر جائے گا۔ چوپایوں کے پہلوٹھے بھی مر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 11:5
13 حوالہ جات  

اُس نے مِصرؔ کے سب پہلوٹھوں کو یعنی حام کے مسکنوں میں اُن کی قُوّت کے پہلے پَھل کو مارا۔


دو عَورتیں چکّی پِیستی ہوں گی۔ ایک لے لی جائے گی اور دُوسری چھوڑ دی جائے گی۔


اُسی کا جِس نے مِصرؔ کے پہلوٹھوں کو مارا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


اُسی نے مِصرؔ کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کیا اِنسان کے کیا حَیوان کے۔


اُس نے اُن کے مُلک کے سب پہلوٹھوں کو بھی مار ڈالا جو اُن کی پُوری قُوّت کے پہلے پَھل تھے۔


اور جب فرِعونؔ نے ہم کو جانے دینا نہ چاہا تو خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ میں اِنسان اور حَیوان دونوں کے پہلَوٹھے مار دِئے اِس لِئے مَیں جانوروں کے سب نر بچّوں کو جو اپنی اپنی ماں کے رَحِم کو کھولتے ہیں خُداوند کے آگے قُربانی کرتا ہُوں لیکن اپنے بیٹوں کے سب پہلَوٹھوں کا فِدیہ دیتا ہُوں۔


اور آدھی رات کو خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ کے سب پہلَوٹھوں کو فرِعونؔ جو اپنے تخت پر بَیٹھا تھا اُس کے پہلَوٹھے سے لے کر وہ قَیدی جو قَید خانہ میں تھا اُس کے پہلَوٹھے تک بلکہ چَوپایوں کے پہلَوٹھوں کو بھی ہلاک کر دِیا۔


اِس لِئے کہ مَیں اُس رات مُلکِ مِصرؔ میں سے ہو کر گُذروں گا اور اِنسان اور حَیوان کے سب پہلَوٹھوں کو جو مُلکِ مِصرؔ میں ہیں مارُوں گا اور مِصرؔ کے سب دیوتاؤں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور مَیں تُجھے کہہ چُکا ہُوں کہ میرے بیٹے کو جانے دے تاکہ وہ میری عِبادت کرے اور تُو نے اب تک اُسے جانے دینے سے اِنکار کِیا ہے۔ سو دیکھ مَیں تیرے بیٹے کو بلکہ تیرے پہلوٹھے کو مار ڈالُوں گا۔


اِیمان ہی سے اُس نے فَسح کرنے اور خُون چِھڑکنے پر عمل کِیا تاکہ پہلوٹھوں کا ہلاک کرنے والا بنی اِسرائیل کو ہاتھ نہ لگائے۔


جوانوں نے چکّی پِیسی۔ اور بچّوں نے گِرتے پڑتے لکڑِیاں ڈھوئِیں۔


چکّی لے اور آٹا پِیس اپنا نِقاب اُتار اور دامن سمیٹ لے۔ ٹانگیں ننگی کر کے ندیوں کو عبُور کر۔


تب فِلستِیوں نے اُسے پکڑ کر اُس کی آنکھیں نِکال ڈالِیں اور اُسے غزّہ میں لے آئے اور پِیتل کی بیڑیوں سے اُسے جکڑا اور وہ قَید خانہ میں چکّی پِیسا کرتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات