Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 11:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے یہ کرامات فرِعونؔ کو دِکھائیں اور خُداوند نے فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا کہ اُس نے اپنے مُلک سے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 مَوشہ اَور اَہرونؔ نے یہ تمام حیرت اَنگیز کام فَرعوہؔ کو دِکھائے لیکن یَاہوِہ نے فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دیا اَور وہ بنی اِسرائیل کو اَپنے مُلک سے باہر جانے کی اِجازت دینے پر راضی نہ ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 गो मूसा और हारून ने फ़िरौन के सामने यह तमाम मोजिज़े दिखाए, लेकिन रब ने फ़िरौन को ज़िद्दी बनाए रखा, इसलिए उसने इसराईलियों को मुल्क छोड़ने न दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 گو موسیٰ اور ہارون نے فرعون کے سامنے یہ تمام معجزے دکھائے، لیکن رب نے فرعون کو ضدی بنائے رکھا، اِس لئے اُس نے اسرائیلیوں کو ملک چھوڑنے نہ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 11:10
17 حوالہ جات  

اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ جب تُو مِصرؔ میں پُہنچے تو دیکھ وہ سب کرامات جو مَیں نے تیرے ہاتھ میں رکھّی ہیں فرِعونؔ کے آگے دِکھانا لیکن مَیں اُس کے دِل کو سخت کرُوں گا اور وہ اُن لوگوں کو جانے نہیں دے گا۔


لیکن خُداوند نے فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے اُن کو جانے ہی نہ دِیا۔


پر خُداوند نے فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دِیا۔


پس کیا تعجُّب ہے اگر خُدا اپنا غضب ظاہِر کرنے اور اپنی قُدرت آشکارا کرنے کے اِرادہ سے غضب کے برتنوں کے ساتھ جو ہلاکت کے لِئے تیّار ہُوئے تھے نِہایت تحمُّل سے پیش آیا۔


وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے۔ کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟


تُم کیوں اپنے دِل کو سخت کرتے ہو جَیسے مِصریوں نے اور فرِعونؔ نے اپنے دِل کو سخت کِیا؟ جب اُس نے اُن کے درمِیان عجِیب کام کِئے تو کیا اُنہوں نے لوگوں کو جانے نہ دِیا اور کیا وہ چلے نہ گئے؟


لیکن حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن نے ہم کو اپنے ہاں سے گُذرنے نہ دِیا کیونکہ خُداوند تیرے خُدا نے اُس کا مِزاج کڑا اور اُس کا دِل سخت کر دِیا تاکہ اُسے تیرے ہاتھ میں حوالہ کر دے جَیسا آج ظاہِر ہے۔


اُس نے اُن کی آنکھوں کو اندھا اور اُن کے دِل کو سخت کر دِیا۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ آنکھوں سے دیکھیں اور دِل سے سمجھیں اور رجُوع کریں اور مَیں اُنہیں شِفا بخشُوں۔


پس وہ جِس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے اور جسِے چاہتا ہے اُسے سخت کر دیتا ہے۔


اور مَیں فرِعونؔ کے دِل کو سخت کرُوں گا اور اپنے نِشان اور عجائِب مُلکِ مِصرؔ میں کثرت سے دِکھاؤُں گا۔


اور خُداوند نے فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہہ دِیا تھا اُن کی نہ سُنی۔


پِھر خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ میں مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ سے کہا کہ


کیونکہ یہ خُداوند ہی کی طرف سے تھا کہ وہ اُن کے دِلوں کو اَیسا سخت کر دے کہ وہ جنگ میں اِسرائیلؔ کا مُقابلہ کریں تاکہ وہ اُن کو بِالکُل ہلاک کر ڈالے اور اُن پر کُچھ مِہربانی نہ ہو بلکہ وہ اُن کو نیست و نابُود کر دے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا۔


اَے خُداوند تُو نے ہم کو اپنی راہوں سے کیوں گُمراہ کِیا اور ہمارے دِلوں کو سخت کِیا کہ تُجھ سے نہ ڈریں؟ اپنے بندوں کی خاطِر اپنی مِیراث کے قبائِل کی خاطِر باز آ۔


اور مَیں جانتا ہُوں کہ مِصرؔ کا بادشاہ تُم کو نہ یُوں جانے دے گا نہ بڑے زور سے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات