Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 10:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور مُوسیٰؔ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھایا اور تِین دِن تک سارے مُلکِ مِصرؔ میں گہری تارِیکی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 لہٰذا مَوشہ نے اَپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھایا اَور تین دِن تک سارے مِصر میں گہری تاریکی پھیلی رہی،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 मूसा ने अपना हाथ आसमान की तरफ़ उठाया तो तीन दिन तक मिसर पर गहरा अंधेरा छाया रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 موسیٰ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا تو تین دن تک مصر پر گہرا اندھیرا چھایا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 10:22
13 حوالہ جات  

اُس نے تارِیکی بھیج کر اندھیرا کر دِیا اور اُنہوں نے اُس کی باتوں سے سرکشی نہ کی۔


اور پانچویں نے اپنا پِیالہ اُس حَیوان کے تخت پر اُلٹا اور اُس کی بادشاہی میں اندھیرا چھا گیا اور درد کے مارے لوگ اپنی زُبانیں کاٹنے لگے۔


کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پَیدا کِیا۔ وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔


اِس سے پیشتر کہ خُداوند کا خَوفناک روزِ عظِیم آئے آفتاب تارِیک اور مہتاب خُون ہو جائے گا۔


اندھیرے اور تارِیکی کا روز۔ ابرِ سِیاہ اور ظُلمات کا روز ہے۔ ایک بڑی اور زبردست اُمّت جِس کی مانِند نہ کبھی ہُوئی اور نہ سالہایِ دراز تک اُس کے بعد ہو گی پہاڑوں پر صُبح صادِق کی طرح پَھیل جائے گی۔


یِہی باتیں خُداوند نے اُس پہاڑ پر آگ اور گھٹا اور ظُلمت میں سے تُمہاری ساری جماعت کو بُلند آواز سے کہِیں اور اِس سے زِیادہ اَور کُچھ نہ کہا اور اِن ہی کو اُس نے پتّھر کی دو لَوحوں پر لِکھا اور اُن کو میرے سپُرد کِیا۔


چُنانچہ تُم نزدِیک جا کر اُس پہاڑ کے نیچے کھڑے ہُوئے اور وہ پہاڑ آگ سے دہک رہا تھا اور اُس کی لَو آسمان تک پُہنچتی تھی اور گِرداگِرد تارِیکی اور گھٹا اور ظُلمت تھی۔


اور وہ لوگ دُور ہی کھڑے رہے اور مُوسیٰؔ اُس گہری تارِیکی کے نزدِیک گیا جہاں خُدا تھا۔


اور اگرچہ مَیں نے مِینہہ کو جب کہ فصل پکنے میں تِین مہِینے باقی تھے تُم سے روک لِیا اور ایک شہر پر برسایا اور دُوسرے سے روک رکھّا ایک قِطعہ زمِین پر برسا اور دُوسرا قِطعہ بارِش نہ ہونے کے باعِث سُوکھ گیا۔


اُنہیں دِن دِہاڑے اندھیرے سے پالا پڑتا ہے اور وہ دوپہر کے وقت اَیسے ٹٹولتے پِھرتے ہیں جَیسے رات کو۔


پِھر زمِین کی طرف دیکھیں گے اور ناگہان تنگی اور تارِیکی یعنی ظُلمتِ اندوہ اور تِیرگی میں کھدیڑے جائیں گے۔


اور جب مَیں تُجھے نابُود کرُوں گا تو آسمان کو تارِیک اور اُس کے سِتاروں کو بے نُور کرُوں گا۔ سُورج کو بادل سے چِھپاؤُں گا اور چاند اپنی رَوشنی نہ دے گا۔


اور مَیں تمام نُورانی اجرامِ فلک کو تُجھ پر تارِیک کرُوں گا اور میری طرف سے تیری زمِین پر تارِیکی چھا جائے گی خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات