Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 11:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور مُوسیٰؔ نے کہا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں آدھی رات کو نِکل کر مِصرؔ کے بِیچ میں جاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 لہٰذا مَوشہ نے کہا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تقریباً آدھی رات کو میں سارے مِصر میں چکّر لگاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मूसा ने कहा, “रब फ़रमाता है, ‘आज आधी रात के वक़्त मैं मिसर में से गुज़रूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 موسیٰ نے کہا، ”رب فرماتا ہے، ’آج آدھی رات کے وقت مَیں مصر میں سے گزروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 11:4
12 حوالہ جات  

اور آدھی رات کو خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ کے سب پہلَوٹھوں کو فرِعونؔ جو اپنے تخت پر بَیٹھا تھا اُس کے پہلَوٹھے سے لے کر وہ قَیدی جو قَید خانہ میں تھا اُس کے پہلَوٹھے تک بلکہ چَوپایوں کے پہلَوٹھوں کو بھی ہلاک کر دِیا۔


مَیں نے مِصرؔ کی سی وبا تُم پر بھیجی اور تُمہارے جوانوں کو تلوار سے قتل کِیا۔ تُمہارے گھوڑے چِھین لِئے اور تُمہاری لشکر گاہ کی بدبُو تُمہارے نتھنوں میں پُہنچی تَو بھی تُم میری طرف رجُوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے۔


اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دِیا؟ اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔


وہ دَم بھر میں آدھی رات کو مَر جاتے ہیں۔ لوگ ہِلائے جاتے اور گُذر جاتے ہیں اور زبردست لوگ بغیر ہاتھ لگائے اُٹھا لِئے جاتے ہیں۔


اِس لِئے کہ مَیں اُس رات مُلکِ مِصرؔ میں سے ہو کر گُذروں گا اور اِنسان اور حَیوان کے سب پہلَوٹھوں کو جو مُلکِ مِصرؔ میں ہیں مارُوں گا اور مِصرؔ کے سب دیوتاؤں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


آدھی رات کو دُھوم مچی کہ دیکھو دُلہا آ گیا! اُس کے اِستقبال کو نِکلو۔


توڑنے والا اُن کے آگے آگے گیا ہے۔ وہ توڑتے ہُوئے پھاٹک تک چلے گئے اور اُس میں سے گُذر گئے اور اُن کا بادشاہ اُن کے آگے آگے گیا یعنی خُداوند اُن کا پیشوا۔


اور سب تاکِستانوں میں ماتم ہو گا کیونکہ مَیں تُجھ میں سے ہو کر گُذرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


خُداوند بہادُر کی مانِند نِکلے گا۔ وہ جنگی مَرد کی مانِند اپنی غَیرت دِکھائے گا۔ وہ نعرہ مارے گا۔ ہاں وہ للکارے گا۔ وہ اپنے دُشمنوں پر غالِب آئے گا۔


اور جب تُوت کے درختوں کی پُھنگِیوں میں تُجھے فَوج کے چلنے کی آواز سُنائی دے تو چُست ہو جانا کیونکہ اُس وقت خُداوند تیرے آگے آگے نِکل چُکا ہو گا تاکہ فِلستِیوں کے لشکر کو مارے۔


کیونکہ خُداوند مِصریوں کو مارتا ہُؤا گُذرے گا اور جب خُداوند اُوپر کی چَوکھٹ اور دروازہ کے دونوں بازُوؤں پر خُون دیکھے گا تو وہ اُس دروازہ کو چھوڑ جائے گا اور ہلاک کرنے والے کو تُم کو مارنے کے لِئے گھر کے اندر آنے نہ دے گا۔


اِس کو اُس نے یُوسفؔ میں شہادت ٹھہرایا۔ جب وہ مُلکِ مِصرؔ کے خِلاف نِکلا مَیں نے اُس کا کلام سُنا جِس کو مَیں جانتا نہ تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات