Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 10:15 - کِتابِ مُقادّس

15 کیونکہ اُنہوں نے تمام رُویِ زمِین کو ڈھانک لِیا اَیسا کہ مُلک میں اندھیرا ہو گیا اور اُنہوں نے اُس مُلک کی ایک ایک سبزی کو اور درختوں کے میووں کو جو اَولوں سے بچ گئے تھے چَٹ کر لِیا اور مُلکِ مِصرؔ میں نہ تو کِسی درخت کی نہ کھیت کی کِسی سبزی کی ہریالی باقی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اُنہُوں نے وہاں کی تمام زمین کو ڈھانک دیا یہاں تک کہ وہ سیاہ نظر آنے لگی اَور کھیتوں میں جو کُچھ اُگا ہُوا تھا اُسے اَور درختوں کے پھلوں کو جو اولوں کی مار سے بچ گیٔے تھے چٹ کر گئیں اَور سارے مُلک مِصر میں درختوں اَور پَودوں پر کویٔی سبز پتّہ باقی نہ بچا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 उन्होंने ज़मीन को यों ढाँक लिया कि वह काली नज़र आने लगी। जो कुछ भी ओलों से बच गया था चाहे खेतों के पौदे या दरख़्तों के फल थे उन्होंने खा लिया। मिसर में एक भी दरख़्त या पौदा न रहा जिसके पत्ते बच गए हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اُنہوں نے زمین کو یوں ڈھانک لیا کہ وہ کالی نظر آنے لگی۔ جو کچھ بھی اولوں سے بچ گیا تھا چاہے کھیتوں کے پودے یا درختوں کے پھل تھے اُنہوں نے کھا لیا۔ مصر میں ایک بھی درخت یا پودا نہ رہا جس کے پتے بچ گئے ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 10:15
11 حوالہ جات  

اور وہ زمِین کی سطح کو اَیسا ڈھانک لیں گی کہ کوئی زمِین کو دیکھ بھی نہ سکے گا اور تُمہارا جو کُچھ اَولوں سے بچ رہا ہے وہ اُسے کھا جائیں گی اور تُمہارے جِتنے درخت مَیدان میں لگے ہیں اُن کو بھی چٹ کر جائیں گی۔


اور اُن برسوں کا حاصِل جو میری تُمہارے خِلاف بھیجی ہُوئی فَوجِ ملخ نِگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تُم کو واپس دُوں گا۔


اُس نے اُن کی پَیداوار کِیڑوں کو اور اُن کی مِحنت کا پَھل ٹِڈّیوں کو دے دِیا۔


تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ مُلکِ مِصرؔ پر اپنا ہاتھ بڑھا تاکہ ٹِڈّیاں مُلکِ مِصرؔ پر آئیں اور ہر قِسم کی سبزی کو جو اِس مُلک میں اَولوں سے بچ رہی ہے چَٹ کر جائیں۔


اور جب وہ زمِین کی گھاس کو بِالکُل کھا چُکِیں تو مَیں نے عرض کی کہ اَے خُداوند خُدا مِہربانی سے مُعاف فرما۔ یعقُوبؔ کی کیا حقِیقت ہے کہ وہ قائِم رہ سکے؟ کیونکہ وہ چھوٹا ہے۔


سو اُس نے بعور کے بیٹے بلعاؔم کے پاس فتور کو جو بڑے دریا کے کنارے اُس کی قَوم کے لوگوں کا مُلک تھا قاصِد روانہ کِئے کہ اُسے بُلا لائیں اور یہ کہلا بھیجا۔ دیکھ ایک قَوم مِصرؔ سے نِکل کر آئی ہے۔ اُن سے زمِین کی سطح چِھپ گئی ہے۔ اب وہ میرے مُقابِل ہی آ کر جم گئے ہیں۔


اور ٹِڈّیاں جِن کا کوئی بادشاہ نہیں تَو بھی وہ پرے باندھ کر نِکلتی ہیں


کہ جو کُچھ ٹِڈّیوں کے ایک غول سے بچا اُسے دُوسرا غول نِگل گیا اور جو کُچھ دُوسرے سے بچا اُسے تِیسرا غول چَٹ کر گیا اور جو کُچھ تِیسرے سے بچا اُسے چَوتھا غول کھا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات