Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




افسیوں 4:23 - کِتابِ مُقادّس

23 اور اپنی عقل کی رُوحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اِس لئے تمہارے دِل و دماغ رُوحانی ہو جانے سے تُم نئے اِنسان بنتے چلے جاؤ؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 अल्लाह को आपकी सोच की तजदीद करने दें

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اللہ کو آپ کی سوچ کی تجدید کرنے دیں

باب دیکھیں کاپی




افسیوں 4:23
11 حوالہ جات  

اور اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔


اور جِسمانی نِیّت مَوت ہے مگر رُوحانی نِیّت زِندگی اور اِطمِینان ہے۔


اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیدا کر اور میرے باطِن میں ازسرِنو مُستقِیم رُوح ڈال۔


اور نئی اِنسانِیّت کو پہن لِیا ہے جو معرفت حاصِل کرنے کے لِئے اپنے خالِق کی صُورت پر نئی بنتی جاتی ہے۔


اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامِل اُمّید رکھّو جو یِسُوعؔ مسِیح کے ظہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔


اور مَیں تُم کو نیا دِل بخشُوں گا اور نئی رُوح تُمہارے باطِن میں ڈالُوں گا اور تُمہارے جِسم میں سے سنگِین دِل کو نِکال ڈالُوں گا اور گوشتِین دِل تُم کو عِنایت کرُوں گا۔


تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خُود کِئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القُدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔


اُن تمام گُناہوں کو جِن سے تُم گُنہگار ہُوئے دُور کرو اور اپنے لِئے نیا دِل اور نئی رُوح پَیدا کرو۔ اَے بنی اِسرائیل تُم کیوں ہلاک ہو گے؟


اور مَیں اُن کو نیا دِل دُوں گا اور نئی رُوح تُمہارے باطِن میں ڈالُوں گا اور سنگِین دِل اُن کے جِسم سے خارِج کر دُوں گا اور اُن کو گوشتِین دِل عِنایت کرُوں گا۔


کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوعؔ میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔


پس مَوت میں شامِل ہونے کے بپتِسمہ کے وسِیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جِس طرح مسِیح باپ کے جلال کے وسِیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زِندگی میں چلیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات